پوسٹ کرنے کی تاریخ:
19 OCT 2019 3:03PM by PIB Delhi
نئی دہلی،19 اکتوبر/ آزادی حاصل کرنے کے بعد پہلے مسلح مقابلے کی یاد میں ہر سال 27 اکتوبر کو انفینٹری ڈے منایا جاتاہے۔ اس دن 1947 میں ہمارے ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو پیدا ہوئے خطرے کے جواب میں ہندوستانی فوج کا ایک حصہ ہوائی جہاز سے سرینگر پہنچا اور اس نے سابق شمال مغربی سرحدی صوبے سے آنے والے پاکستانی قبائلیوں سے جنگ کی۔
ہندستانی پیدل افواج کے اس بہادری کے کارنامے کے احترام میں نیشنل وار میوزیم میں خراج عقیدت پیش کرنے کی ایک تقریب کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ ہندوستانی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت اور پیدل فوج کے دیگر سینئر جنرل ایک تقریب میں بہادروں کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ 1971 میں بنگلہ دیش کی آزادی کی جنگ میں شرکت کرنے والے سابق فوجی، بریگیڈیئر وی کے بیری مہاویر چکر اور آنریری کیپٹن واسودیون بھاسکرن، ویر چکر اور حولدار کاچرو سالوے، ویر چکر کی قیادت میں، تقریب کے دوران سابق فوجیوں کی نمائندگی کریں گے۔
قریبی رشتے داروں اور معذور ہوجانے والے فوجیوں کے اعزاز میں قریبی رشتے داروں اورمعذور ہوجانے والے اور وہیل چیئر کے سہارے چلنے والے فوجیوں (جن کی آرمی پبلک اسکول کے طلبا مدد کریں گے) اور آشا اسکول کے بچوں کے لیے 1.2 کلو میٹر کی دوڑ / چہل قدمی کا انعقاد 19 اکتوبر کو کیا جارہا ہے۔اس تقریب میں تقریباً 7500 شرکا نے شرکت کی۔
اس سلسلےمیں 25 اکتوبر کو مانک شاہ سینٹر دلّی چھاؤنی میں فیلڈ مارشل کے ایم کریپّا میموریل لیکچر کا بھی پروگرام ہے۔ ‘مسئلہ کشمیر کی اسٹرٹیجک جہات’ پر معروف فوجی تجزیہ کار جناب معروف رضا تقریر کریں گے۔ اس کے بعد آپریشن میگھ دوت میں شرکت کرنے والے ہندوستانی فوج کے بہادر سپاہی کی قربانی کی یاد میں ایک یادگار ڈاک ٹکٹ ‘سیاچن واریئر’ جاری کیا جائے گا۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
( م ن ۔اگ۔ را ۔ 19 - 10 - 2019)
U. No. 4662