کامرس اور صنعت کی وزارتہ

صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ کے محکمے ( ڈی پی آئی آئی ٹی) نے دانشورانہ املاک حقوق (آئی پی آر) کے لئے ویب سائٹ اور موبائل ایپ کا آغاز کیا

Posted On: 14 OCT 2019 3:53PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،14؍اکتوبرصنعت اور اندرونی تجارت  کے  فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی)  کے سکریٹری  گرو پرساد مہاپاترا نے  آج نئی دہلی میں دانشورانہ املاک حقوق  (آئی پی آر)  سے متعلق ویب سائٹ  اور موبائل ایپلی کیشن   (لرن ٹو پروٹیکٹ ، سکیور اور میسی مائز یور انو ویشن) کا آغاز کیا۔ یہ ویب سائٹ اور ایپلی کیشن  ایپ  آئی پی آر  پروموشن اینڈ مینجمنٹ کے سیل (سی آئی پی اے  ایم)  - ڈی پی آئی آئی ٹی  نے کوال کوم اور  نیشنل لاء یونیورسٹی  (این ایل یو) دہلی کے اشتراک سے  تیار کی ہے۔

 اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈی پی آئی آئی ٹی کے سکریٹری نے کہا کہ  یہ ایک اہم پروجیکٹ ہے جو  محکمے نے  تیار کیا ہے۔ کیونکہ  دونوں ویب سائٹ اور ایپ  اسٹارٹ اپ کمیونٹی کے لئے  سود مند ہوگی  جو  ہندوستان اور اس کی معیشت کے لئے  اپنے وعدے کو برقرار رکھتی ہے۔ ڈی پی  آئی آئی ٹی کے سکریٹری نے مزید کہا کہ اسٹارٹ اپس سرمایہ  کاری کرنے اور  خطرات اٹھانے کے امکانات  سے زیادہ  مانوس ہوتے ہیں۔ لیکن انہیں نہ تو قانونی پیچیدگیوں کا اندازہ ہوتا اور نہ ہی  قانونی جانکاری ہوتی ہے۔ اور آج جب ہم چوتھے صنعتی انقلاب کی دہلیز پر کھڑے ہیں، اس صورت میں ٹیکنالوجی اور قانون کے مابین ربط ضبط اور رابطہ  فضوع تر ہوتا جارہا ہے۔ لہذا  یہ چیز از حد لازمی ہے کہ اس خصو صی ویب سائٹ اور اسٹارٹ اپ اداروں کی مدد کے لئے دستیاب ہوں جس میں آئی پی  کا عمل ہو۔

اس ای-لرنگ پلیٹ فارم کے ماڈیولس (ایل  2 پرو انڈیا آئی پی   ای- لرننگ پلیٹ فارم اور دی ایل 2 پرو انڈیا موبائل ایپ)   نوجوانوں ، اختراع کاروں ، صنعت کاروں اور  چھوٹے اور درمیانے صنعت کاروں کو اپنی ملکیت اور  ان کے تحفظ کے لئے دانش ورانہ املاک حقوق کو سمجھنے میں مد فراہم کرلے گا اور  آئی پی  کو  کاروباری ماڈیولس  کے ساتھ مربوط کرے گا اور  ان کی تحقیق وترقی کی کوششوں کے لئے  قدر وقیمت  کو  بڑھائے گا۔ ایل 2 پرو جرمنی  ، برطانیہ ، اٹلی اور فرانس میں کامیابی کے ساتھ نافذ کئے گئے ہیں۔ متعلقہ آئی پی اداروں اور  عوامی تحقیق کے اداروں کے  قریبی اشتراک سے  زبردست  فائدہ حاصل کرتے ہوئے  ان ملکوں نے  ایل 2 پرو  کامیابی کے ساتھ نافذ کیا ہے۔ لرننگ ایپ  ہندوستان کے لئے  عادی بنایا گیا ہے  تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ اختراع  ، جو  اسٹارٹ اپ کے لئے  بنیاد ہے ،کا تحفظ کیا گیا  ہے اسے کمرشلائز کیا گیا۔

ایل-2 پرو انڈیا  آئی پی  ای-لرننگ پلیٹ فارم کے تین مختلف سطحوں کے لئے 11 ماڈیولس ہوں گے۔ ہر ماڈیول ای – ٹیکسٹ پر مشتمل ہوگا۔ لرننرس  (سیکھنے والے) اپنے ڈیکس ٹاپ ، لیپ ٹاپ، موبائل بروشر اور موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے، جو  انرائڈ اور آئی او ایس  پر دستیاب ہوگی، کے ذریعے  ایل – 2 پرو آئی پی ای – لرننگ پلیٹ فارم  تک رسائی حاصل کرے گی اور سی آئی پی اے ایم -  ڈی پی آئی آئی ٹی  اور این ایل یو دہلی  اور کوالکوم کے ذریعے ای- سرٹیفکٹ فراہم کئے جائیں گے۔ یہ سرٹیفکٹ ای- لرننگ کی ماڈیولس کی کامیاب تکمیل پر لے جائیں گے۔

ویب سائٹ اور  موبائل ایپ  کے آغاز کے موقع پر  ایگزیکیٹو وائس پریسیڈینٹ الیکس روجرس این ایل یو دہلی کے وائس چانسلر پروفیسر رنبیر سنگھ اور  ڈی پی آئی آئی ٹی  اور سی آئی پی اے ایم کے دیگر سینئر عہدیدار بھی موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(م ن-ح ا- ق ر)

U-4586



(Release ID: 1588078) Visitor Counter : 98


Read this release in: English , Hindi , Bengali