وزیراعظم کا دفتر

آئی آئی ٹی مدراس کی سالانہ تقسیم اسناد تقریب  میں  وزیر اعظم کی تقریر کا متن  

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 30 SEP 2019 4:00PM by PIB Delhi

نئی دہلی  یکم اکتوبر   ۔تمل ناڈو کے گورنر جناب بنواری لال پروہت جی  ، تمل ناڈ و کے وزیر اعلیٰ جناب ایڈا پڈی  کے  پلنی سوامی جی  ،  میرے رفیق کار  جناب رمیش  پوکھریال نشنک جی ، نائب وزیراعلیٰ او پنیر سلوم جی ،  آئی آئی ٹی مدراس کے چیئر مین ،  بورڈ آف گورنرس کے ارکان ، ڈائریکٹر ،  اس ادارے  کے  استاد ،معزز مہمان اور میرے وہ نوجوان دوست ، جو ایک سنہرے مستقبل کی دہلیز پر کھڑے ہیں  ،یہ  میرے لئے آج بڑی  خوشی کی بات ہے کہ میں یہاں موجود ہوں۔

دوستو!

          میرے سامنے ایک چھوٹا بھارت اور نئے بھارت کا جذبہ  دونوں  ہی ہیں۔ توانائی ہے ،تحریک ہے  اور مثبت سوچ ہے۔ جیسا کہ میں  آپ کو ڈگریاں  تفویض کررہا تھا ، میں آپ کی آنکھوں  میں مستقبل کے خواب دیکھ رہا تھا۔

دوستو!

          میں  گریجویشن کرنے والوں کے والدین کو مبارکباد دینا چاہوں  گا، ان کے  فخر اور خوشی کا تصور کیجئے  ۔ان لوگوں  نے جدوجہد کی ہے اور آپ کی زندگیوں  میں یہ مرحلہ لانے کے لئے انہوں نے قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے آپ کو پر عطا کئے ہیں  تاکہ آپ پرواز کرسکیں ۔  یہ فخر آپ کے اساتذہ کی آنکھوں سے بھی  جھلکتا ہے ۔ انہوں  نے  اپنی ان تھک کوششوں سے  نہ صرف اچھے انجنئر پید  ا  کئے ہیں  بلکہ اچھے شہری بھی۔

          میں مدددینے والے عملے کے رول کو بھی  اجاگر کرنا چاہتا ہوں  ۔خاموش، پردے کے  پیچھے کے لوگ  ، جنہوں نے آپ کے لئے کھانا                                            پکایا ، کلاسوں کو صاف ستھرا رکھا ،ہوسٹل کو صاف ستھرا رکھا ،آپ کی کامیابی میں  انہوں  نے  بھی ایک رو ل ادا کیا ہے ۔آگے بڑھنے سے  پہلے میں  اپنے  طلبا دوستوں سے   زور دے کر کہتا ہو ں  کہ آپ  اٹھیں اور اپنے اساتذہ  ،والدین  اور امدادی عملے کو  کھڑے ہوکر سراہیں  ۔

دوستو!

          یہ ایک قابل تعریف ادارہ ہے ۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ یہاں  پہاڑ چلتے ہیں اور دریا رُکتے ہیں ۔ ہم  تمل ناڈ و ریاست میں  ہیں ،جسے  ایک خصوصی امتیاز حاصل ہے ۔ یہ دنیا کی  قدیم ترین زبانوں میں سے  ایک تمل  زبان  کا وطن ہے اور یہ بھارت  میں تازہ ترین زبانوںمیں سے  ایک  آئی آئی ٹی مدراس  زبان کا وطن ہے ۔ یہاں  بہت  کچھ ہے جس سے آپ محروم ہیں ۔ آپ  سارنگ  اور شاستر سے یقینی طور  محرومی محسوس کریں گے۔ آپ اپنے  ساتھیوں سے محرومی محسوس کریں گے  اور یہاں  کچھ چیزیں ایسی  بھی ہی جن سے آپ  محرومی محسوس  نہیں کریں گے ،جن میں سے  سب سے زیادہ قابل ذکر یہ ہے کہ آپ یہاں سے بغیر کسی اندیشے کے اعلیٰ معیار کے جوتے خرید سکتے ہیں ۔

دوستو!

          آپ یقیناََ خوش قسمت ہیں ۔ آپ  ایک ایسے وقت  ایسے عمد  ہ کالج سے فارغ ہورہے ہیں  جب دنیا  بھارت کی طرف منفرد موقعوں  کی سرزمین  کے طور پر دیکھ رہی ہے ۔ میں امریکہ  کے  ایک ہفتہ  طویل دورے کے بعد ابھی وطن لوٹا ہوں ۔اس دورے میں  میں  بہت سے سربراہان مملکت ،سرکردہ تاجروں  ،اختراع کاروں  ،چھوٹے صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں سے ملا ۔ ہماری بات چیت   میں    ایک موضوع  مشترکہ تھا اور یہ تھا نئے  بھارت کے بارے میں  مثبت سوچ  اور بھارت کے  نوجوان عوا م کی صلاحیتوں  میں اعتماد ۔

دوستو!

