کارپوریٹ امور کی وزارتت

حکومت نے کمپنیوں سے متعلق قانون پر عمل درآمد سے متعلق مختلف شقوں اور معاملات کے جائزے اور ان کے بارے میں سفارشات کیلئے ، کمپنی قانون سے متعلق ایک کمیٹی تشکیل دی

Posted On: 18 SEP 2019 7:12PM by PIB Delhi

نئیدہلی۔18؍ستمبر۔ملک میں ، جن کارپوریٹ اداروں پر قانون لاگو ہوتا ہے اُن کیلئے  تجارت میں آسانی فراہم کرکے اور بڑے پیمانے پر متعلقہ فریقوں کیلئے  بہتر کارپوریٹ عمل درآمد کو فروغ دیکر نیز ملک میں کارپوریٹ اداروں کے کام کاج پر  اثرانداز ہونے والے  اُبھرتے ہوئے مسائل سے نمٹنے کیلئے  ، زندگی کی  آسانی کو فروغ دینے کے حکومت کے مقصد کے مطابق   یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کمپنی قانون 2013  اور محدود ذمہ داری سے متعلق شراکت داری کے قانون 2008 پر عمل درآمد  سے متعلق  مختلف سہولیات اور مسائل کا جائزہ لینے اور اس سلسلے میں  حکومت کو  سفارشات  پیش کرنے  کے لئے  کمپنی قانون سے متعلق ایک کمیٹی تشکیل دی جائے۔ 

کمپنی قانون سے متعلق کمیٹی  مندرجہ ذیل ارکان پر مشتمل ہوگی۔

 

نمبر شمار

شخص/ ادارے کانام

عہدہ

1.

سکریٹری، ایم سی اے

  • چیئرمین

2.

ڈاکٹر ٹی کے وشوناتھن، سابق سکریٹری جنرل، لوک سبھا

  • رکن

3.

جناب اودے کوٹک، ایم ڈی ، کوٹک مہندرا بینک

  • رکن

4.

جناب شردُل  ایس شراف ، ایگزیکٹیو چیئرمین، شردُل امرچند  منگل داس اینڈ  کو

  • رکن

5.

جناب امرجیت چوپڑا، سینئر پارٹنر،جی ایس اے ایسوسی ایٹس، نئی دلّی

  • رکن

6.

جناب راجب سیکھر ساہو، پرنسپل پارٹنر، ایس آر بی اینڈ ایسوسی ایٹس، چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس، بھوبنیشور

  • رکن

7.

جناب اجے بھل، بانی اور  مینیجنگ پارٹنر، اے زیڈ بی اینڈ پارٹنرز، ایڈووکیٹس اینڈ سالیسیٹرس

  • رکن

8.

جناب جی راما سوامی ، پارٹنر، جی راما سوامی اینڈ کو۔، چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس، کوئمبٹور

  • رکن

9.

جناب سدھارتھ برلا، چیئرمین، ایکسپرو انڈیا لمیٹیڈ

  • رکن

10.

محترمہ پریتی ملہوترا، گروپ پریسیڈینٹ، کارپوریٹ اُمور و حکمرانی ، اسمارٹ گروپ

  • رکن

11.

جوائنٹ سکریٹری (پالیسی)

  • رکن سکریٹری

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-4240



(Release ID: 1585547) Visitor Counter : 66


Read this release in: English , Hindi