وزارت دفاع

نرسنگ کالج آف نرسنگ ، آرمی اسپتال ( آر اینڈ آر ) دلّی کینٹ - 10 کے بی ایس سی (آنرس ) کے دوسرے بیچ کی تقریب ِ شمولیت

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 25 SEP 2019 6:00PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 25ستمبر/ نرسنگ کی 27 نو جوان طالبات  کو آج یہاں  کالج آف نرسنگ   ، آرمی اسپتال ( ریسرچ اینڈ ریفرل )  کی ایک  پُر شکوہ تقریب میں لیفٹننٹ کی حیثیت سے  ملٹری نرسنگ سروس   ( ایم اینڈ ایس ) میں شامل کیا گیا  ۔  ملٹری نرسنگ سروس میں  شامل کئے گئے  اس کالج کے   نرسنگ گریجویٹس کے دوسرے بیچ کو  مسلح افواج   کے   مختلف اسپتالوں میں  تعینات کیا جائے گا ۔ 

          اس  تقریب کے لئے آرمی اسپتال  ( آر اینڈ آر ) کے کمانڈنٹ لیفٹننٹ جنرل  رجت دتہ مہمانِ  خصوصی تھے ۔ جنرل آفیسر نے  نئے شامل کئے گئے نرسنگ آفیسرز اور اُن کے قابلِ فخر والدین کو مبارکباد دی ۔  انہوں نے نو جوان اور حوصلہ مند نرسنگ  آفیسر سے کہا کہ   سروس   کے اخلاقیات کو   لازم پکڑیں  اور  اس  تنظیم کو  عظیم بلندیوں تک  لے جائیں ۔  انہوں نے  فارغ ہو رہے  گریجویٹس کو مشورہ دیا کہ وہ میڈیسن  اور نرسنگ کے شعبے میں  تازہ ترین  حالات و واقعات اور ترقیات   کے ساتھ  ہم آہنگ رہیں ۔  انہوں نے  نو جوان طالبات سے  زور دے کر کہا کہ  وہ شفقت اور  مرحمت کے جذبے کے ساتھ مریضوں کی خدمت کریں ۔

          ملٹری نرسنگ سروس  کے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل  ( اے ڈی جی  ایم این ایس ) میجر جنرل  جوائس  گلیڈیس  روچ  نے اِن نو جوان نرسوں کو   مسلح افواج میں  اُن کے شاندار کیریئر  کے لئے حلف دلایا ۔ 

          اے ایچ ( آر اینڈ آر )  کی پرنسپل  ماٹرن  میجر جنرل  سونالی گھوشال   نے معززین کا خیر مقدم کیا ۔  کالج آف نرسنگ  کی پرنسپل  کرنل ریکھا بھٹا چاریہ نے  بیچ  کی رپورٹ پیش کی ۔  

          لیفٹننٹ پارول اور لیفٹننٹ انکیتا  مِترا کو   اپنے بیچ میں  بالترتیب  پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے کے لئے  کمانڈنٹس سِلور میڈل سے نوازا گیا ۔   بہترین آل راؤنڈ اسٹوڈنٹ ٹرافی  لیفٹننٹ  سُکرتی چوہان کو  پیش کیا گیا ۔  لیفٹننٹ چِنگنی ہاٹ زُو اور  لیفٹننٹ  پارول نے بالترتیب بہترین اسٹوڈنٹ کلینیکل نرس  اور پُشپا رنجن  ایوارڈ حاصل کئے ۔

 

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔  ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔  ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔  ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

 ( م ن   ۔  م ع ۔ ع ا  )      (25 –9 – 2019 )

U. No. 4346

 


(ریلیز آئی ڈی: 1586200) وزیٹر کاؤنٹر : 110
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी