ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت

بیکانیر کے روزگار میلے میں تقریباََ ساڑھے سات ہزار نوجوانوں نے شرکت کی


روزگار کے 2000سے زیادہ خواہشمند افراد کو فہرست میں شامل کیاگیا

Posted On: 13 OCT 2019 7:22PM by PIB Delhi

 

  • 12 اور 13  اکتوبر کو دوروزہ میلے میں 100سے زیادہ کارپوریٹ  کمپنیوں  نے شرکت کی ۔

نئیدہلی  14 اکتوبر   ۔اسکل انڈیا روزگار میلے کے دوران ساڑھے سات ہزار  سے زیادہ نوجوانوں / ملازمت کے متلاشیوں نے میلے کی مختلف سرگرمیوںمیں شرکت کی ۔پچھلے دودن کے دوران 2000سے زیادہ نوجوانوں  کا نام فہرست میں شامل کیا گیا۔ جنہیں صنعت کے مختلف شعبوںمیں ملازمتوں  کی پیش کش کی جائے گی۔ صلاحیت سازی اور صنعت کاری کی وزارت ( ایم ایس ڈی ای ) کے تحت  نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ڈی سی ) کی طرف سے منعقد کئے گئے بہت بڑے  میلوں میں سے اس میلے میں  اقتصادی ترقی کےسیکٹر کے  دس شعبوںمیں سے پورے ملک کی 100  کمپنیوں سے زیادہ نے شرکت کی ۔

          صلاحیت سازی اور صنعت کاری کے وزیر ڈاکٹر مہندرناتھ پانڈے نے اختتامی تقریب میں شرکت کی ۔ ملک کے مختلف شہروںمیں  منعقد ہونے والا روزگار میلہ   ملازمت کے متلاشی  نوجوانوں  کے لئے یہ  موقع فراہم کرتا ہے کہ  وہ امکانی مالکان سے رابطہ قائم کرسکیں  اورروزگار نیزصنعت کاری کے مواقع  کے بارے میں  معلومات حاصل کرسکیں ۔ بیکانیر روزگار میلہ  راجستھان کے شہر بیکانیر میں سیٹھ تلارام   بافنا اکیڈمی میں منعقد کیا گیا تھا۔

          نوجوانوں  کو اپنی دلچسپی کی صنعت کے طورطریقے سمجھنے اور  ملازمت کے امکانات تلاش کرنے کا موقع فراہم کرنے کے علاوہ  یہ روزگار میلے تنظیموںکو  بھی یہ موقع فراہم کرتے ہیں  کہ وہ امکانی امیدواروں سے رابطہ قائم کرسکیں ۔ امکانی مالکان  ، بھرتی کرنے والی فرمیں  ، ایچ آر منیجر ،   داخلہ افسران اور مشاورتی ادارے /تربیتی ادارے امیدواروں سے ملاقات کرسکتے ہیں  ،جس کے نتیجے میں امیدواروںکو روزگار کے مختلف مواقع کے بارے میں معلومات حاصل ہوتی ہے ، جن میں صنعت کاری کے مواقع بھی  شامل ہوتے ہیں۔

          روزگار میلے میں نوجوانوں  کے لئے  روزگار کےعلاوہ  مختلف سرگرمیوں  کا اہتمام کیا جاتا ہے ، جن میں ہنر مندی کے مقابلے ، کوشل ہاٹ ، اسکل ساتھی   یعنی  مشاورتی پروگرام ، کوشل  میلہ وغیرہ شامل ہوتی ہیں۔

          میلے میں حصہ لینے والوں میں سرکردہ کارپوریٹ  گھرانے مثلاََ بگ باسکٹ   ،  کاردیکھو ڈاٹ  کام  ، یوریکافاربس   ،  اکیا گلوبل ،  کوٹک مہندرا ،ریلائنس ریٹیل ، متھوٹ فن کارپ ، ایس  بی آئی لائف انشورنس  اور ٹیفے  لمٹیڈ  شامل تھے ۔انہوں نے  امکانی  ملازمین سے بات چیت کی ۔ دو ہزارسے زیادہ امیدوار وںکو مختلف  ملازمتوں  کے لئے  منتخب کیا گیا مثلاََ ٹیکنیشین ،  الیکٹریشن ،  مشین  آپریٹر ، فٹر ، ٹرنر ، سیلز ایگزیکٹو  ،  ڈلیوری ایگزیکٹو  ، بزنس  ایگزیکٹو  ،رلیشن شپ آفیسر اور ڈاٹا انٹری آپریٹر کی ملازمتیں شامل تھیں۔

