بھارتی چناؤ کمیشن

ای سی آئی نے مہاراشٹر کیلئے  اخراجات کے دو خصوصی  مشاہدین مقرر کیے

Posted On: 23 SEP 2019 8:26PM by PIB Delhi

 

نئیدہلی۔23؍ستمبر۔بھارت کے انتخابی کمیشن نے آئین کی دفعہ 324 اور عوامی نمائندگی کے قانون 1951 کی شق 20  بی کے تحت اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے  انڈین ریونیو سروس  کے  دو سابق افسران محترمہ مدھو مہاجن (سابق آئی آر ایس 1982)   اور جناب  بی مرلی کمار (سابق آئی آر ایس1983)  کو مہاراشٹر کی  قانون ساز اسمبلی کے آئندہ انتخابات کیلئے ، اخراجات کے  خصوصی  مشاہدین کے طور پر  مقرر کیا ہے۔ 

محترمہ مہاجن  ممبئی میں اعلیٰ انتخابی افسر کے ساتھ  صلاح ومشورہ کرتے ہوئے  ، پیسے کی طاقت کے  غلط استعمال کی روک تھام  پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے  انتخابات  کی نگرانی  کریں گی۔ جناب مرلی کمار  کو اسی طرح پُنے میں  مقرر کیا گیا ہے تاکہ وہ  افسران  اور انتخابی افسران   کے ساتھ  ریاست کے  بقیہ معاملات پر  ، ضرورت کے مطابق  نظر رکھیں ۔

یہ خصوصی مشاہدین  انتخابی مشینری  کے ذریعے  کیے جانے والے  کام کی  نگرانی کریں گے اور  اس پر گہری نظر رکھیں  گے اور انتخابی عمل  میں رخنہ اندازی کے سلسلے میں خفیہ اطلاعات  اور  سی۔ ویجل کے ذریعے  حاصل ہونے والی اُن شکایات   اورووٹر ہیلپ لائن 1950 کے ذریعے   نقد رقم  ، شراب  یا دیگر  تحائف کے ذریعے ووٹروں کو لبھانے کی  کوشش کرنے سے متعلق شکایات  کی بنیاد پر فوری اور مؤثر  اقدامات کو یقینی بنائیں گے۔

آپ کو یاد ہوگا  کہ انکم ٹیکس محکمےکے  تحقیقاتی ونگ میں  اپنے ماضی کے  تجربات کی بنیاد پر محترمہ مہاجن کو  لوک سبھا کے  حالیہ انتخابات میں  تملناڈو اور کرناٹک کیلئے  اخراجات سے متعلق خصوصی  مشاہد مقرر کیا گیا تھا اور جناب بی مرلی کمار کو لوک سبھا انتخابات کے  دوران  8-ویلور پارلیمانی حلقے کے لئے  اخراجات سے متعلق  خصوصی مشاہد مقرر کیا گیا تھا اور انہوں نے  اس سے پہلے  چنئی میں ڈی جی آئی ٹی  (تحقیقات)  کے  طور پر  خدمات انجام دی تھیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔اس۔ع ن

U-4311



(Release ID: 1585988) Visitor Counter : 103


Read this release in: English , Hindi