اسٹیل کی وزارت

سیل نے خام لوہے کی پیداوار کی مقدارمیں سے 25فیصد مقدارمقامی طورپرفروخت کرنے کی اجازت دے دی ہے


جناب دھرمیندرپردھان نے ہندوستان کی فولاد کی صنعت کے لئے خام میٹریل کے تحفظ کو یقینی بنانے کی سمت اسے ایک اہم قدم بتایا

Posted On: 17 SEP 2019 4:13PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،17ستمبر :کان کنی کی وزارت نے سیل کو  اس بات کی اجازت دے دی ہے کہ وہ پچھلے سال میں خام لوہے کی کل پیداوارکا زیادہ سے زیادہ 25فیصد مقدار  ایک سال کے عرصے میں مقامی طورپرفروخت کرسکتی ہے ۔ اس کے لئے متعلقہ ریاستی سرکاروں سے منظوری لینی ہوگی ۔ جہاں کان کنی  کے ذخائرواقع ہیں ۔واجب طریقہ کارکے بعد ہی متعلقہ ریاستی سرکاروں سے کلیئرنس لینی ہوگی یہ دوسال کی مدت کے لئے قانونی طورپرجائزہے ۔ اس سے اشارہ ملتاہے کہ جھارکھنڈ، اڈیشہ اورچھتیس گڑھ کی ریاستوں میں واقع مختلف کانوں میں پیداہونے والے تقریبا 7ملین ٹن خام لوہے کو متعلقہ ریاستی سرکاروں کی طرف سے ضروری کلیئرنس حاصل کرنے کے بعد سیل گھریلومارکیٹ میں مقامی طورپر فروخت کرسکتی ہے ۔ اس سے نہ صرف سیل  کی اپنی ضرورت پوری ہوگی، بلکہ خام لوہے کی  گھریلوضرورت میں کمی کو جزوی طورپرپوراکرسکے گی ۔کان کنی کی وزارت کے حکم  پر پیٹرولیم اورقدتی گیس اوراسٹیل کے وزیر  جناب دھرمیندرپردھان سرگرمی سے عمل درآمد کررہے ہیں ۔

کان کنی کی وزارت کی جانب سے جاری کئے گئے ایک اور الگ حکم میں سیل کو اس بات کی بھی اجازت دی گئی ہے کہ وہ سیل کاکم گریڈکا  70 ملین ٹن تیارشدہ اورخام لوہے کا پرانااسٹاک ٹھکانہ لگادے ۔ ان ریاستوں سے ضروری اجازت لینی ہوگی جہاں  لوہے کی کانیں واقع ہیں (جھارکھنڈ، اڈیشہ اورچھتیس گڑھ ) ۔ یہ ماحولیات کے تحفظ کے لئے ایک اچھاقدم ہے ۔

یہاں یہ بات بتاناضروری ہے کہ معدنیات اورکان کنی ( ڈیولپمنٹ اورریگولیشن ) قانون 1957کی دفعہ 8اے (6)کی شق کے مطابق خام لوہے کی 31   کام کرنے والی کانوں کا پٹہ 31مارچ ، 2020 کو ختم ہورہاہے ۔ اس تاریخ کے ختم ہونے کے بعد توقع ہے کہ مارکیٹ میں  60ملین ٹن خام  لوہے کی کمی واقع ہوگی ۔

پیٹرولیم اورقدرتی گیس اوراسٹیل کے وزیر جناب دھرمیندرپردھان نے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستانی اسٹیل کی صنعت کے لئے خام میٹریل کے تحفظ کو یقینی بنانا ہمارے ایجنڈے میں سرفہرست ہے ۔انھوں نے کہاکہ ہماری حکومت نے اس سمت میں بہت سے اقدامات کئے ہیں اور اس سمت میں کان کنی کی وزارت کی طرف سے منظورکئے گئے احکامات ایک اہم قدم ہے ۔

 

***************

 

 

U-4200

 

 



(Release ID: 1585364) Visitor Counter : 69


Read this release in: English , Hindi