بھاری صنعتوں کی وزارت

ہندوستان وسطی یوروپ سے سرمایہ کاری کا خواہش مند


بھاری صنعت کے سکریٹری نے چیک جمہوریہ کے لئےاعلیٰ سطحی وفد کی قیادت کی

Posted On: 10 OCT 2019 5:07PM by PIB Delhi

 

نئیدہلی  ، 10 اکتوبر / بھاری صنعتوں کے محکمے میں  سکریٹری  ڈاکٹر آشا رام سیہاد کی سربراہی میں حکومت – صنعت کا ایک اعلیٰ سطحی وفد    ہندوستان میں سرمایہ کاری   بڑھانے کے لئے چیک جمہوریہ کی  چوٹی کی کمپنیوں  تک  رسائی  حاصل کرنے کی تگ و دو میں لگا ہوا ہے ۔ ان کمپنیوں میں واکس ویگن  اور اسکوڈا ٹر ٹرانسپورٹیشن شامل ہیں ۔  اس سرمایہ کاری بڑھانے کا مقصد یہ بھی ہے کہ ملک کو عالمی سپلائی  چین کا مرکز بنایا جائے۔

      بھاری صنعت کے محکمے نے  چیک جمہوریہ میں  ہندوستانی سفارت خانے  اور انجینئرنگ ایکسپورٹ  پروموشن کونسل آف انڈیا کے اشتراک سے   8 اکتوبر ، 2019 ء کو چیک جمہوریہ میں  وَرنو کے مقام پر انٹرنیشنل انجینئرنگ  فیئر ( میلہ )   میں انڈیا انوسٹمنٹ  میٹ کا اہتمام کیا تھا ۔ بھاری صنعت کے سکریٹری ڈاکٹر آشا رام سیہاد اور سفیر نریندر چوہان نے  ایم ایس وی وَرنو انٹر نیشنل  انجینئرنگ  فیئر میں  ہندوستانی پویلین کا افتتاح کیا ۔  انجینئرنگ اور ٹیکنا لوجی کی کمپنیوں کی زبردست موجودگی  کے ساتھ ہندوستان کاایک پویلین   7 سے 11 اکتوبر ، 2019 ء کے درمیان  جاری رہنے والے پُر وقار میلے میں  عالمی کاروبار کے لئے ہندوستان کی صلاحیت کو نمایاں کر رہا ہے ۔

      عالمی کمپنیوں اور ٹیکنا لوجی کے سربراہوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر آشا رام نے  ،  انہیں  اس بات کی جانکاری دی  کہ کس طرح  ہندوستانی شخصیتیں چیک جمہوریہ کی چوٹی  کی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کے   راڈار پر  نمایاں ہیں ۔  انہوں نے کہا کہ واکس ویگن گروپ نئے ماڈلس بشمول  میڈیم سائز کی ایس یو وی کے فروغ  کے لئے ہندوستان میں اپنے پروجیکٹ کے نفاذ میں ایک ارب یورو کی سرمایہ کاری کر رہاہے ، جن کی  2020  ء میں نمائش کی جائے گی  ۔   اہم بات یہ ہے کہ نئی پروڈکٹس کی  تکنیکی  پیش رفت ہندوستان میں ہوگی ۔

      اسکوڈا گروپ ٹرانسپورٹیشن نے بھی  بھاری صنعت کے محکمے کی  ای – وہیکلس پالیسی کے اعلان کے ساتھ  ہائی برڈ گاڑیاں اور الیکٹرک بسیں تیار کی ہیں ۔  اُس کی ای- وہیکلس مارکیٹ میں پروڈکٹس بڑھانے اور  ٹیکنا لوجی منتقلی میں ہندوستان کے لئے ، خاص دلچسپی ہے ۔  ڈاکٹر سیہاد نے بتایا کہ کس طرح  ہندوستان  آلودگی سے پاک ایندھن  سے چلنے والے   آٹو موبائل پر توجی دے رہا ہے ۔

