وزارت دفاع
بھارت – منگولیا مشترکہ مشق نومیڈک ایلیفینٹ 14 کی افتتاحی تقریب
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
06 OCT 2019 8:09PM by PIB Delhi
نئیدہلی 07 اکتوبر۔بھارت اورمنگولیا کی مشترکہ فوجی مشق ، ایکسرسائز نومیڈک ایلیفینٹ 14 کا آج آغازہوا۔ یہ مشق باکلو ہ میں پانچ سے 18 اکتوبر 2019 تک ہوگی۔منگولیا کی فوج کی نمائندگی 084 ائیر بارن اسپیشل ٹاسک بٹالین کے افسران اور فوجی کررہے ہیں۔ جبکہ بھارتی فوج کی نمائندگی راجپوتانہ رائفلز ریجمنٹ کی ایک بٹالین کررہی ہے۔
نومیڈک ایلفینٹ 14دونوںملکوں کے درمیان فوجی مشق کا 14واں سلسلہ ہے ۔ جس کا مقصداقوام متحدہ کے فرمان کے تحت شورش مخالف اور دہشت گردی مخالف کارروائیوں میں فوج کو تربیت دینا ہے ۔ اس مشترکہ مشق سے دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون اور فوجی تعلقات میںاضافہ ہوگا۔ یہ دونوں ملکوں کی فوج کے لئے مشترکہ تربیت کے دوران اپنے اپنے تجربات اور بہترین کارروائیوں سے ایک دوسرے کو آگاہ کرنے اور اس سے باہمی طور پر فائدہ اٹھانے کا یہ ایک مثالی پلیٹ فارم ہے ۔
مشترکہ مشق کا مقصدمختلف قسم کی کارروائیوں میں حصہ لینا اور اقوام متحدہ کے فرمان کے تحت دہشت گردی مخالف کارروائی مشترکہ طورپر انجام دینا ہے ۔ اس مشترکہ مشق میں ایک جامع ذیلی یونٹ کے ذریعہ کارروائیوں پر بھی زور دیا جائے گا، جو دونوں ملکوں کی فوج کے افراد پر مشتمل ہوگا۔ اس کا رروائی سے دونوں ملکوں کی فوج کی طرف سے مشترکہ کارروائی کرنے کی صلاحیت میں زبردست اضافہ ہوگا۔
فوجی مشق کے ایک حصے کے طور پر شورش مخالف اور دہشت گردی مخالف کارروائیوں کے سلسلے میں اہم لیکچر دئے جائیں گے ، کارکردگی کا عمل مظاہرہ ہوگا اور ڈرل ہوگی ۔ دونوں فوجیں اس طرح کی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں اپنے قیمتی تجربات سے ایک دوسرے کو واقف کرائیں گی اور اس سے مشترکہ کارروائی کرنے کے طریق کار اور ڈرل میں بہتری پیدا ہوگی۔
یہ فوجی مشق 72 گھنٹے کے ایک توثیقی دورانیہ کے ساتھ ختم ہوجائے گی،جس میں دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کارروائی کرنے کی فوجیوں کی صلاحیت کی جانچ ہوگی۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
م ن ۔ج ۔رم U-4482
(ریلیز آئی ڈی: 1587379)
وزیٹر کاؤنٹر : 117