وزارت خزانہ

وزیر خزانہ نے وزیر ثقافت پرہلاد پٹیل کو بارہویں صدی کا مہاتما بدھ کا مجسمہ سونپا

Posted On: 17 SEP 2019 6:51PM by PIB Delhi

نئی دلّی، 17 ستمبر /  خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج یہاں ثقافت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب پرہلاد پٹیل کو بارہیوں صدی کا مہاتما بدھ کا ایک مجسمہ پیش کیا،جو کہ 57 برس قبل چوری ہو گیا تھا اور آخر کار برطانیہ عظمی (یو کے) میں ایک نیلامی کے دوران پکڑا گیا تھا۔ جناب اجے بھوشن پانڈے، مالیات سیکریٹری، سینٹرل بورڈ آف ان ڈائرکٹ ٹیکسز اینڈ کسٹمز کے سینئر افسران، وزارت ثقافت، آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) اور ڈائرکٹوریٹ ریونیو انٹیلی جنس کے سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

            بارہویں صدی قبل مسیح کا کانسے کا بنا ہوا بھومی پسرا پوزیشن میں مہاتما بدھ کا یہ مجسمہ کانسے کے ان 19 مجسموں میں سے ایک ہے جو کہ اے ایس آئی، نالندہ کے میوزیم سے اگست، 1961 میں چوری ہو گئے تھے۔ تقریباً 57 برس کے خلا کے بعد 2018 کے اوائل میں اس مجسمے کی نشاندہی لندن کے ایک ڈیلر کے ذریعہ منعقد کی گئی نیلامی کے دوران آرٹ کے ایک شائقکے ذریعہ کی گئی تھی۔

            اطلاع موصول ہونے کے بعد، ڈائرکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے لندن میں مقیم ہندوستانی ہائی کمیشن کے ذریعہ   اے ایس آئی، لندن کسٹمز اور لندن میٹرو پولیٹن پولیس کے سامنے یہ معاملہ رکھا۔ اے ایس آئی نے  مہیا کرائے گئے دستاویزی ثبوت سمیت 1961 میں درج کرائی گئی ایف آئی آر کی تصدیق کی۔ انٹر نیشنل کونسل آف میوزیمس (آئی سی او ایم) نے بھی مجسمے کا معائنہ کیا اور اس بات کی تصدیق کی کہ 1961 میں نالندہ سے چوری کیا گیا مجسمہ یہی ہے۔

            پولیس تحقیقات نے انکشاف کیا ہے کہ لندن کے ڈیلر کو دیئے جانے سے قبل متعدد بار مجسمے کے بازو تبدیل کئے گئے ہیں۔ ایک بار اس بات کی تصدیق ہو جانے کے بعد یہ یہ وہی مجسمہ ہے جو کہ بھارت سے چوری کیا گیا تھا، ڈیلر اور معاون شریک کار نے   پولیس کے ساتھ مجسمے کو بھارت واپس لوٹانے کا فیصلہ کیا۔ برطانیہ کے محکمہ ثقافت سے اس سلسلے میں سہولت کی فراہمی کے لئے میٹرو پولیٹن پولیس آرٹ اور نوادرات یونٹ کے ذریعہ رابطہ قائم کیا گیا تھا۔ آرٹ کے دلدادہ اور شائق ایک آن لائن رضا کار گروپ انڈیا پرائڈ پروجیکٹ نے اس   مجسمے کی نشاندہی میں سرگرم رول ادا کیا ہے۔ اس طرح یہ مجسمہ بھارت واپس لایا گیا اور ڈی آر آئی کے حوالے کیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔

U.4215

 


(Release ID: 1585412) Visitor Counter : 160


Read this release in: English , Hindi