نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدرجمہوریہ نے میڈیا سے کہا ہے کہ وہ ہیجان پھیلانے کے رجحان سے احتراز کرے اور حقائق کو غیر جانبداری کے ساتھ پیش کرے


میڈیا کو دیانتدار اور سچا ہونا چاہئے اور اسے انتہائی تحمل اور ذمہ داری کے ساتھ کام کرنا چاہئے: نائب صدر جمہوریہ
آزاد اور منصفانہ میڈیا صحت مند جمہوریت کے لئے ناگزیر ہے
انہوں نے میڈیا پر زوردیا ہے کہ وہ عام انسان کی بھلائی اورقوم کی ترقی کو تمام سرگرمیوں کا مرکز بنائے
انہوں نے مزید مثبت ترقیاتی اسٹوریز کی رپورٹنگ پر زور دیا ہے
انہوں نے جنرنلسٹوں پر زور دیا ہے کہ وہ کوئی آواز نہ رکھنے والے عوام کی آواز بنیں اور بے یارومددگار لوگوں کی مدد کریں
میڈیا کو ’فٹ انڈیا‘ جیسے قومی مشنوں کو اوپر اٹھانا چاہئے اورانہیں عوامی تحریک بنانا چاہئے: نائب صدر جمہوریہ
انہوں نے میڈیا پر زور دیا کہ وہ آج کل کے مشکل مسائل کو حل کرنے میں تعمیری رول ادا کرے
انہوں نے دیہی زندگی میں تبدیلی لانے کے لئے مزید مقامی اخبارات کے قیام کے لئے کہا ہے
انہوں نے اُتکل منی گوپ بندوداس کی سوانح حیات کا اجرا کیا

प्रविष्टि तिथि: 06 OCT 2019 5:38PM by PIB Delhi

 

نئیدہلی  07 اکتوبر۔نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو  نے  میڈیا سے کہا ہے کہ وہ ہیجان پیدا کرنے کے رجحان سے احتراز کرے اور  خبروں کو  جائزوں کے ساتھ  ملائے بغیر حقائق کو  غیر جانبداری کے ساتھ  پیش کرے ۔ انہوں  نے کہا کہ میڈیا کو  دیانتدار اور سچا ہونا چاہئے اور اسے  انتہائی تحمل اور ذمہ داری کے ساتھ کام کرنا چاہئے۔

          آج اوڈیشہ میں  کٹک کے مقام پر ایک سرکردہ اڑیہ  روزنامے  ’ دی سماجا ‘   کی صدسالہ تقریبات  میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں  نے کہا کہ ایک آزاد اور منصفانہ میڈیا  نہ صرف  صحت مند جمہوریت کا ایک حصہ ہے بلکہ  اس کا  جزو لاینفک  بھی ہے ۔انہوں  نے کہا ’’  میڈیا کو جمہوری نظام کا چوتھا ستون سمجھا جاتا ہے--  ایک ایسا ستون جو جمہوریت  کو سہارا دیتا ہے ، اس کی آبیاری کرتا ہے اور  پرورش  کرتا ہے نیز جب کبھی ضرورت پڑے اس کی غلطیوں کی اصلاح بھی کرتا ہے ۔‘‘

          یہ بتاتے ہوئے میڈیا کو لوگوں کو مطلع کرنا چاہئے  ، انہیں  باعلم بنانا چاہئے  اور ان کے ذہن کو کشادہ کرنا چاہئے ۔  جناب نائیڈو نے کہا کہ اسے  رائے عامہ کی تشکیل میں ایک اہم کردار ادا کرنا چاہئے ۔ انہوں  نے زوردے کر کہا کہ  میڈیا  کے لئے لازمی ہے کہ وہ شہریوںکو بااختیار  بنائے اور حکمرانی کے نظام میں زیادہ شفافیت لائے   اور احتسابی عمل  کو تیز کرنے میں مددکرے ۔انہوں  نے کہا ’’  میڈیا کو  شہریوں کی آواز کو  بلند کرنا چاہئے  اور ان کی رائے قانون سازوں تک  پہنچانا چاہئے ۔‘‘ 

          جناب نائیڈو نے  میڈیا پر زور دیا کہ وہ جمہوری نظام کی خامیوں کا  پردہ فاش کرے اور اس طرح  نظام کو  زیادہ جوابدہ   ، رد  عمل ظاہر کرنے والا اور شہری دوست بنانے میں  حکومت کی مددکرے ۔انہوں  نے کہا ’’   میڈیا کے بغیر جمہوریت  پہیوں کے بغیر گاڑی کی طرح ہے ۔ ‘‘  

          صحافت کو ایک مشن قرار دیتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ  ’’رائے عامہ    اور سرکولیشن  بڑھایاجانا اگرچہ ضروری ہے تاہم  اسے  میڈیا پر اپنی رائے تھوپنے کی اجازت  نہیں دی جانی چاہئے ۔ انہوں  نے کہا کہ میڈیا کو  عام انسانوں کی بھلائی  اور قوم کی ترقی کو   اپنی تمام سرگرمیوں کا   مرکز بنانا چاہئے ۔‘‘