          بھارتی برادری نے  دنیا بھر میں  اپنے نقوش چھوڑے ہیں  خاص طور پر سائنس  ، ٹکنالوجی اور جدت طرازی  میں  ۔اسے  کون تقویت دے رہا ہے؟ ان میں سے بہت سے لوگ آپ کے آئی آئی ٹی سینئیرز ہیں  لہٰذا  آپ  برانڈ انڈیا کو عالمی سطح پر مزید تقویت دے رہے ہیں ۔آج کل  میں یوپی ایس سی کے امتحان   میں کامیاب ہونےو الے  نوجوان افسران سے بات  کررہا ہوں  ۔ آئی آئی ٹی کے  بہت گریجویٹ   آپ کو اور مجھے دونوں  کو حیرت میں ڈال دیں  گے  لہٰذا  آپ بھارت کو ایک مزید ترقی یافتہ جگہ بنارہے ہیں  اور اگر آپ   کارپوریٹ دنیا  میں جائیں تو آپ بہت سے ایسے لوگوں کو دیکھیں  گے ، جنہوں نے آئی  آئی ٹی میں  مطالعہ کیا ہے لہٰذا  آپ  بھارت کو مزید خوشحال بنارہے ہیں ۔

دوستو!

          میں  اکیسویں صدی   کی بنیادیں دیکھ رہا ہوں ، جو جدت طرازی  ، ٹیم ورک اور ٹکنالوجی کے  تین  اہم ستونوں  پر قائم ہے۔  یہ  تینوں  ہی  ایک دوسرے کی تکمیل کرتے ہیں ۔

دوستو!

          میں  ابھی سنگاپور – بھارت  ہیکھا تھون سے  واپس آیا ہوں  ۔ وہاں  بھارت اور سنگا پور کے  جدت طراز  ایک دوسرے کے ساتھ کام کررہے ہیں  ۔ یہ لوگ  مشترکہ چنوتیوں کا حل ڈھونڈرہے ہیں  ۔ان سبھی لوگوں نے اپنی توانائی کو ایک سمت میں  وقف کردیا ہے۔  ان اختراع  کاروں  کا تعلق مختلف  پس منظر سے   ہے۔ان کے تجربات مختلف  ہیں ۔ لیکن  ان سبھی لوگوں  کو  حل  ایسے حل نکالنے چا ہئیں  جن سے  نہ صرف بھارت اور سنگا پور کو  مد د ملے بلکہ دنیا کو مدد ملے ۔یہ  جدت طرازی  ، ٹیم ورک  اور ٹکنالوجی  کی طاقت  ہے ۔ اس سے  نہ صرف کچھ لوگوں  کو  بلکہ ہرایک کو فائدہ ہوتا ہے۔

          آج  بھارت  5  ٹریلین  ڈالر کی  معیشت  بننے  کا متمنی ہے ۔ آپ کی جدت طرازی  ، امنگ  اور ٹکنالوجی کے استعمال سے اس خواب کو مزید تقویت ملے گی۔

دوستو!

          آئی آئی ٹی مدراس  اس بات کی ایک عمدہ مثال ہے کہ کس طر ح ایک دہائی پرانا ادارہ  خود کو  اکیسویں  صدی کی ضروریات اور امنگوں کو  پورا کرنے والا ادارہ بناسکتا ہے ۔ اب سے کچھ دیر پہلے  میں نے  اس کیمپس  میں  قائم   تحقیقی ریسرچ  پارک دیکھا ۔ یہ ملک میں  پہلی ایسی  کوشش ہے۔  میں  نے   آج  ایک انتہائی متحرک  اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام دیکھا ۔مجھے بتایا گیا ہے کہ یہاں  اب تک تقریباََ 200اسٹارٹ اپ شروع کئے جاچکے ہیں۔ میں  نے  ان میں سے کچھ کودیکھا ہے جو میری خوش قسمتی ہے۔ میں نے  الیکٹرک نقل وحرکت ،  انٹرنیٹ  ،  حفظان صحت  ،  مصنوعی ذہانت   اور دیگر  چیزیں دیکھی ہیں۔ ان سبھی اسٹارٹ اپس کو  منفرد  بھارتی  کمپنیاں تخلیق کرنی چاہئیں  جو مستقبل میں   عالمی منڈیوں  میں  اپنی جگہ بنائیں  ۔

دوستو!

          بھارت کی جدت طرازی اقتصادیات  اور استعمال  کا  ایک عظیم  امتزاج ہے ۔آئی آئی ٹی مدراس  اسی روایت میں  پیدا ہوئی ہوا ہے ۔ یہاں  طلبا اور محققین  مشکل ترین مسائل  اٹھاتے ہیں  اور ان کے  ایسے حل تلاش کرتے ہیں ، جو قابل رسائی ہوتے ہیں اور سب کے لئے قابل عمل ہوتے ہیں۔مجھے بتایا گیاہے کہ یہاں جو اسٹارٹ اپ والے طلبا ہیں ،  جو وہ  اپنے  کمروں سے  کوڈ  لکھتے ہیں وہ بھی  بغیر کھانے اورسونے کے  ۔  بھوکے رہنے کے علاوہ  اور نیند نہ پوری ہونے کے علاوہ  ۔ میں  امیدکرتا ہوں  کہ جدت کاری  اور  مہارت حاصل کرنے کا جذبہ  ،مستقبل میں  بھی باقی رہے گا۔

دوستو!

