وزارت دفاع

رکشا منتری جناب راجناتھ سنگھ نے ملک میں تیار کیے جانے والے دفاعی نظام کی تعریف کی

Posted On: 19 SEP 2019 6:55PM by PIB Delhi

نئی  دہلی۔19؍ستمبر۔بنگلور میں اپنے پورے دن کے دورے کے دوران رکشا منتری جناب راجناتھ سنگھ نے ڈی آر ڈی او کے سینئر فار ایئربورن سسٹم کا دورہ کیا  جہاں انہیں ڈی آر ڈی او کی مختلف تجربہ گاہوں میں تیار کیے گئے  ملک میں ہی تیار  کی جانے والی  کئی مصنوعات  دکھائی گئیں۔  ان مصنوعات میں  اے ای ڈبلیو اینڈ سی  ، راڈار سسٹمز، ای ڈبلیو سسٹمز  ، یو ا ے ویز ، نربھئے میزائیل ، روبوٹک وہیکلز  ، ملک میں ہی تیار کیے جانے والے  طیاروں کے انجن، چھوٹے ٹربو فین انجن ، بائیو میڈیکل سسٹمز، میزائیلوں کیلئے  مائیکروویو ٹرانسمیٹرز  ، سیمی کنڈکٹر پرزے اور کئی دیگر مصنوعات شامل ہیں۔

اس سے قبل جناب راجناتھ سنگھ نے ہلکے جنگی طیارے (ایل سی اے)  ’تیجس‘  میں پرواز کرنے والے  پہلے رکشا منتری بنکر  تاریخ رقم کی۔  انہوں نے ہندوستان ایروناٹکس لمیٹیڈ  (ایچ اے ایل)  کے ہوائی اڈے  سے ایئروائس مارشل نرمدیشور  تیواری  کے ساتھ ملک میں ہی تیار کیے گئے ملٹی رول لڑاکو طیارے میں 30 منٹ کی پرواز کی۔

سینٹر فار ایئربورن سسٹمز میں  ڈی آر ڈی او برادری سے خطاب کرتے ہوئے رکشا منتری نے کہا کہ  ملک میں تیار کیے گئے لڑاکو طیارے کو اڑانا ان کے لئے  بڑے فخر کی بات ہے  اور یہ ایک یادگار لمحہ ہے۔ انہوں نے ملک کے اندر دفاعی نظام تیا رکرنے میں سائنسدانوں اور ٹیکنیشینوں  کی مسلسل کوششوں کی تعریف کی۔ جناب راجناتھ سنگھ نے کہا کہ استر میزائیل ، ایل سی اے تیجس  کی مسلسل کامیابی  اور بالاکوٹ میں  نیتر (این ای ٹی آر اے)  کے کامیابی  کے بعد استعمال سے  ڈی آر ڈی او پر  ملک کا  اعتماد بڑھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  مسلسل کوششوں کے ذریعے ملک کو  اپنی کوششوں کے ذریعے ملک کے اندر ہی  اپنی دفاعی خدمات  کی ضرورتوں کو  پورا کرنے کا ہدف مقرر کرنا چاہئے۔

رکشا منتری نے   ہندوستانی صنعتوں کی بھی تعریف کی جو ملک کے ایکو سسٹم  کی مینوفیکچرنگ کاایک حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سال 2030 تک ملک میں تیار کیے جانے والے حصے پرزے 75 فیصد تک پہنچ جائیں گے۔ انہوں نے ملک میں تیار کیے جانے والے مصنوعات  کی شاندار  نمائش  کا انعقاد کرنے  اور مختلف کامیابیوں کیلئے  تمام سائنسدانوں اور ڈی آر ڈی او کے  اہلکاروں  کو مبارکباد پیش کی۔

دفاعی آراینڈ ڈی  محکمے کے  سکریٹری  اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین ڈاکٹر جی ستیش ریڈی نے کہا کہ رکشا منتری کے  ایل سی اے تیجس اڑانے اور  ڈی آر ڈی او  کی نمائش میں ان کے آنے سے  ڈی آر ڈی او کے سائنسدانوں اور اہلکاروں کی بہت زیادہ حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور  اس سے  انہیں ملک میں ہی ساز وسامان تیار کرنے کے لئے کام کرنے کا بہت زیادہ حوصلہ ملے گا۔

ایچ اے ایل کے چیئرمین  ڈائرکٹر جنرل  (ای سی ایس) ، ڈائرکٹر جنرل  (ایروناٹکس سسٹمز)  ، ڈائرکٹر جنرل (پی سی اینڈ ایس آئی)  ، ڈائرکٹر جنرل (میڈ اینڈ کوس) مالیاتی مشیر ڈی آر ڈی او سائنسداں ،  ایچ اے ایل مسلح دستوں کے فوجی افسران  اور دیگر ایجنسیوں کے افسران بھی  اس موقع پر موجود تھے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔اگ۔ ع ن

U- 4260



(Release ID: 1585644) Visitor Counter : 112


Read this release in: English , Hindi