          نائب صدر جمہوریہ  نے میڈیا سے کہا کہ وہ  قائم شدہ تعصبات سے خودکوآزادکرے اور نوجوانوں  ، خواتین ،کسانوں  اور صنعت کاروں  کی توقعات  کے مطابق آواز اٹھائے ۔ نائب صدر جمہوریہ نے کہا ’’  میڈیا کو اخلاقی رہبر اورمعاشرے کے ضمیر کے طور پر کام کرنا چاہئے  اور سماجی برائیوں کو ختم کرنے کے لئے جارحانہ  مہم چلانی چاہئے ۔اسے  بے آواز لوگوںکی آواز بننا چاہئے اور بے یارومددگار لوگو ں  کا مدد گار بننا چاہئے۔اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہ میڈیا کے پاس  تبدیلی کا ذریعہ  بننے کی صلاحیت موجود ہے ۔ انہوں  نے  مثبت تبدیلیوں   کےسلسلے میں   زیادہ  مثبت  اسٹوریوں    اور اچھے کاموں  کی رپورٹنگ کرنے کے لئے کہا ۔  انہو  ں  نے میڈیا سے کہا کہ بھارت کے قیمتی ورثے اور زبانوں  کے  تحفظ  اور ان کے فروغ  کے لئے  مدد کا ہاتھ بڑھائے ۔

          سووچھ  بھارت تحریک کو   ایک شاندار کامیابی میں تبدیل کرنے کے سلسلے میں  بھارتی میڈیا کے درخشاں رول کا ذکر کرتے ہوئے جناب  نائیڈو  نے میڈیا سے کہا کہ وہ ہمارے زمانے کے  غریبی سے لے کر بیماری اور آب وہوا کی تبدیلی تک کے شدید مسائل کو حل کرنے میں  ایک تعمیری رول ادا کرے ۔

          تیزی سے پھیلنے والے سوشل میڈیا کا ذکر کرتے ہوئے ،جس کا ایک حصہ جعلی خبروں پر مشتمل ہوتا ہے ۔نائب صدرجمہوریہ نے اس بات پر تشویش  ظاہر کی کہ جعلی خبروں  کے بڑھتے ہوئے چیلنج سے میڈیا کی ساکھ   کو تباہی کے خطرے کا سامنا   ہے ۔ انہوں  نے میڈیا سے کہا کہ وہ      بیانات پر کنٹرول کرکے  جعلی خبروں کے مسئلے کو موثر طور پر حل کرے ۔

          انہوں نے امید ظاہرکی زیادہ سے زیادہ مقامی اخبارات بھارت میں شائع  ہوں گے ،جس سے علاقائی زبانوںکوفروغ حاصل ہوگا اور دیہی علاقوںمیں خوشحالی کادوردورہ  ہوگا۔انہوں نے رائے ظاہر کی کہ محتاط  ،فوری  اور  سچی رپورٹنگ کے ذریعہ علاقائی میڈیا  دیہی بھارت کی حالت میں صحیح معنیٰ  میں تبدیلی لاسکتا ہے ۔

          اس بات پر زوردیتے ہوئے کہ 100سال مکمل کیا جانا کسی تنظیم کے سفر کا ایک اہم سنگ میل ہے ۔ جناب نائیڈو  نے کہا کہ یہ کامیابی   صحافتی  صلاحیت  ،  غیر جانبدارانہ  رپورٹنگ کے سلسلے میں لگن  اور سب سے زیادہ یہ کہ اوڈیشہ کے  لوگو ں  سے حاصل ہونے والی  ہردلعزیزی کا                                              ’سماج ‘ کا ثبوت ہے ۔

          نائب صدرجمہوریہ نے سماج کے بانی اتکل  منی پنڈت گوپا بندھوداس  کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ وہ ایک عظیم  مدرس  ، ایک  انقلابی شاعر ،  ایک منجھے ہوئے صحافی ، بے لوث   سماجی کارکن  ،  صف اول کے مجاہد  آزادی   اور گاندھی جی کے نظریات نیز اخلاقی اقدار کے زبردست  حامی تھے ۔

          نائب صدر جمہوریہ نے  گوپا بندھوداس کے بارے میں   ڈاکٹر سبھاش چندر مشرا کی لکھی ہوئی  ایک کتاب  کی رسم اجرا  بھی انجام دی ۔  انہوں  نے کہا کہ عظیم شخصیا  ت کے بارے میں اس  طرح کی کتابیں  نوجوان نسل کے لئے  فیضان کا باعث ہوں  گی ۔

          اوڈیشہ کے عزت مآب گورنر   پروفیسر گنیشی لال   ، اوڈیشہ کے وزیر اعلیٰ  جناب نوین  پٹنائک  ،  بھارت کے پٹرولیم اور قدرتی گیس کے  وزیر  جناب دھرمیندر پردھان ، پارلیمنٹ کے ممبر ڈاکٹر  اچھوتاسمانتا  اور بہت سے دیگر افراد بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

م ن ۔ج                             ۔رم

U-4484


(रिलीज़ आईडी: 1587381) आगंतुक पटल : 127
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी