کوئلے کی وزارت
کوئلے کی پیداوار کو فروغ دینے کے لئے کئے گئے اقدامات سے2023تک کوئلے کی درآمدات ختم ہوسکتی ہے: پرہلاد جوشی
Posted On:
24 SEP 2019 4:34PM by PIB Delhi
نئی دہلی،24؍ستمبر،کوئلہ ، کانکنی اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے کہا ہے کہ حکومت گھریلو کوئلے کی پیداوار کو بڑھانے کے لئے بہت سے اقدامات کررہی ہے۔ وہ کوئلے کی پیداوار کو 2023 تک 730 میٹرک ٹن کی موجودہ سطح سے بڑھا کر 1149 میٹرک ٹن کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جس سے محدود غیر بدل پذیر در آمد کو چھوڑ کر کوئلے کی در آمد ختم ہوجائے گی۔ جناب جوشی آج راجدھانی میں کوئلے سے متعلق ساتویں گول میز کانفرنس سے خطاب کررہے تھے، جس میں کوئلے اور توانائی سیکٹروں کے ماہرین شرکت کررہے تھے۔
(کوئلہ ، کانکنی اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی راجدھانی میں کوئلے سے متعلق ساتویں گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے)
کوئلے کے مرکزی وزیر نے کہا کہ قابل تجدید توانائی کی حوصلہ افزائی کرنے کے باوجود ملک کے استحکام کے لئے کوئلے پر مبنی بجلی پیدا کرنےکے سلسلے میں لوڈ پر مبنی صلاحیت کی ضرورت ہوگی۔ فی الحال ابتدائی توانائی کی سپلائی میں کوئلہ کا شیئر 55 فیصد ہے اور تقریبا اس سے 75 فیصد بجلی پیدا ہوتی ہے۔ جناب جوشی نے کہا کہ حکومت نئی کانوں کا پتہ لگارہی ہے اور موجودہ کانوں کی صلاحیت کو وسعت دے رہی ہے اور گھریلو کوئلے کی پیداوار کو بڑھانے کے لئے کوئلہ نکالنے کے نئے بنیادی ڈھانچے تیار کررہی ہے۔ کول انڈیا لمیٹڈ ( سی آئی ایل) اکیلے ہی 11 نئے کوکنگ کول واشریز مرحلہ وار طریقے سے چالو کرے گی، تاکہ اسٹیل سیکٹر کے صاف کئے ہوئے گھریلو کوکنگ کوئلے کی کُل مانگ کو پورا کیا جاسکے۔
ان اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے جو حکومت نے کئے ہیں، جناب جوشی نے آنے والے سالوں میں کوئلے کی گھریلو فراہمی کو بڑھانے میں امید کا اظہار کیا۔ انہوں نے کوئلے گونا گوں کے استعمال کو فروغ دینے کے لئے اپنی وزارت کی کوششوں کو بھی اجاگر کیا۔
اس سے پہلے بجلی کی وزارت کے سکریٹری جناب ایس سی گرگ نے وسائل کے فعال استعمال اور توانائی کی مناسب منصوبہ بندی کے ذریعے ملک کو کوئلے کا بر آمد والا ملک بنانے کی سمت کام کرنے کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا۔ این ایل سی انڈیا لمیٹڈ کے سی ایم ڈی راکیش کمار ، آئی ایس ایم اے اے کے ڈی سی، صدر جی سی مرگ اور انڈیا اینرجی فورم کے صدر انل رازداں نے بھی افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U-4320
(Release ID: 1586037)
Visitor Counter : 154