سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

بھارت اور نیدرلینڈ نے لوٹس- ایچ آر کے دوسرے مرحلے کا (لوکل ٹریٹمنٹ آف اربن سیویج اسٹریم فار ہیلدھی ری یوز پلانٹ)  مشترکہ پروجیکٹ کے طور پر آغاز کیا

Posted On: 14 OCT 2019 7:02PM by PIB Delhi

نئی دہلی،14؍ اکتوبر،  سلطنت نیدر لینڈ کے  شاہ ولیم ایگزینڈر اور  ملکہ میکسیما کے دورے کے دوران آج سائنس اور ٹیکنالوجی ، زمینی سائنس اور صحت وخاندانی بہبود  کے مرکزی وزیر  ڈاکٹر ہر ش وردھن نے  لوٹس- ایچ آر کے دوسرے مرحلے کا (لوکل ٹریٹمنٹ آف اربن سیویج اسٹریم فار ہیلدھی ری یوز پلانٹ)  مشترکہ پروجیکٹ کے طور پر آغاز کیا۔ یہ پروگرام نیدر لینڈ کے شاہ اور ملکہ کے بھارت – نیدرلینڈ آبی لیبارٹری کے دورے کے دوران کیا گیا جو دہلی کے بارہ پولہ کے قریب واقع ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0016GQY.jpg

نئی دہلی میں ایک تقریب کے دوران سیور کے پانی کی صفائی کے لئے  لوٹس – ایچ آر  میں اضافہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ آج ہم  دوسرے مرحلے میں داخل ہورہے ہیں، جس میں سیور کا 10 ہزار لیٹر پانی  یومیہ صاف کیا جائے گا۔ نیدرلینڈ اور بھارت کی کمپنیاں اپنی موجودہ ٹیکنالوجی میں ساجھیداری کے ذریعے  اس پروجیکٹ میں تعاون کررہی ہیں اور وہ اس بات کو اجاگر کریں گی کہ کس طرح شہر کے گندے پانی کو مختلف مقاصد کے لئے صاف کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم  ملک بھر میں دوسرے پروجیکٹوں کو بھی اس عمل کو استعمال کریں گے۔

 یہ پروجیکٹ  جولائی 2017 میں شروع کیا گیا تھا اور اس کا مقصد  گندے پانی کے بندوبست  کے لئے ایک  جامع  طریقہ کار  کا مظاہرہ کرنا ہے، جو  پانی  کو اس طرح  صاف  کرے کہ یہ  دوسرے مقاصد کے لئے دوبارہ استعمال کیا جاسکے۔ یہ اختراعی  مثالی پلانٹ تجرباتی طور پر  10 ہزار لیٹر  سیویر کا پانی  یومیہ صاف کرے گا اور  اس کے دوبارہ استعمال کا مظاہرہ کرے گا۔

 تجرباتی طور پر  کام کرنے والی اس  تنصیب میں  مختلف قسم کی ٹیکنالوجی  کا استعمال کیا جائے گا تاکہ اس سے  الگ الگ اعداد وشمار تیار کئے جاسکیں اور یہ  پانی کو صاف کرنے کی ٹیکنالوجی کا دہلی اور  بھارت کے دوسرے علاقوں میں ، جہاں اسی طرح کے نالے موجود ہیں ، پانی کو صاف کرنے کا استعمال کیا جاسکے۔ مختلف ٹیکنالوجی کو ملانے اور  میچ کرنے کا مقصد یہ ہے کہ اس ٹول باکس کا انحصار پانی کی مقدار  (نالے میں پانی آمد)  اور کوالٹی  (گندگی کا لوڈ) ، زمین کی دستیابی اور  اس تک رسائی وغیرہ  پر ہوگا۔

لوٹس – ایچ آر پروجیکٹ حکومت ہند  کی سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت کے بائیو ٹیکنالوجی کے محکمے اور  نیدرلینڈ حکومت کی  نیدر لینڈ آرگنائزیشن فار سائنٹفک ریسرچ ؍ ایس ٹی ڈبلیو ، کے ذریعہ مشترکہ طور پر چلایا  جارہا  ہے۔

نیدر لینڈ کے شاہ اور ملکہ کا آبی لیبارٹری کا دورہ دونوں ملکوں کے درمیان جاری  اشتراک کی اہمیت کو  اجاگر کرتا ہے اور ساتھ  ہی  لوٹس – ایچ آر پرجیکٹ کے  دوسرے مرحلے کے ذریعے  12 پولہ نالے پر  گندے پانی کی صفائی کے پروجیکٹ  کی سرگرمیوں کو بڑھانے میں اشتراک کو مزید مستحکم کرتا ہے۔

آبی لیبارٹری کے دورے کے دوران  شاہ اور ملکہ  کو آبی ٹیکنالوجی کے شعبے میں جاری اشتراک کے بارے میں بتایا گیا  اور انہوں نے  اس پروجیکٹ  میں شامل تحقیق کاروں اور ان کے کام کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے  اس سلسلے میں کئے گئے  کئی اقدامات  کی ستائش کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002Q0KN.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003VT5R.jpg

 ڈی بی ٹی  - بی آئی آر اے سی اور  نیدر لینڈ انٹر پرائز ایجنسی  کے ذریعے مشترکہ طور پر امداد یافتہ ویٹ لیب ، جو ایک ڈیز ائن چیلنج ہے ، مقابلہ آرائی کا ایک ایسا  اختراعی طریقہ ہے جو  بھارت اور  نیدر لینڈ ، دونوں کے  نوجوان پیشہ ور افراد اور طلباء کو  آموزش کا ایک ایسا منفرد  اور نیٹ پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے جس سے کہ وہ  بھارت کے شہری  آبی چیلنجوں کو حل کرنے کے لئے  اختراعی نظریات  پیش کریں اور  بھارت کے دریاؤں  کو صاف کرنے میں تعاون کریں۔

ویٹ لیب کا مقصد  بہترین نظریات قائم کرنا اور  آبی تجرباتی مرکز کے قیام کے لئے  بنیاد فراہم کرنا ہے، جو  پروجیکٹ کے مقام کو تعلیم کا ایک پسندیدہ مرکز بناسکے اور یہ طلباء نوجوان پیشہ ور افراد  کے لئے  ٹیکنالوجی  کے مظاہرے کا ایک مرکز  بن سکے  اور  اسٹارٹ اپس کے لئے مواقع پیدا  کرسکے۔

بھارت  - نیدر لینڈ اشتراک کا مقصدٹیکنالوجی سے متعلق  صنعت کاری  قائم کرنا اور  سیور کے پانی کو  دوبارہ استعمال کے لئے صاف پانی میں تبدیل کرنے کے ایک پائدار کاروبار کے ماڈل کے طور پر ہمت افزائی کرنا ہے۔

اس موقع پر  دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل ، حکومت ہند  کے پرنسپل سائنسی مشیر  وجے راگھون ، بائیو ٹیکنا لوجی محکمے کی سکریٹری  رینو سوروپ  اور  دیگر اہم شخصیات موجود تھیں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-4603



(Release ID: 1588153) Visitor Counter : 158


Read this release in: English , Hindi