نیتی آیوگ

سن۔ سادھن ہیک تھان میں معذوروں کے لئے قابل رسائی بیت الخلاء کا ڈیزائن پیش کیاگیا


قومی مسائل کو حل کرنے کے لئے نو جوانوں کو شامل کرنے کی ضرورت: گجیندر سنگھ شیخاوت

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 17 SEP 2019 6:34PM by PIB Delhi

نئی دہلی،18ستمبر ۔مرکزی سرکار کے ذریعے دیوانگ جنوں یعنی معذوروں کے لئے ہر طرح کی سہولت فراہم کرنے کی سمت میں جل شکتی کی وزارت اور معذوروں کو بااختیار بنانے کے  محکمے کی طرف سے سن۔ سادھن ہیک تھان کااہتمام کیا گیا۔ اس میں حصہ لینے والے نمائندوں نے اٹل اختراعی مشن( اے آئی ایم) اور نیتی آیوگ نے معذور افراد کے موافق بیت الخلاء بنا نے سے متعلق تحریک دینے والے خیالات سامنے رکھے۔

 

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے کہا کہ ان کی وزارت معذوروں کو بیت الخلاء کی بہتر خدمات فراہم کرنے کے لئے دن رات کام کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ شمولیت مکمل سووچھتا کا  ایک اہم پہلو ہے۔ ہمارے محکمے نے معذور افراد کے لئے صفائی ستھرائی(سووچھتا) کی سہولتیں فراہم کرانے کی گنجائش اور سوچ رکھی ہے کیونکہ وقار کے ساتھ زندگی بسر کرانا، ان کو بااختیار بنانے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔

 

 انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے معذور افراد کو درپیش مسائل کی سنجیدگی کو  اچھی طرح سمجھا ہے اور وہ ان کی زندگی کو آسان بنانے کی سمت  سخت محنت کررہی ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہاکہ ہم کو اپنے نوجوانوں کی اس بات کے لئے حوصلہ افزائی کرنی چاہئے کہ وہ خود آگے آئیں اور ایسے مسائل حل کریں جو قومی تشویش کی نوعیت کے ہیں۔ مقابلے میں جتینے والوں کے ذریعے کئے گئے غیر معمولی کام پر اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے نیتی آیوگ کے سی ای او جناب امیتابھ کانت نے کہا کہ ہندوستان اپنے نوجوان اختراع کاروں کے ذریعے عالمی مسائل کے حل کا ایک غیر متوازی ایکو سسٹم تیار کرنے کااہل ہے۔

 

جناب شیخات نے کہاکہ میں اس بات پر پختہ یقین رکھا ہوں کہ جب ہمارے نوجوان لوگ ہندوستان کے لئے اختراعی کام کرتے ہیں تو وہ عالمی نوعیت کے مسائل کو حل کرنے میں اپناتعاون دیتے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ ہمارے نوجوان ایک شمولیت والے ہندوستان میں آگے بڑھنے کے لئے پوری طرح اہل ہیں۔ اور میں انہیں سن۔ سادھن ہیک تھان میں ان کے شاندار کام کو دیکھ کر کافی خوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں جیتنے والوں کے ساتھ ساتھ شرکا کو ان کی تحریک دینے والے خیالات کے لئے مبارکباد دیتا ہوں۔

 

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے ایک سکریٹری محترمہ شکنتلا۔ ڈی۔ گیملن نے کہا کہ دیہی بیت الخلاء معذوروں کے لئے قابل رسائی ہوناچاہئے انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ماڈل کا ایک پروٹو ٹائپ جو سستا اور قابل رسائی ہو وقت کی اہم ضرورت ہے۔

 

اسی طرح پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے کے سکریٹری جناب پرا میشورم ایئر نے کہا کہ ہم نے آج کچھ بہترین اختراعات دیکھی ہیں اور یہ ہماری صفائی ستھرائی کی سہولتوں کو معذوروں کے موافق بنانے میں بہت فعال ہوسکتی ہیں۔ میں سبھی ٹیموں کو اس  کے لئے مبارکباد دیتا ہوں ۔ یہ اہم چنوتی ہے اور مجھے پورا یقین ہے ان میں سے کئی اختراعات کو فروغ ملے گا۔

 

اپنے استقبالیہ خطاب میں اے آئی ایم کے مشن ڈائریکٹر جناب آر رامائن نے کہا کہ سن ۔ سادھن ہیک تھان کے انعقاد میں وزارتوں کے ساتھ حصہ داری کرنا اے آئی ایم کی خوش قسمتی ہے۔ سووچھ بھارت مشن کے تحت تین روزہ سن۔ سادھن ہیک تھان ایک تازہ ترین پہل ہے جس کا مقصد معذوروں کے لئے قابل قبول بیت الخلاء کاقیام ہے۔

 

شرکاء نے چار زمروں کے مقابلےمیں حصہ لیا۔ جن میں دیہی علاقے میں رہنے والے شخص کی جانب سے بیت الخلاء کا استعمال، دیہی علاقے میں رہنے والے لوگوں کی جانب سے بیت الخلاء کااستعمال، شہری علاقے میں رہنے والے شخص کی طرف سے بیت الخلاء کااستعمال اور شہری علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی طرف سے بیت الخلاء کااستعمال۔ انعام جیتنے والوں کو نقد انعام دیا گیا اور سووچھ  بھارت مشن کے تحت ملک بھر میں میدان عمل  کےمواقع دیئے گئے۔

 

 تین اختراع کار جیتنے والوں کی حیثیت سے ابھرے اور ایک  اختراع کار دوسرے نمبر پر  رہا۔130 سے زیادہ ٹیموں نے ہیک تھان کے لئے درخواست دی تھی جس میں سے21 ٹیموں کاانتخاب کیا گیا ۔

 

U- 4219


(ریلیز آئی ڈی: 1585426) وزیٹر کاؤنٹر : 76
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी