وزارت خزانہ

کیمیکلز اور کھاد کے وزیر جناب سدا نند گوڑا کاکہنا ہے کہ ہندوستانی حفظان صحت شعبے میں 2022 -2016 کے دوران سی اے جی آر میں تین گنا ریکارڈ 22 فیصد اضافہ ہونے کی امید ہے

Posted On: 17 SEP 2019 6:12PM by PIB Delhi

نئی دہلی،18ستمبر ۔ کیمیکلز اور کھاد کے وزیر جناب سدا نند گوڑا نے آج نئی دہلی میں ‘‘فارما میڈ ایچ ڈی 2019 بھارتی حفظان صحت صنعت کے ادراک میں تبدیلی کی سالانہ صحت کانفرنس کاافتتاح کیا۔

 

اس موقع پر وزیر موصوف نے ، تمام شراکت داروں کے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے کے لئے پی ایچ ڈی چیمبر کو مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ اس شعبے میں 2020 تک 40 ملین نوکریوں کے پیدا ہونے کی امید ہے۔

 

ہندوستان میں حفظان صحت صنعت، روزگار اور محصول دونوں کے سلسلے میں ملک کے سب سے بڑے شعبوں میں سے ایک ہے۔

 

انہوں نے کہاکہ بھارتی حفظان صحت سیکٹر میں 2022-2016 کے دوران سی اے جی آر میں تین گنا ریکارڈ 22 فیصد اضافہ ہونے کی امید ہے اور اس کے 2016 میں 110 بلین امریکی ڈالر سے 2022 تک 372 امریکی ڈالر تک پہنچنے کی امید ہے۔

 

ہندوستان کا رینک ہیلتھ کیئر کے معیار اور اس تک رسائی کے معنوں میں 195 ممالک کے درمیان 145 واں رینک ہے۔ ہندوستان میں حفظان خدمات کے فروغ کے لئے بے حد اسکوب ہے۔ اس لئے حفظان صحت صنعت کی ترقی کے لئے بے شمار مواقع ہیں۔

 

بھارتی حفظان صحت انڈسٹری دنیا میں سب سے زیادہ معلومات والی اور پیشہ وارانہ صنعت ہے۔

 

  م ن۔ش ت ۔رض

U- 4226



(Release ID: 1585509) Visitor Counter : 200


Read this release in: English , Hindi