وزارت دفاع

صدرجمہوریہ ہند کے ہاتھوں فوج کی ہوابازی کی کورکو پرچم عطاکیاگیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 10 OCT 2019 5:22PM by PIB Delhi

نئی دہلی  ،10  اکتوبر :مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کی حیثیت سے صدرجمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے آج 10اکتوبر ،2019کو ناسک روڈ پرواقع فوج کی ہوابازی اڈے پرمنعقد ہ ایک رسمی  تقریب کے دوران فوج کی ہوابازی کی کور کو پرچم عطاکیا۔فوج کی ہوابازی کی کورکی جانب سے کومباٹ آرمی ایوی ایشن ٹریننگ اسکول نے  یہ پرچم حاصل کئے  ۔ اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے صدرجمہوریہ نے فوج کی ہوابازی کور کی تعریف کی اور ملک کی تعمیرمیں ان کے گراں قدرتعاون کو سراہا۔

فوج کی ہوابازی کو ر انڈین آرمی کی سب سے کم عمر کورہے تاہم گذشتہ 32برسوں کے دوران اس نے  تمام شعبوں میں مہارت حاصل کرلی ہے اورمتعدد آپریشنو ںمیں اپنی صلاحیت ثابت کردی ہے ۔1986میں اپنے قیام کے فوراًبعد فوج کی ہوابازی کورنے سری لنکامیں ‘‘آپریشن پون ’’کے دوران اپنی غیرمعمولی جنگی صلاحیتوں کو ثابت کردیا۔سال 1984سے سیاچن گلیشیئرہوابازی کورکے لئے آپریشن کے لئے سب سے کلیدی مقام رہاہے ۔چیلنج سے پربھرپورنہایت دشوارحالات میں   20ہزارفٹ اوراس سے زیادہ کی بلندیوں پر عام طورپرمصروف عمل اعلیٰ پیمانے کے ہنرمند اور الوالعزم ہوابازی کی کور کے پائلٹس پوری مہارت اورلگن کے ساتھ ‘‘آپریشن میگ دوت ’’میں تعاون فراہم کررہے ہیں ۔

صدرجمہوریہ نے فوج کی ہوابازی کے ڈائرکٹرجنرل اور کرنل کمانڈینٹ لیفٹیننٹ جنرل کنول کماراور تمام عہدوں کے افسران کو پورے انہماک کے ساتھ اپنے فرائض انجام دینے اورپیشہ ورانہ عمل کے لئے مبارکباد دی ۔

اس شاندارتقریب میں مہاراشٹرکے گورنرجناب بھگت سنگھ کوشیاری ، مہاراشٹرکے وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس اور متعدد سماجی اور فوجی  معزز شخصیات نے شرکت کی ۔ ہندوستانی بری فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت ،انٹی گریٹڈڈیفنس اسٹاف کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل پی ایس راجیشور ، لیفٹننٹ جنرل ایس کے سینی ، جی اوسی ۔ ان ۔ سی جنوبی کمانڈاور لیفٹیننٹ جنرل پی سی تھیمایا، جی او سی ۔ ان ۔ سی آرٹریک ، کے ساتھ متعدد موجودہ ا فسران اور سبکدوش ہوگئے ماہرین کی ایک بڑی تعداد  نے اس شاندارتقریب میں شرکت کی اورہیلی کاپٹرفلائی پاسٹ کا مشاہدہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20191010-WA00106JZN.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20191010-WA0012TZLE.jpg

 

*****

U-4546

 

 

 

 


(ریلیز آئی ڈی: 1587750) وزیٹر کاؤنٹر : 58
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी