وزارت دفاع
گوا میری ٹائم کانکلیو – 2019 اختتام کو پہنچا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
05 OCT 2019 8:46PM by PIB Delhi
نئی دہلی 07 اکتوبر ۔گوامیری ٹائم کونکلیو ( جی ایم سی )2019 جو گوا کے نیول وار کالج میں پچھے دو دنو ں میں منعقدکیا تھا، آج 5 اکتوبر 2019 کو ایڈمرل کرم بیر سنگھ ، پی وی ایس ایم ، اے وی ایس ایم ، اے ڈی سی ،چیف آف نیول اسٹاف کی ایک تقریر کے ساتھ اختتام کو پہنچا ،جس میں انہوں نے تمام ساجھیداروں پر زوردیا کہ وہ باہمی اعتماد ،تعاون اور بحرہند کےعلاقے میں تال میل کی مضبوط بنیاد پر مل جُل کر کام کریں تاکہ سمندری علاقے اور اس علاقےکی معیشتوں کو محفوظ بنایا جاسکے ۔
دورے پر آنے والے بحریہ کے سربراہوں نے بھی اجتماع سے خطاب کیا اور فورم میں اپنے خیالات پیش کئے ۔ اجتماع کے موقع پرعلیحدہ سے باہمی میٹنگیں بھی ہوئیں ،جن کا مقصد دوستی کے رشتوں کو مزیر مضبوط کرنا اور کسی خاص ملک کو درپیش مسئلے پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔اس موقع پر وائس ایڈمرل اے کے چاولہ ، اے وی ایس ایم ، وی ایس ایم ، این ایم فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف ، جنوبی بحری کمان نے بنگلہ دیش ، انڈونیشیا ، مالدیپ ،ماریشس ، میانما ، نائجیریا ،سری لنکا اور ویتنام کے ان 8 افسروں کو سرٹیفکیٹ بھی پیش کئے، جنہوں نے 8 ہفتوں کے چوتھے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی کورس ( آر ایم ایس سی ) میں شرکت کی اور اسے کامیابی سے مکمل کیا۔ یہ کورس 13 اگست سے 5 اکتوبر 2019 تک چلا ۔
بعض غیر ملکی بحریہ سربراہوں اور نمائندوں نے گوا شپ یارڈ لمٹیڈ ( جی ایس ایل ) کا دورہ بھی کیا ، جہاں انہیں زیر تعمیر مختلف جہاز دکھائے گئے ،جس سے جہاز سازی کے اس کارخانے کی صلاحیت کا اظہار ہوتا تھا۔
جی ایم سی 2019 کا افتتاح قومی سلامتی مشیر جناب اجیت کمار ڈوبھال نے 4 اکتوبر 2019 کو کیا تھا۔ اس میں بحر ہند کے 10ساحلی ملکوں کے بحریہ سربراہوں اور نمائندوں نے شرکت کی ۔ اس سے بھارت کی طرف سے بحری حدود کے اندر کئے گئے مزید سفارتی اقدامات کا سب کے لئے سکیورٹی اور ترقی ( ایس اے جی اے آر ) اِنی شیٹو کا اظہار ہوتا ہے۔ کا اعلان وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کیا تھا۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
U-4485
(ریلیز آئی ڈی: 1587382)
وزیٹر کاؤنٹر : 99