ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت

مہاتما گاندھی نیشنل فیلو شپ پروگرام


ہنر مندی کے فروغ اور انٹر پرینیورشپ کی وزارت نے آئی آئی ایم بنگلور کے اشتراک سے لانچ کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 09 OCT 2019 8:52PM by PIB Delhi

*          اکاڈمک ماڈیول پر مبنی اس دو سالہ پروگرام کے دوران آئی آئی ایم بنگلور اور ضلعی سطح کے پروگرام ڈسٹرکٹ انتظامیہ اہلکاروں کو تربیت فراہم کرائیں گے۔

*          اس پروگرام کا مقصد تعلیمی لیاقت اور شعبہ جاتی تجربے کی فہم اور ضلعی سطحْ پر ہنر مندی ایکو سسٹم کے بارے میں واقفیت فراہم کرانا ہے۔

*          یہ پروگرام گجرات، کرناٹک، میگھالیہ، راجستھان، اتر پردیش اور اترا کھنڈ کے 75 اضلاع میں شروع کیا گیا ہے۔

            ہنر مندی کے فروغ اور انٹر پرینیورشپ کی وزارت نے ضلعی سطح پر ہنر مندی کے فروغ کے لئے آج انڈین انسٹی ٹیوٹ آف بنگلور کے ساتھ دو سالہ مہاتما گاندھی نیشنل فیلو شپ پروگرام متعارف کرانے کے سلسلے میں ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ اس معاہدہ پرفروغ انسانی وسائل کی وزارت کے محکمہ اعلیٰ تعلیم کے سیکریٹری جناب آر۔ سبرامنیم، ہنر مندی فروغ اور انٹر پرینیورشپ کی وزارت کے سیکریٹری ڈاکٹر کے پی کرشنن، آئی آئی ائی ایم بنگلور کے ڈائرکٹر جناب جی۔ رگھو رام، عالمی بینک کے کنٹری ڈائرکٹر جناب جنید احمد اور ہنر مندی کے فروغ اور انٹر پرینیورشپ کی وزارت کے اہلکاروں کی موجودگی میں دستخط کئے گئے۔ یہ پروگرام ہنر مندی کے فروغ اور انٹر پرینیورشپ کے وزیر ڈاکٹر مہیندر ناتھ پانڈے کی قابل رہنمائی اور قیادت میں تیار کیا گیا ہے، جنہوں نے وزارت کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے ساتھ ہی ضلعی سطح پر ہنر مندی فروغ پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔

            اسکل اکیوئزیشن اینڈ نالج اویئرنیس فار لیولی ہڈ پرموشن (ایس اے این کے اے ایل پی) یعنی سنکلپ کے تحت تیار کردہ اس فیلو شپ پروگرام کا مقصد قومی، ریاستی اور ضلعی سطحوں پر مختلف پروگراموں پر عمل در آمد کے لئے عملے کی عدم دستیابی کے چیلنجوں سے نمٹنا ہے۔

            مہاتما گاندھی نیشنل فیلو شپ پروگرام ضلعی انتظامیہ کے عملی تجربات پر مشتمل ہے گجرات، کرناٹک، میگھالیہ، راجستھان، اتر پردیش اور اترا کھنڈ کے 75 اضلاع میں 21-30 عمر کے درمیان کے مستند یونیورسٹی سے گریجویشن کی ڈگری کے حامل بھارتی شہریوں کے لئے یہ پروگرام پائلٹ بنیاد پر شروع کیا گیا ہے۔فیلڈ ورک  میں کام کرنے والے طلباء کے لئے ریاست کی سرکاری زبان میں مہارت لازمی ہو گی۔

            ہنر مندی کے فروغ اور انٹر پرینیورشپ کے سیکریٹری ڈاکٹر کے پی کرشنن نے شراکت داری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ” زمینی سطح پر  ہنر مندی کے فروغ کے پروگراموں کا انتظام کرنے اور ان پر عمل در آمد کرنے والے افراد کی قلت ایک خسارہ ہے اور آئی آئی ایم بنگلور کے تعاون سے اس فیلو شپ پروگرام کے ذریعہ ہم اس مسئلے سے نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم نے یہ پروگرام گاندھی جی کی 150 ویں یوم پیدائش پر لانچ کیا ہے، جو کہ منصوبوں کی لا مر کزیت میں زبر دست یقین رکھتے تھے۔“

            ”اس  پروگرام کی کوشش کے ذریعہ ہم مقامی صلاحیتوں کو شمولیت کے لئے کوششیں کر رہے ہیں اور ضلعی انتظامیہ سطح پر با صلاحیت ہنر مند نو جوانوں کو ترغیب دیں گے۔“

            فروغ ا نسانی وسائل کی وزارت کے محکمہ اعلیٰ تعلیم کے سیکریٹری جناب آر۔ سبرامنیم نے کہاکہ  ”آج، ہماری قوم کے نو جوان بڑے پیمانے پر سماج اور قوم کی تعمیر سازی میں تعاون کے لئے خواہش مند ہیں۔ ہماری یہ کوشش ہونی چاہئیے کہ انہیں اپنی خو اہشات کی تکمیل کے لئے بھر پور اور مکمل مواقع فراہم ہوں۔ ہنر مندی کے فروغ کی وزارت کے ذریعہ شروع کی گئی یہ ایک زبر دست پہل  ہے اور مجھے یقین ہے کہ یہ پروگرام ضلعی سطح پر در پیش تمام چیلنجوں سے نمٹ سکے گا۔“

            تربیتی کورس کے دوران یہ فیلو طلباء اسٹیٹ اسکل ڈیولپمنٹ مشن کے زیر نگرانی کام کریں گے اور ضلعوں میں ہنر مندی کے چیلنجوں کو سمجھنے اور اس خلاء کو پُر کرنے کی کوششیں کریں گے۔ فیلو شپ کے طلباء کو پہلے سال کے دوران پچاس ہزار روپئے اور دوسرے سال کے دوران ساٹھ ہزار روپئے کا وظیفہ دیا جائے گا۔ فیلو شپ کی تکمیل کے بعد انہیں آئی آئی ایم بنگلور کی جانب سے پبلک پالیسی اور مینجمنٹ میں سند دی جائے گی۔

            آئی آئی ایم، بنگلور کے ڈائرکٹر جناب جی۔ رگھو  رام نے کہا کہ ”مہاتما گاندھی نیشنل فیلو سپ پروگرام کا مقصد با صلاحیت افراد کی شناخت کرنا اور انہیں تربیت دینا ہے، تاکہ وہ متحرک مقامی ضلعی اقتصادیات تیار کرنے کے عمل میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کر سکیں۔“

            حکومت کے ذریعہ جنوری، 2018 میں لانچ کیا گیا سنکلپ عالمی بینک کے قرض کی مدد سے چلنے والا پروجیکٹ ہے جس کا مقصد ہنر مندی فروغ کے لئے ادارہ جاتی میکنزم کو مستحکم کرنا ہے اور ملک بھر کے نو جوانوں کے لئے مارکیٹ سے متعلق تربیت اور معیار میں اضافہ کرنا ہے۔ سنکلپ کے تحت چار کلیدی نتائج کے شعبے شناخت کئے گئے ہیں جن میں (i) ادارہ جاتی استحکام، (ii) معیار کی یقین دہانی، (iii) شمولیت اور (iv) پبلک۔ پرائیویٹ پارٹنر شپ یعنی پی پی پی کے ذریعہ ہنر مندی کی  توسیع شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔

U.4530


(ریلیز آئی ڈی: 1587683) وزیٹر کاؤنٹر : 108
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी