سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

سبھی پی یو سی مراکز کو اخراج کی جانچ سے متعلق ڈیٹا واہن(وی اے ایچ اے این) کے ڈیٹا بیس سے جوڑنے کی تلقین

Posted On: 23 SEP 2019 5:15PM by PIB Delhi

نئی دہلی،23ستمبر ۔ سڑک  نقل وحمل اور شاہراہوں کی وزارت نے موٹر گاڑیوں سے  متعلق سبھی ڈیٹا واہن کے ڈیٹا بیس سے جوڑنے کی ضرورت  کااعادہ کیا ہےتاکہ شہریوں کو ہراسانی اور پریشانی سے بچایا جاسکے۔یہ اطلاعات سبھی شہریوں کو الیکٹرانک فارم سبھی ایم۔ پریوہن اورای۔ چالان پلیٹ فارم پر  ان کی  سہولت کے لئے دستیاب ہونی چاہئے۔سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سیکریٹریوں کو لکھے گئے ایک خط  میں وزارت نے  فوری طور پریہ  قدم اٹھانے پرزور دیا ہے۔ خاص طور پر موٹر گاڑی ترمیمی بل 2019 کے کچھ التزامات اور فضائی آلودگی سے متعلق معیارات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گاڑی کو چلانے پر  نظر ثانی شدہ جرمانوں کے نفاذ کے پس منظر میں۔

 

قابل احترام سپریم کورٹ کی ہدایات  کے مطابق وزارت میں6 جون2018 کو سینٹرل موٹر وہیکلز رولز1989 کے ضابطہ نمبر115 میں ترمیم کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔اس کاتعلق پی یو سی سرٹیفکیٹ کو واہن ڈیٹا بیس سے جوڑنے سے ہے۔

 

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کہاگیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ سبھی پی یو سی مراکز الیکٹرانک   شکل میں اخراج کی جانچ سے متعلق ڈیٹا کو واہن ڈیٹا بیس پر اپ لوڈ کریں۔وہ انہیں یہ کام سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق جاری کئے گئے رہنما ہدایات کے مطابق کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔

 

----------------------------

 

 

 

 

  م ن۔م م ۔رض

U- 4301


(Release ID: 1585907) Visitor Counter : 103


Read this release in: Hindi , English