      انجینئرنگ ایکسپورٹ  پروموشن  کونسل آف انڈیا  ( ای ای پی سی )  انڈیا سینئر لیڈر شپ   کے ساتھ ساتھ بھاری صنعت کے محکمے  (   ڈی ایچ آئی ) کے سکریٹری  تحقیق و ترقی اور ٹیکنا لوجی کی پیش رفت  کے بارے میں جاننے کے لئے   چیک جمہوریہ کی بہت سی کمپنیوں کی  تنصیبات اور  پلانٹس کے علاوہ یونیورسٹیوں کا  بھی دورہ کریں گے ۔  

انڈیا انوسٹمنٹ میٹ میں اپنی پریزینٹیشن کے دوران  سکریٹری نے کہا کہ ہندوستان نے کیپٹل گُڈس سیکٹر کا   سائز بڑھانے کا  نشانہ  طے کیا ہے ۔ یہ15-2014 ء میں  2.30 لاکھ کروڑ روپئے تھا ، جو 2025 ء    میں  بڑھ کر 7.5 لاکھ کروڑ روپئے ہو  جائے گا ۔  اسی طرح  بالواسطہ اور بلا واسطہ روز گار میں بھی اضافہ  کیا گیا ہے ، جو 30 ملین بڑھا کر  اب 8.4 ملین کیا گیا ہے ۔  انجینئرنگ کے سامان کی پیداوار کی برآمدات   کو  موجودہ 27 فی صد سے بڑھا کر 40 فی صد کیا گیا  ہے ۔

      وہاں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے چیک جمہوریہ کے لئے ہندوستانی کی سفیر محترمہ نریندر چوہان نے  کہا کہ  ہندوستان غیر ملکی سرمایہ کاری خصوصاً   اعلیٰ تکنیکی شعبوں میں   سرمایہ کاری کرنے کا خوہش مند ہے اور وہ اہم پروگرام  ’ میک اِن انڈیا ‘ کے تحت اپنی مینو فیکچرنگ کو مزید مستحکم کر رہا ہے ۔

      ای ای پی سی انڈیا کے چیئر مین رَوی سہگل نے بتایا کہ کارپوریٹ  ٹیکس کی شرحوں کو  مقابلہ  جاتی بنانے کے ہندوستان  سرکار کے اقدام  کے ساتھ   غیر ملکی سرمایہ کاروں کو  ہندوستانی مینو فیکچرنگ میں سرمایہ کاری کرنی چاہیئے ، خاص کر جب دنیا  کو دو بڑی معیشتیں تجارتی جنگ میں  مصروف ہیں ۔

      انٹرنیشنل انجنیئرنگ فیئر  ( میلہ ) وسطی یوروپ میں ایک سرکردہ اور پُر وقار صنعتی اور تجارتی میلہ ہے ۔ ہر سال اس میلے میں  1600 سے زیادہ نمائش کار اور 80000 ویزیٹرس شریک ہوتے ہیں ۔ 50 فی صد سے زیادہ  نمائش کار  اور 10 فی صد ویزیٹرس  بیرون ملکوں سے آتے ہیں ۔ چیک جمہوریہ لمیٹیڈ میں  بہت سی ہندوستانی کمپنیاں سرگرم ہیں ۔

 بھاری صنعت کے سکریٹری نے   ایم ایس وی  برنو میں چیک جمہوریہ کے نائب وزیر اعظم کَرل  ہیو لیک کے ساتھ  میٹنگ کی اور    تحقیق و ترقی ، آپسی تجارت اور تعاون کو مزید بڑھانے کے لئے بہت سے اقدامات پر  تبادلۂ خیال کیا ۔

 

 

۔ ۔ ۔

U.No. 4544


 



(Release ID: 1587736) Visitor Counter : 133


Read this release in: English , Hindi