          ہم نے  ملک میں  جدت طرازی ،  تحقیق وترقی   کی شروعات  کے لئے  ایک بڑا ماحول   تیار کرنے کے لئے کام کیا ہے ۔مشینوں کو سیکھنے،  مصنوعی ذہانت   ،  روبوٹکس  ،  جدیدترین ٹکنالوجیاں  ،ان سبھی سے  اسکولوں کو واقف کرایا جارہا ہے ۔ ہم  پورے ملک میں   اٹل  ٹنکرنگ  لیبس  قائم کرنے پر کام کررہے ہیں ۔

          جب  آپ کے اس ادارے جیسے  کسی ادارے سے  طلباآتے ہیں اور جدت طرازی پر کام کرنا چاہتے ہیں  تو  اٹل انکیوبیشن مراکز  ، بہت سے اداروں  میں قائم کئے جارہے ہیں ،جس سے ان کو مدد ملے گی۔  

دوستو!

          یہ ان ان تھک کوششوں کا نتیجہ ہے کہ آج بھارت  چوٹی کے تین اسٹارٹ اپ کے  لئے  سازگار ماحول کا حامل ہے ۔ آپ جانتے ہیں  کہ   اسٹارٹ اپ میں  بھارت کی کوششوں  کا  بہترین حصہ کون سا ہے ؟   یہ ترقی  ٹئیر -2  اور ٹئیر -3 شہروں  کے  لوگوں کی وجہ سے یہاں تک کہ دیہی بھارت کے لوگوں کی وجہ سے ہوئی ہے ۔

دوستو!

          کیا آپ کو یادہے کہ  آپ نے آئی آئی ٹی کے لئے پہلی بار کب تیاری شروع کی تھی ۔آپ یاد کیجئے ،  یہ چیزیں کتنی مشکل لگتی تھیں   لیکن  آپ کی محنت نے ناممکن کو ممکن بنادیا ۔ بہت سے مواقع  آپ کا انتظار کررہے ہیں  اور ان میں  سے بہت  سے موقع آسان  نہیں ہیں  لیکن آج  جو چیز  ناممکن لگتی ہے وہ ہے  آپ کا  پہلا قدم ، جو آپ کے لئے قابل رسائی ہے ۔  آپ پریشان نہ ہوں ۔ آپ  کاموںکو مرحلے وار انجام دیں ۔جیسے جیسے آپ  ایک مقام سے دوسرے مقام جائیں  گے ۔ آپ  اپنے سامنے ان پریشانیوںکو رفتہ رفتہ آسان ہوتا ہوا پائیں  گے ۔

دوستو!

          میں جانتا ہوں  کہ ایسے بہت سے عظیم  اور دلکش موقعے ہیں جو آپ کا انتظارکررہے ہیں   ، جب آپ اس ادارے سے  فارغ ہوجائیں  گے۔ان موقعوں  کا استعمال کیجئے ۔ البتہ میں آپ سے ایک گزارش کررہا ہوں  ، آپ کہیں  بھی کام کریں  ، آپ کہیں  بھی رہیں  ۔بس آپ اپنی مادر وطن  بھارت کی ضرورتوں  کا خیال رکھیں ۔

دوستو!

          ہم نے دیکھا ہے کہ دو طرح  کے لوگ ہوتے ہیں  ایک وہ جو زندگی جیتے ہیں اور ایک وہ  کہ بس  جن  کا وجود ہوتا ہے ۔اس کا فیصلہ آپ کریں  کہ کیا آپ  محض  موجود رہنا چاہتے  ہیں  یا آپ اپنی زندگی پوری طرح  جینا چاہتے ہیں ۔جیسا کہ وویکانند نے  بجا طور پر کہا تھا ’’  وہ  لوگ  اکیلے جیتے ہیں  جودوسروں کے لئے جیتے ہیں ۔‘‘

دوستو!

          آپ کی کنووکیشن تقریب سے آٖپ  کے مطالعے کے اختتام کا اظہار ہوتا ہے ۔لیکن یہ آپ کی تعلیم کا اختتام نہیں  ہے ۔تعلیم اور  سیکھنے سکھانے کا عمل ہمیشہ جاری رہتا ہے ۔ہم جب تک جیتے ہیں تب تک سیکھتے ہیں۔میں  آپ سب کے لئے ایک بار پھر آپ کے ایک ایسے تابناک مستقبل کی نیک خواہشات  پیش کرتا ہوں ،جو  انساینت کی بھلائی کے لئے وقف  ہوگا۔شکریہ ! بہت  بہت شکریہ!!

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

U-4414


(ریلیز آئی ڈی: 1586820) وزیٹر کاؤنٹر : 111