بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

نتن گڈکری نے کی وی آئی سی میں بانس کی پانی کی بوتل اور دیگر مصنوعات کا آغاز کیا

Posted On: 01 OCT 2019 5:17PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، یکم اکتوبر2019:بہت چھوٹی ، چھوٹی اور اوسط درجے کی کمپنیوں ، نیز سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے مہاتماگاندھی کی 150ویں جینتی کی ماقبل شام آج نئی دہلی میں کے وی آئی سی کی نئی مصنوعات اور خصوصی سیلس مہم کا آغاز کیا۔ انہوں نے تریپورہ میں واقع ایک ادارے کے ذریعے تیار کی گئی 700ملی لیٹر سے لےکر 900 ملی لیٹر تک کی گنجائش والی بانس کی بوتلوں کا آغاز کیا۔اسے پلاسٹک بوتلوں کے مکمل متبادل طورپر دیکھا جارہا ہے، کیونکہ قدرتی ، سستی، پُرکشش اور انتہائی ماحولیات دوست ہے۔ انہوں نے لاڈلی کے ذریعے تیارکی گئی کم قیمت والی سینیٹری نیپکنس ، ایک نئے صابن اور کچی گھانی سرسوں تیل کا بھی آغاز کیا۔

بابائے قوم کو ان کے 150ویں یوم پیدائش کے موقعے پر یاد کرتے ہوئے جناب گڈکری نے کہا کہ کھادی اور دیہی صنعتیں گاندھی جی کے دل کے بہت قریب تھیں۔انہوں نے کہا کہ گاندھیائی معیشت زیادہ سے زیادہ لوگوں کو شامل کرکے زیادہ سے زیادہ پیداوار پر زور دیتی ہے اور حکومت ہند ان کے خوابوں کی تکمیل کے لئے سنجیدگی کے ساتھ کام کررہی ہے۔400ریلوے اسٹیشنوں پر کلہڑ میں چائے پیش کرنے کا فیصلہ، چمڑے کے کاریگروں کے مابین ٹول کِٹس کی تقسیم اس سمت میں کئے گئے اقدامات ہیں۔ وزیر موصوف نے نوجوانوں کے لئے مزید پُرکشش بنانے کے مقصد سے کھادی کی مصنوعات کو جدید شکل دینے پر بھی زور دیا اور کہا کہ وزارت اور کھادی اور دیہی صنعتوں کا کمیشن (کے وی آئی سی) اس سلسلے میں مشہور ڈیزائنروں کے ساتھ اشتراک کررہا ہے۔ جناب گڈکری نے کہا کہ فی الحال 200ایم ایس ایم ای کمپنیاں نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای)میں فہرست بند ہیں اور کے وی آئی سی کو کچھ اور کمپنیوں کو این ایس ای میں فہرست بند کرانے کی کوشش کرنی چاہئے۔اس سے کریڈٹ فلو مزید آسان ہوجائے گا۔

جناب گڈکری نے کے وی آئی سی کے ذریعے نئی مصنوعات کے فروغ کے لئے کی گئی کوششوں کی ستائش کی۔ یہ نئی مصنوعات ماحولیات دوست ، سستی اور صحت و ماحولیات کے لئے اچھی ہیں۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس سال کے وی آئی سی ایک دن میں 1.25کروڑ روپے کی فروخت کے اپنے ریکارڈ کو توڑے گا۔یہ ریکارڈ 13 اکتوبر2018ء کو بنا تھا۔

کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب ونے سکسینہ نے کہا کہ کی وی آئی سی دیہی صنعتوں کے احیاء کے کام میں لگا ہوا ہے۔آج جس کچی گھانی سرسوں تیل کو لانچ کیا گیا ہے، یہ حال ہی میں جے پور کے نزدیک وزیر اعظم روزگار تخلیق پروگرام (پی ایم ای جی پی) کے تحت قائم ایک اکائی کے ذریعے سپلائی کیا جارہا ہے۔چنڈی گڑھ میں جو سستے نیپکنس تیار کئے جارہے ہیں وہ بھی ایک پی ایم ای جی پی یونٹ ہی ہے۔انہوں نے بتا یا کہ کے وی آئی سی کا سالانہ ٹرن اوور تقریباً 3000کروڑ روپے ہےاور وہ اسے آئندہ برسوں میں 5000کروڑ تک لے جانے کی کوشش کررہے ہیں۔

مہاتماگاندھی کی 150ویں جینتی مناتے ہوئے کے وی آئی سی پہلی مرتبہ گاندھی ٹوپی ، گاندھی دھوتی پر 40فیصد اور دیہی صنعتوں کی سبھی مصنوعات پر 20فیصد کی رعایت دے رہا ہے۔یہ رعایت 2اکتوبر سے 40 دنوں تک نافذ رہے گی۔

 

********

 

 

م ن۔م م ۔ن ع

 

U: 4428


(Release ID: 1586908) Visitor Counter : 139


Read this release in: English , Hindi