سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند 3؍اکتوبر 2019 کو بزرگ شہریوں اور
اداروں کو ویوشریشٹھ سمّان عطا کریں گے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
01 OCT 2019 5:02PM by PIB Delhi
نئی دہلی،یکم؍اکتوبر،صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نئی دلی کے وگیان بھون میں 3؍اکتوبر 2019 کو سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے ذریعہ منعقد کی جانےوالی ایک تقریب میں انٹرنیشنل ڈے آف اولڈر پرسنس (معمر افراد کا عالمی دن)کے موقع پر بزرگ افراد کے کاز کی سمت خدمات کے صلہ میں ممتاز سینئر سٹیزن (بزرگ شہری) اور اداروں کو ویوشریشٹھ سمان سے نوازیں گے۔ انٹرنیشنل ڈے آف اولڈر پرسنس 2005 کے بعد سے ہر سال یکم اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر جناب تھاور چند گہلوت اس موقع پر ایک تقریب کی صدارت کریں گے، جبکہ سماجی انصاف او ر تفویض اختیارات کے وزرائے مملکت جناب کرشن پال گُرجر، جناب رام داس اٹھاؤلے اور جناب رتن لال کٹاریہ بھی موجود رہیں گے۔
ویوشریشٹھ سمان، ایوارڈس کی ایک ایسی اسکیم ہے، جسے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کی جانب سے قائم کیا گیا ہے اور اسے بتدریج قومی ایوارڈس کی حیثیت تک پہنچا دیا گیا ہے۔ یہ ایوارڈس ان اداروں کے لئے ہے، جو بزرگ افراد، خصوصاً مفلس بزرگ شہریو ں اور ممتاز شہریوں کے کاز کےلئے غیر معمولی خدمات انجام دینے میں شامل ہیں اور انہیں ان کی خدمات اور حصولیابیوں کے صلہ میں یہ ایوارڈ دیا جاتا ہے۔ یہ ایوارڈس یکم اکتوبر کو انٹرنیشنل ڈے آف اولڈر پرسنس کی تقریب کے حصے کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔
قومی ایوارڈس دینے کا مقصد سینئر سٹیزنس کے لئے حکومت کی تشویش کو نمایاں کرنا ہے اور معاشرے میں سینئر سٹیزنس کے جائز مقام کو مستحکم کرنے کے مقصد سے ان کے تئیں اپنے عزم کو بھی اُجاگر کرنا ہے۔ وہ نوجوان نسل کو ایک موقع بھی فراہم کرنا چاہتی ہے تاکہ معاشرے اور ملک کی تعمیر میں بزرگوں کی خدمات کو سمجھا جا سکے۔ یہ ایوارڈ ان ممتاز سینئر سٹیزنس اور اداروں کو عطا کئے جائیں گے، جو بزرگ شہریوں، خاص کر معمر افراد کے کاز کےلئے غیر معمولی خدمات انجام دینے میں شامل ہیں۔ ایوارڈ پانے والے مختلف شعبوں سے تعلق رکھتے ہیں اور یہ ایوارڈس ملک کے کسی بھی حصے کی تنظیموں اور افراد کو دیا جاتا ہے۔ انعامات کے لئے نامزدگیاں حکومت اور غیر سرکاری ایجنسیوں سے مطلوب ہیں۔
اس اسکیم کے مطابق حکومت ہند کی وزارتوں ؍ محکموں اور ان کی خود مختار تنظیموں ، ریاستی سرکاروں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ، ماضی میں پدم ایوارڈ پانے والے افراد، فرد اور ادارہ جاتی دونوں زمروں میں ویوشریشٹھ سمان اور دیگر قومی ایوارڈس، سینئر سٹیزن کے لئے قومی کونسل کے ارکان ، ایف آئی سی سی آئی، سی آئی ایل، ایسوچیم، نیسکوم، پی ایچ ڈی سی سی آئی وغیرہ جیسے مشہور اعلیٰ چیمبرس سے درخواستیں؍نامزدگیاں طلب کی جاتی ہیں۔
ایوارڈ کے زمرے
ادارہ جاتی زمرہ
عمر رسیدہ کے شعبے میں تحقیق کے لئے بہترین ادارہ:یہ ایوارڈایسے اداروں کے لئے جن کے ریکارڈ عمر رسیدہ کے شعبے میں معلومات کے پھیلاؤ اور تحقیق میں غیر معمولی کام ہے۔ یہ ایوارڈ ایک توصیف نامہ، میمنٹو اور نقد 5 لاکھ روپےپر مشتمل ہے۔
سینئر سٹیزنس اور بیداری پیدا کرنے کے لئے خدمات فراہم کرنے کے واسطے بہترین ادارہ: معمر افراد خصوصاً بہت زیادہ بزرگ شہریوں کو خدمات فراہم کرنے کے ریکارڈ کے ساتھ اداروں کے لئے یہ ایوارڈ ہے۔ یہ ایوارڈ توصیف نامہ، میمنٹو اور نقد 5 لاکھ روپےپر مشتمل ہے۔
سینئرسٹیزنس کو خدمات اور سہولیات فراہم کرنے میں بہترین ضلع پنچایت: یہ ایوارڈ ایسی ضلع پنچایتوں کے لئے جس نے بزرگ شہریوں کے لئے غیر معمولی کام انجام دیا ہے۔ یہ ایوارڈ توصیف نامہ، میمنٹو ا ور نقد 10لاکھ روپےپر مشتمل ہے۔
سینئر سٹیزنس کے لئے سہولیات اور خدمات فراہم کرنے میں بہترین شہری مقامی ادارہ: یہ ایوارڈ ان میونسپل اداروں کے لئے ہے، جنہوں نے بزرگ شہریوں کے لئے غیر معمولی کام انجام دیا ہے۔ یہ ایوارڈ توصیف نامہ، میمنٹو ا ور نقد 10لاکھ روپےپر مشتمل ہے۔
والدین اور سینئر سٹیزن قانون 2007کے رکھ رکھاؤ اور بہبود کے نفاذاور بزرگ شہریوں کو خدمات اور سہولیات فراہم کرنے میں بہترین ریاست :ایسی ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کےلئے یہ ایوارڈ قائم کیا گیا ہے، جنہوں نے قانون کی مختلف شقوں کو نافذ کرنے میں پہل کی ہے اور بزرگوں کے لئے بہترین سکیورٹی پروگرام یا رکھ رکھاؤ کے دعوؤں کے تصفیہ میں سب سے زیادہ فیصد حاصل کیا ہے۔یہ ایوارڈ توصیف نامہ اور میمنٹو پر مشتمل ہے۔
سینئر سٹیزن کی فلاح و بہبود کو فروغ دینے میں بہترین پرائیویٹ سیکٹر والا ادارہ: ایسے کارپوریٹ گھرانے کے لئے یہ ایوارڈ ہے، جنہوں نے بزرگوں کو روزگار فراہم کر کےیا ان کی ہنرمندی کا استعمال کرکے اورمعاشرے کے فائدے کے لئے ان کا تجربہ حاصل کرکے اور سینئر سٹیزن کا ایک کمیونٹی کے طور پر فائدحاصل کر کے اسی طرح کے اقدام کے ذریعہ بزرگوں کے مسائل حل کئے ہیں۔ یہ ایوارڈ ایک توصیف نامہ اور میمنٹو پر مشتمل ہے۔
سینئر سٹیزن کی فلاح و بہبود کو فروغ دینے میں بہترین سرکاری سیکٹر والا ادارہ: یہ ایوارڈ پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگ کےلئے ہے، جو کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے تحت سرگرمیوں کے ذریعہ کمیونٹی کےلئے خدمات انجام دیتے ہیں اور ریٹائر ملازمین کے لئے پروگراموں کے ذریعہ اپنے کام انجام دیتے ہیں۔ یہ ایوارڈ ایک توصیف نامہ اور میمنٹو پر مشتمل ہے۔
انفرادی زمرے کا ایوارڈ
سنٹنیرین ایوارڈ: یہ ایوارڈ ان نامور افراد کے لئے ہے، جو 90سال سے زیادہ کی عمر کے ہیں اور وہ اب بھی جسمانی طور پر سرگرم اور آزاد ہیں اور معاشرے کو تعاون دے رہے ہیں۔ یہ ایوارڈ توصیف نامہ، میمنٹو اور نقدڈھائی لاکھ روپے پر مشتمل ہے۔
آئیکونک مدر ایوارڈ: ایسی خواتین سینئر سٹیزن کے لئے یہ ایوارڈ ہے، جو کسمپرسی کی حالت اپنے بچوں کی پرورش کرتی ہیں اور ان کی پسند کے شعبہ میں زیادہ حصولیابی کیلئے ان کی مدد کرتے ہیں۔ یہ ایوارڈ توصیف نامہ ، میمنٹو اور نقد ڈھائی لاکھ روپے پر مشتمل ہے۔
لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ: یہ ایوارڈ ایسے سینئر سٹیزنس کے لئے ہے، جو 70سال سے اوپر کے ہیں، جنہوں نے عمر رسیدہ افراد کی خدمات میں کام کیا ہے اور اس شعبے میں خاطرخواہ تعاون کیا۔ یہ ایوارڈ توصیف نامہ ، میمنٹو اور نقد ڈھائی لاکھ روپے پر مشتمل ہے۔
اختراعی آرٹ ایوارڈ: یہ ایوارڈ قومی اور بین الاقوامی سطح پر انعامات جیتنے والوں کو ان کی خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔ جنہوں نے ادب، تھیئٹر، سنیما، موسیقی، ڈانس، مصوری، سنگ تراشی، فوٹو گرافی وغیرہ کے میدان میں اپنی خدمات انجام دی ہیں اور جو اپنی بزرگی کی حالت میں بھی اپنے شعبے میں سرگرم ہیں۔ یہ ایوارڈ توصیف نامہ ، میمنٹو اور نقد ڈھائی لاکھ روپے پر مشتمل ہے۔
کھیلوں اور مہم جوئی کا ایوارڈ (مرد اور خواتین کیلئے ): یہ ایوارڈ ایسے سینئر سٹیزنس کے لئے ہے، جنہوں نے کھیلوں اور مہم جوئی کے شعبے میں تعاون اور نمایاں کارکردگی کی ہے اور جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر نام کمایاہے۔یہ ایوارڈ توصیف نامہ ، میمنٹو اور نقد ڈھائی لاکھ روپے پر مشتمل ہے۔
جرأت مندی اور بہادری کا ایوارڈ (مرد اور عورت کیلئے) : یہ ایوارڈ ایسے سینئر سٹیزن کے لئے ہے، جنہوں نے انتہائی خطرے کی حالت میں غیر معمولی ہمت اور شجاعت کا مظاہرہ کیاہے۔ یہ ایوارڈ توصیف نامہ ، میمنٹو اور نقد ڈھائی لاکھ روپے پر مشتمل ہے۔ عام طور پر یہ ایوارڈس بعداز مرگ نہیں دیئے جاتے ہیں۔ البتہ اگر نامزدگی داخل کئے جانےکے بعد موت ہو جاتی ہے، تو ایوارڈ بعدازمرگ پیش کیا جا سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(م ن-ح ا-ک ا)
U- 4426
(ریلیز آئی ڈی: 1586931)
وزیٹر کاؤنٹر : 105