وزارت خزانہ

وزیر خزانہ کل محکمہ انکم ٹیکس کے قومی ای-جائزہ مرکز کا افتتاح کریں گی


محکمۂ انکم ٹیکس میں خفیہ ای- جائزہ کا آغاز ہوگا
نئی پہل جائزے کے عمل میں زیادہ اثر انگیزی ، شفافیت اور جوابدہی لائے گی

Posted On: 06 OCT 2019 10:08AM by PIB Delhi

نئی دہلی،06   اکتوبر  / ایسسمنٹ یعنی جائزہ کے عمل میں مزید اثر انگیزی ، شفافیت اور جوابدہی لانے کے لیے فیس لیس یعنی خفیہ ای-جائزہ کی شروعات کر کے محکمہ انکم ٹیکس اپنے طریقۂ کار میں مثالی تبدیلی کرنے جا رہا ہے۔ اب ٹیکس دہندگان اور افسران کا کوئی آمنا سامنا نہیں ہوگا۔

نیشنل ای –ایسسمنٹ سینٹر یعنی قومی ای – جائزہ  مرکز (این ای سی) کا قیام محکمہ انکم ٹیکس کا بہتر ٹیکس دہندگان خدمات اورٹیکس دہندگان کی شکایتوں کے ازالے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔ یہ قدم وزیراعظم کے ‘ڈیجیٹل انڈیا’ کے تصور اور کاروبارمیں  آسانی کو فروغ  دینے کے عین مطابق ہے۔

خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتارمن کل نئی دلی میں خزانہ اور کارپوریٹ امور کے مرکزی وزیرمملکت جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر کی موجودگی میں قومی ای – جائزہ مرکز (این ای سی) کا افتتاح کریں گی۔ اس موقع پر ریونیو سکریٹری ڈاکٹر اجے بھوشن پانڈے، سی بی ڈی ٹی کے چیئرمین جناب پرمود چندر مودی بھی موجود ہوں گے۔ ممبئی، چنئی، کولکاتہ، دلی، احمد آباد، حیدرآباد، پُنے  اور بنگلورو سے محکمہ انکم ٹیکس کے افسران و دیگر جانی مانی ہستیاں ملٹی میڈیا ویدیو کانفرنسنگ کے ذریعے جڑیں گی۔

نئے طریقۂ کار کے تحت ، ٹیکس دہندگان کو اپنے رجسٹرڈ ای میل کے ساتھ ساتھ ویب پورٹل  www.incometaxindiaefiling.gov.in پر  رجسٹرڈ اکاؤنٹ  پر بھی نوٹس موصول ہوں گی۔ رجسٹرڈ موبائل نمبر پر ایس ایم ایس کے ذریعہ بھی بروقت الرٹ بھیجے جائیں گے۔ اس میں ایسے معاملوں کی جانکاری دی جائے گی ، جنھیں تفتیش کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ ایسے نوٹس کا جواب ٹیکس دہندگان اپنی رہائش یا آفس میں آسانی سے تیار کر سکتے ہیں اور قومی ای- جائزہ مرکز کے ذریعہ مذکورہ  ویب پورٹل پر اپ لوڈ کر کے ای- میل سے بھیج سکتے ہیں۔

یہ ٹیکس دہندگان کے لیے تعمیل کو آسان بنانے کی غرض سے سی بی دی ٹی کے ذریعہ کی گئی ایک اور پہل ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(م ن ۔ رض۔ م ت ح(

 

                                                                                                            U-4479

 

 


(Release ID: 1587369)
Read this release in: English , Hindi