          صلاحیت سازی اورصنعت کا ری کے عزت مآب وزیر ڈاکٹرمہندرناتھ پانڈے نے اس اقدام کے بارے میں  اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا :’’  پچھلے ڈیڑھ  برس میں  ہمارے روزگار میلے   بڑی کشش کا باعث رہے ہیں اور اس میں کارپوریٹ   بھارت کی شرکت میں اضافہ ہوا ہے ۔ ہم اس بات کو یقینی بنارہے ہیں کہ یہ پلیٹ فارم نہ صرف  روزگار کے مواقع فراہم کرے بلکہ  عوام میں ’اسکل ساتھی  ‘  پروگرام کے ذریعہ   آگاہی  بھی پیداکرے۔‘‘

          مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ بیکانیر کے اس روزگار میلے میں  بڑی تعداد میں  لوگوں  نے شرکت کی ہے ۔ شہر اور آس پاس کے علاقوں کے نوجوانوںمیں  ترقی کرنے کے  راستے تلاش کرنے کے  زبردست امکانات اورلگن موجود ہے ۔ہم  اس بات کی یقین دہانی کراسکتے ہیں  کہ حکومت انہیں  انتہائی ہنر مند افرادی قوت  بنانے کے لئے  ہر ممکن ذرائع فراہم کرے گی۔‘‘

          اس دوروزہ روزگار میلے میں   کوشل میلہ  بھی شامل تھا ، جہاں  روزگار کے متلاشی نوجوان  ہنر مندی کے حکومت کے مختلف اقدامات کے بارے میں معلومات حاصل کرسکتے تھے۔ روزگار کے متلاشی نوجوانوںکو یہ موقع بھی حاصل ہوا کہ وہ  پردھان منتری کوشل وکاس  یوجنا اور پردھان منتری کوشل کیندر کے تحت  مختلف شعبوں کے لئے جن میں  سامان تیار کرنے اور خدمات کے شعبے بھی شامل ہیں،  اپنے آپ کو تربیت کے لئے  رجسٹر کراسکتے ہیں۔

          امیدوار مدرہ  لون فیسی لٹیشن کاؤنٹر س  اور ایپرینٹس شپ  بوتھوں  میں بھی جاسکتے تھے ، جو اس  میلے میں قائم کئے گئے تھے۔  ان کاؤنٹروں  اوربوتھوں کا مقصد یہ تھا کہ نوجوان  چھوٹی صنعتیں قائم کرنے کے سلسلے میں قرضہ لینے کے بارے میں رہنمائی حاصل کرسکیں   ۔کارپوریٹ اداروں   اور روزگار کے متلاشی نوجوانوں کے ساتھ سرگرمی سے رابطہ قائم کرنے کی غرض سے  مقامی صنعتی ادارے  بھی  اس میلے میں  شامل ہوئے ۔

          روزگار میلہ پروگرام  این ایس ڈی سی کے  اہم اقدامات میں سے ایک ہے ، جس کا مقصد ملک کے نوجوانوں  کو  پیشہ ورانہ تربیت اور ملازمت کے مواقع مہیا کرنا ہے ۔ این ایس ڈی سی ،  صنعتوں  ،اداروں ، تربیت فراہم کرنے والوں اور ریاستی حکومتوں  جیسے  مختلف ساتھیوں  کے ساتھ مل کر روزگار میلے منعقد کرتی ہے تاکہ ملازمت  تلاش کرنے  والوں  کا رابطہ  ملازمت فراہم کرنے والوں کے ساتھ قائم کراسکے ۔ اپریل  2018 سے  اب تک کے تقریباََ  18  مہینوں میں  ایک ہزار 88  سے زیاد ہ روزگار میلے منعقد کئے جاچکے ہیں، جس میں تقریباََ 4.6  لاکھ امیدواروں کا اندراج کیا گیا ہے اور دو لاکھ سے زیادہ نوجوانوںکو ملازمت کی پیش  کش کی گئی ہے۔

          صلاحیت سازی اور صنعت کاری کے  عزت مآب وزیر ڈاکٹر مہندرناتھ  پانڈے کی موجودگی میں منتخب امیدوار وں کو ملازمت  کی                                                                                                                                                         پیش کش کے خطوط دئے گئے ۔

 

۰۰۰۰

U-4577



(Release ID: 1588009) Visitor Counter : 95


Read this release in: English , Hindi