پوسٹ کرنے کی تاریخ:
22 OCT 2019 5:55PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 22 اکتوبر 2019، ہندوستان اور سوئٹزرلینڈ نے ریل ٹرانسپورٹ کے شعبے میں آگے بھی مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا۔ دونوں فریقوں نے کل شام ختم ہوئی پہلی مشترکہ ورکنگ گروپ (جے ڈبلیو جی) کی پہلی میٹنگ میں 2017 میں ریلوے کے شعبے میں باہمی تعاون کے لئے کئے گئے مفاہمت نامے کا فالو اپ کیا۔
اس اعلی سطحی وفد سطح کی میٹنگ میں ہندوستانی فریق کی قیادت ریلویز اور تجارت و صنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل نے کی۔ سوئس وفد محکمہ ٹرانسپورٹ کے سوئس اہلکاروں اور سوئس کمپنیوں کے نمائندوں پر مشتمل تھا، جس کی قیاست فیڈرل کونسلر اور ماحولیات، نقل و حمل، توانائی اور مواصلات کے فیڈرل محکمے کی سربراہ محترمہ سیمونیٹّا سوما روگا نے کی۔
سوئس فیڈرل کونسلر نے ریلویز اور تجارت و صنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل کا وفد اور اپنی مہارت و نئی مصنوعات کی نمائش کے لئے ریل ٹرانسپورٹ کے شعبے میں کام کرنے والی سوئس کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ تبادلہ خیال کا فوری طور پر اہتمام کرنے کے لئے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے دونوں فریقوں کے درمیان مستقل بات چیت کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ریلویز میں تکنیکی امور سے متعلق اختراعاتی حل پانے کے لئے مشترکہ دلچسپی کو آگے بڑھایا جاسکے۔
ریلویز اور تجارت و صنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل نے سوئس وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے میک ان انڈیا پر زور دیا تاکہ ان کی مصنوعات ہندوستان میں مسابقت کرنے والی بن سکیں اور وہ اسے عالمی بازار کے لئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کرسکیں۔ انہوں نے ہدایت دی کہ آر ڈی ایس او سے تیزی کے ساتھ کلیئرنس اور نئی مصنوعات کی تیاری کے سلسلے میں سوئس کمپنیوں کے ذریعہ جو امور اٹھائے گئے ہیں، ان کا حل کیا جا نا چاہیے اور اس کی ریلوے بورڈ کے ذریعہ وضاحت کی جانی چاہیے۔
جوائنٹ ورکنگ گروپ نے ہوئی بات چیت مال ڈُھلائی اور مسافر ڈبوں، ریلوے کی برق کاری سے متعلق سازو سامان، ملٹی مادل ٹرانسپورٹ اور ٹرنلنگ ٹکنالوجی پر مرکوز رہی۔ میٹنگ کے دوران اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ فالو اپ کے ایک ریگولر نظام کو ادارہ جاتی شکل دی جائے تاکہ باہمی گفت و شنید اور پروگراموں کے مقررہ وقت کے اندر نفاذ کے سلسلے میں ہونے والی پیش رفت کی نگرانی کی جاسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔م م ۔ن ا۔
U- 4706