صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدر جمہوریہ ہند فلپائن میں؛ دوطرفہ میٹنگوں میں شرکت کی؛ وفد کی سطح کی بات چیت کی قیادت؛ انھوں نے کہا کہ آسیان ممالک کے ساتھ  معاہدے ہندوستان کی ‘ایکٹ ایسٹ’ پالیسی کا ایک اہم حصہ رہے ہیں اور رہیں گے


ہندوستان اور فلپائن نے  سمندری شعبے، سکیورٹی، سیاحت، سائنس، ٹیکنالوجی اور ثقافت کے شعبوں میں چار معاہدوں پر دستخط کیے اور ان کے تبادلے کیے

प्रविष्टि तिथि: 18 OCT 2019 8:10PM by PIB Delhi

نئی دہلی،19 اکتوبر/            صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند  فلپان اور جاپان دو ملکوں کے اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں گذشتہ روز (17 اکتوبر 2019کو) فلپائن میں منیلا پہنچے۔

آج (18اکتوبر 2019 کو) صدر جمہوریہ نے  رزال پارک کے دورے سے شروعات کی جہاں انھوں نے فلپائن کے قومی ہیرو ڈاکٹر جوز رزال کو خراج عقیدت پیش کیا۔ رزال پارک میں منیلا شہر کے میئر جناب  دوماگوسو نے انھیں‘شہر کی کنجی’ پیش کی۔

بعد میں صدر جمہوریۂ ہند مالاکنان پیلس گئے جہاں فلپائن کے  صدر رودریگو رووا دوترتے نے رسمی استقبال کے ساتھ  ان کاخیر مقدم کیا  ۔ روبرو بات چیت کے دوران دونوں لیڈروں نے دوطرفہ تعاون کے ساتھ ساتھ موجودہ علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی بات چیت کی۔

بعد میں صدر جمہوریہ نے دونوں ملکوں کے درمیان وفد کی سطح کی بات چیت کی قیادت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ توانائی سے بھرپور ہمارے دونوں ملک قانون پر مبنی بین الاقوامی نظام پر یقین کرتے ہیں، بین الاقوامی قانون اورملکوں کی خودمختاری اور مساوات   کا احترام کرتے ہیں۔ فلپائن اور ہندوستان اپنی متعلقہ قومی ترقی اور سکیورٹی کے مقاصد کے سلسلے میں ایک دوسرے کے فطری شراکت دار ہیں۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ فلپائن اور ہندوستان کے اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کرکے بہت زیادہ امکانات موجود ہیں۔ فلپائن ہندوستان کے کارپوریٹ شعبے کے لیے ایک اہم فوکس ملک کے طور پر ابھر رہا ہے۔ ہندوستانی کمپنیاں ڈیجیٹل صنت، اختراع اور اسٹارٹ اپس، صحت اور فارما اور زرعی ترقی کے اہم شعبے میں فلپینی کمپنیوں کی شراکت داری میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ ہندوستان بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے ساتھ ساتھ فلپائن کی دفاعی جدید کاری میں  شرکت کرنے کا بھی خواہش مند ہے۔ انھوں نے کہا  کہ ان دونوں شعبوں  میں  ہندوستانی کمپنیوں کی ایک پہچان ہے اور انھوں نے عالمی شہرت حاصل کی ہے۔ انھوں نے فلپینی کمپنیوں کو ہندوستان کی ترقی میں سرمایہ کاری کے لیے مدعو کیا۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان کے لیے آسیان نہایت اہم خطہ ہے۔ ہندوستان آسیان کو مضبوط، متحدہ اور مالامال دیکھنا چاہتا ہے جو ہند بحرالکاہل کی ابھرتی ہوئی طاقت میں مرکزی رول ادا کرے۔ آسیان ممالک کے ساتھ معاہدے کرنا ہندوستان کی ‘ایکٹ ایسٹ’ پالیسی اور حکمت عملی کا ایک اہم حصہ رہا ہے اور رہے گا۔

ہندستان اور فلپائن نے دونوں ملکوں کے صدور کی موجودگی میں  سمندری شعبے، سکیورٹی، سیاحت ،سائنس، ٹیکنالوجی اور ثقافت کے شعبوں میں چار معاہدوں پر دستخط کئے اور ان کے تبادلے کیے۔

شام کو  صدر جمہوریہ نے فلپائن کے صدر رودریگو رووا دوترتے کے ذریعے اپنے احترام میں دی گئی ضیافت میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ سال ہمارے دو طرفہ تعلقات کے سفر میں بہت اہم ہیں۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ ان کا یہ دورہ  فلپائن اور ہندستان کے سفارتی تعلقات  کی 70ویں سالگرہ منائے جانے کے موقع پر کیا گیا ہے۔ اور فلپائن ہندوستان کی دو طرفہ شراکت داری کے لیے ہم ایک بار پھر پابند ہونے کا عہد کرتے ہیں۔

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

( م ن ۔اگ۔ را  ۔ 19 - 10 - 2019)

 U. No. 4661

 


(रिलीज़ आईडी: 1588523) आगंतुक पटल : 97
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी