کامرس اور صنعت کی وزارتہ
بھارت میں تھوک قیمتوں کا عدد اشاریہ(بنیاد:100=12-2011) ماہ اگست 2019 کا جائزہ
Posted On:
16 SEP 2019 12:06PM by PIB Delhi
نئی دہلی،16؍ستمبر2019:ماہ اگست2019ءکےلئے تمام اشیاءکا تھوک قیمتوں کے عدداشاریہ میں2014 کے لئے0.2فیصدکا اضافہ درج کیا گیا ،جس کے نتیجے میں یہ اضافہ پچھلے ماہ کے 121.2فیصد (عبوری ) سے بڑھ کر121.4 فیصد( عبوری)ہو گیا۔
افراط زر
تھوک قیمتوں کے عدداشاریے کی بنیاد پر سالانہ افراط زرکی شرح ماہ جولائی 2019کے مہینے میں1.08فیصد(عبوری) رہی اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، جبکہ پچھلے سال اسی مہینے کے دوران یہ مقدار4.62 فیصدتھی اوراس مالی سال میں اب تک افراط زر کی شرح 1.25فیصدتھی ، جبکہ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران یہ 3.27 فیصد کی شرح پرقائم رہی۔
اہم سازوسامان کے گروپوں سے متعلق افراط زر کی شرح ذیل کےضمیمہI- اورضمیمہII- میں دی گئی ہے۔
بنیادی اشیاء(وزن 22.62فیصد )
سازوسامان کے اس بڑے گروپ کےاشاریئے میں افراط زرکی شرح1.3فیصدکےاضافےکےساتھ 143.9فیصد(عبوری) سے بڑھ کر142.1فیصد عبوری ہو گئی ۔مذکورہ ماہ کے دوران جن گروپوں اوراشیأ کی قیمتوں میں تبدیلیاں درج کی گئیں وہ حسب ذیل ہیں ۔
خوردنی اشیاء کے اشاریہ میں گزشتہ ماہ کے 153.7فیصد کی سطح سے1.4 فیصد کا اضافہ ہوا اور یہ 155.9 فیصد (عبوری )ہو گئی۔ وہ اشیاء جن کی وجہ سے شرح میں اضافہ ہوا ہے، ان میں راگی، جو،پھل اور سبزیاں اور خنجیر کا گوشت)3-3 فیصد(،پان کے پتے، ذائقے دارمصالحے اور جوار(4-4فیصد)، فش ان لینڈر، گندم، ارہر، مکئی اور بیف اور بھینس کا گوشت(2-2فیصد)، سمندری مچھلی، دودھ، مٹر، چوالی، راجما ، دھان، بکرے کا گوشت(1-1فیصد)،البتہ انڈے کی قیمت (7فیصد)، چائے (2 فیصد)اور مرغی کے گوشت اور چنا (1-1فیصد) کے قیمت میں کم آئی ہے۔
غیر غذائی اشیاء کے گروپ کے عدداشاریہ میں0.9 فیصد کا اضافہ ہوا اوریہ گزشتہ ماہ کے 128.8(عبوری)سے بڑھ کر 129.9 (عبوری)ہوگیا۔ یہ اضافہ گل پروری کی قیمت میں(14فیصد)، السی(4فیصد)، سورج مکھی اور کسم(کرڈی سیڈ) (3-3فیصد)، تل کے بیج(سیسامم)کھوپرا(ناریل)اور مونگ پھلی کے بیج(2-2فیصد)، میسٹا،کشمش، سرسوں کے بیج اور سویا بین کے بیج(1-1فیصد)۔ البتہ کھال(رو) اور کچا ربڑ (4-4 فیصد)، نائجیر کے بیج (3فیصد)، خام کپاس (2 فیصد) اور چارے کی قیمت ایک فیصد کی کمی آئی۔
خام پٹرولیم اور قدرتی گیس کے گروپ کے اشاریہ میں1.4فیصد کا اضافہ ہوا اور اور یہ گزشتہ ماہ کے86.9(عبوری)سے 88.1 (عبوری) اضافہ ہوا ۔ ایسا خام پٹرولیم (1فیصد)اور قدرتی گیس (3 فیصد) کے قیمت میں اضافے کی وجہ سے ہوا۔
ایندھن اوربجلی (وزن 13.15فیصد )
اس بڑے گروپ کا عدد اشاریہمیں 0.1 فیصدکا اضافہ ہوااورپچھلے ماہ کے 100.6(عبوری) سے بڑھ کر100.7(عبوری) ہوگیا۔جن گروپوںاور اشیاء میں اس مہینے کے دوران اتار چڑھاؤ آئے وہ مندرجہ ذیل ہیں:-
معدنیاتی تیلوں کے گروپ کا عدد اشاریہ میں0.1فیصد کے اضافے کے ساتھ گزشتہ ماہ کے 91.4فیصد (عبوری) سے بڑھ کر91.5فیصد (عبوری) ہوگیا۔اس اضافے کی وجہ ایل پی جی (11فیصد )، اے ٹی ایف اور مٹی کا تیل(3-3 فیصد)، تارکول (9فیصد)، فرنیس تیل (4 فیصد) کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔البتہ ایل پی جی کی قیمت(11 فیصد)، اور پیٹرولیم کوک کی قیمت میں (2فیصد) کی کمی آئی ہے۔
تیارشدہ مصنوعات (وزن 64.23 فیصد)
اس بڑے گروپ کے عدد اشاریہ میں(0.3) فیصد کی کمی آئی اور یہ گزشتہ ماہ کے118.1 فیصد (عبوری) سے گھٹ کر 117.8 فیصد پر برقرار رہا۔ جن گروپوں اور اشیاء میں اس مہینے کے دوران اتار چڑھاؤ آئے وہ مندرجہ ذیل ہیں:-
گزشتہ مہینے کیلئے غذائی اشیاء کی تیاری کے گروپ کے عدد اشاریہ میں1.1 فیصد کا اضافہ ہوا۔یہ گزشتہ ماہ کے130.9(عبوری) سےبڑھ کر132.4(عبوری)پر آگیا، جس کی وجہ شیرہ کی قیمت میں6 فیصد کا اضافہ، صحت کے تیار شدہ سپلی منٹس(5فیصد)، رائس بران آئل اور مصالحے(بشمول ملے جلے مصالحے)(4-4 فیصد)، مید، ریپسیڈ آئل(3-3فیصد)، مکھن، سوجی(روا)، چینی ، سورج مکھی کا تیل، مونگ پھلی کا تیل اور نمک(2-2فیصد)، کپا س کے بیج کا تیل، آئس کریم، آٹا، پاؤڈر ملک، پام آئل، انسٹنٹ کافی، تیار کئے گئے مویشیوں کے لئے تیار شدہ خوراک کی تیاری ، مچھلی کی ڈبہ بند تیار شدہ خوارک کی تیاری، خول اور خول دار جانور، اشیاء، چاول غیر باسمتی، گھی، ارنڈی کا تیل، کوکا چاکلیٹ کی تیاری اور چینی مٹھائی، چاول مصنوعات، سویابین (1-1 فیصد)، البتہ دیگر گوشت، پریزرو ، پروسیز(4-4) فیصد، بھینس کا گوشت، تازہ جما ہوا(3-3 فیصد)، پروسیس کی ہوئی چائے اور چکن، چکوری، بطخ ، ڈریسڈ، تازہ اور جما ہوا (2-2 فیصد) اور باسمتی چاول ، کھانا کھانے کے لئے تیار کیے گئے کھانے کی تیاری، چنا پاؤڈر، بیسن اور میکرونی کی تیاری، نوڈلس، افریقی کھانا اور اسی طرح کی اناج سے بنی ہوئی اشیاء(1-1 فیصد) کی کمی آئی۔
مشروبات کی تیاری کے گروپ سے متعلق عدد اشاریہ میں0.6 فیصد کا اضافہ ہوا اور یہ گزشتہ ماہ کے 123.2(عبوری) سے بڑھ کر124.0(عبوری) ہو گیا ہے۔ایسا دیسی شراب اور اسپرٹ کے زیادہ قیمت کے علاوہ تصحیح شدہ اسپرٹ اور بھری ہوئی ڈرنکس؍سافٹ ڈرنکس بشمول سافٹ ڈرنک جمع کیا ہوا(1-1فیصد) ، البتہ بیئر کی قیمت میں (1فیصد) کی کمی آئی ہے۔
تمباکو مصنوعات کی تیاری سے متعلق گروپ کے اشاریہ میں0.2 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اوریہ گزشتہ ماہ کے 153.6(عبوری)سے بڑھ کر 153.9(عبوری) ہوگا گیا۔ ایسا سگریٹ کی قیمت میں(2 فیصد) کی اضافے سے ہوا ہے۔ البتہ دیگر تمباکو مصنوعات کے قیمت میں (2 فیصد) کی کمی آئی ہے۔
کپڑے کی تیاری میں 0.8 فیصد کی کمی آئی اور یہ گزشتہ ماہ کے119.3(عبوری)سےکم ہوکر 118.3 (عبوری) رہ آگیا ، جس کی وجہ سے پہننے والے کپڑوں کی تیاری کی قیمت اور(اونی) فر کپڑوں کی قیمت اور بُنے ہوئے اور کروش سے تیار کئے گئے کپڑے اور دیگر ٹیکسٹائل اور سنتھیٹک دھاگے کی تیاری میں (1-1 فیصد) کی قیمت میں کمی آئی۔
چمڑے اور متعلقہ مصنوعات کی تیاری کے گروپ کے عدد اشاریہ میں 0.8فیصد کا اضافہ ہوا اور یہ گزشتہ ماہ کے118.3 (عبوری) سے بڑھ کر 119.3(عبوری) ہوگیا ۔ ایسا چمڑے کی بیلٹ اور دیگر سامان(1 فیصد)، کروم ٹینڈ چمڑا(3 فیصد)، واٹرپروف جوتے(2فیصد) کے قیمت میں کمی کی وجہ سے ہوا۔البتہ پلاسٹک، پی وی سی چپل کی قیمت میں (1 فیصد)اور رنگ کیے ہوئے چمڑےکی قیمت میں (1 فیصد) کی کمی آئی۔
کاغذ اور کاغذ سے بنے مصنوعات کے گروپ کے عدد اشاریہ میں0.7فیصد کی کمی آئی ہے ۔ یہ گزشتہ ماہ کے122.3 (عبوری)سے گھٹ کر 121.5(عبوری)پر آگئی ہے ، جس کی وجہ پیپر بیگ بشمول کرافٹ پیپر بیگ(7فیصد)، میپ لیتھو پیپر اور لکھنے کے لئے پیپر(2-2 فیصد) اور نیوز پرنٹ ،لیمنٹیڈ پلاسٹک شیڈ، کوروگیٹیڈ شیٹ باکس، کارڈ بورڈ اور بریسٹل پیپر بورڈ کی قیمت(1-1فیصد) کم ہوئی۔ البتہ پریس بورڈ کی قیمت (4 فیصد)، کوروگیٹیڈ پیپر بورڈ کی قیمت (3 فیصد)، ہارڈ بورڈ کی قیمت (2 فیصد)، بیس پیپر اور پلپ بورڈ کی قیمت میں (1-1فیصد) کا اضافہ ہوا۔
ریکارڈیڈمیڈیا کی چھپائی اور دوبارہ چھپائی کے گروپ کے عدد اشاریہ میں0.6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔یہ گزشتہ ماہ کے150.1 (عبوری)سے بڑھ کر151.0(عبوری) پر پہنچ گیا ہے۔ اس کی وجہ اسٹیکر پلاسٹک کی قیمت میں 6 فیصد اور جرید؍ پیریوڈیکل کی قیمت میں 2 فیصد کا اضافہ ہوا۔ البتہ پرنٹیڈ فارم اور شیڈیول کی قیمت میں 5 فیصد کی کمی آئی ہے۔
کیمیاجات اور کیمیاجاتی مصنوعات کی تیاری سے متعلق گروپ کے عدد اشاریہ میں 0.4فیصد کی کمی آئی اور یہ گزشتہ ماہ کے118.8(عبوری) سے کم ہو کر118.3(عبوری) ہو گیا۔ ایسا مین تھول اورپھیتلک، این ہائیڈرائیڈ(4-4فیصد)،سلفیرک تیزاب(8 فیصد)، کاسٹک سوڈا(سوڈیم ہایئڈرو آکسائیڈ)(7فیصد)، ہائیڈروجن پیروآکسائیڈ (5 فیصد)، گیلاٹائن اور مونو ایتھل گلائکول (3-3 فیصد)، ڈائی امونییم ، فاسفیٹ ،ٹوائلٹ صابن، ٹوتھ پیسٹ؍ ٹوتھ پاؤڈر، کاربن آرگینک سرفیس،ایکٹیو ایجنٹ، موسکیٹو کوائل، ایگرو کیمیکل فارمولیشن، امونییم سلفیٹ، امونیمیم فاسفیٹ، گوند، امونیاگیس، امونیا لکویڈ، ایتھیلین آکسائیڈ اور پلاسٹک سیزر(2-2 فیصد)، کریم یا لوشن(باہری استعمال کے لئے)، فاؤنڈری کیمیکل، پرنٹنگ سیاہی، آرگینک کیمیکلز، پالیسٹر چپ یا پالیتھین، پالی ٹیریپ تھلیٹ(پیٹ)، چپس، چپکنے والا ٹیپ(نان میڈیکل)، وارنش(سبھی طر ح کی)، ایکریل فائبر، پولیسٹر فیبرک، کاربن بلیک، انسیکٹی سائڈ اور پیسٹری سائڈ، فیٹی ایسڈ، کیمفر، ایکسپلوسیو، پینٹ، پولیسٹر فلم ( غیر میٹالائزڈ)، الکوہل اور سوڈا ایش؍واشنگ سوڈا (1-1 فیصد) کی قیمت میں کمی کی وجہ سے ہے۔
ربڑ اور پلاسٹک کی مصنوعات کی تیاری کے عدد اشاریہ میں 0.9 فیصد کی کمی آئی اور یہ گزشتہ ماہ کے109.2(عبوری ) سے کم ہو کر108.2(عبوری)پرآگیا۔اس کی وجہ پلاسٹک باکس کنٹینر کی قیمت میں (4 فیصد)، پلاسٹک کمپوننٹ میں (3 فیصد) کی کمی، پلاسٹک بیگ، پروسیس کیا ہوا ربڑ، پولیسٹر فلم ( غیر میٹالائزڈ)، سائیکلء سائیکل رکشہ ٹائر، پالیتھن فلم اورپلاسٹک فلم(2-2فیصد)، ربڑ کرومب، پلاسٹک ٹیپ، ایکریلک؍پلاسٹک شیٹ، ربڑ ٹریڈ اور پی وی سی فٹنگز اور دیگر کل پرزے کی قیمت میں (1-1فیصد) کی کمی رہی۔ البتہ کنویئر بیلٹ(فائبر بیسڈ) اور ربڑ کلاتھ؍شیٹ (4-4فیصد)، ربڑ موڈیولڈ گڈس (3 فیصد)، پلاسٹک فرنیچر، کنڈومس اور پولی پروپلین فلم (2-2 فیصد) اور ایلاسٹک اور ویبنگ، پلاسٹک ٹیوب(لچکدار اور غیر لچکدار)، پلاسٹک ٹینک، ٹوتھ برش، پلاسٹک بٹن اور موٹر کار ٹائر کی قیمت میں(1-1فیصد) کا اضافہ ہوا۔
دیگر غیرمیٹالک معدنیاتی مصنوعات کے گروپ کےعدد اشاریہ میں 2.3فیصد کی کمی آئی اوریہ گزشتہ ماہ کے107.3(عبوری) سے کم ہو کر 104.8 (عبوری) ہو گیا ہے۔ایساپگ آئرن کی قیمت میں 7 فیصد کی کمی کی وجہ سے ہواہے۔ اسپانج آئرن؍ڈائریکٹ ریڈیوسڈآئرن (ڈی آئی آر)(6فیصد)، اینگل چینلز، سیکشنز، اسٹیل(بغیر کوٹیڈ)اور ایلوئے اسٹیل وائر راڈز (5-5فیصد)، اسٹینلیس اسٹیل پنسل انگوٹس؍بلیٹس؍ سلیبس، جی پی؍جی سی شیٹ(4-4فیصد)، ایم ایس پنسل انگوٹس، ہاٹ رول (ایچ آر)، کوائلز اینڈ شیٹس، بشمول نیرو اسٹرپ، اسٹینلیس اسٹیل کوائلز، اسٹریپس اور شیٹس اور مائل اسٹیل (ایم ایس)، بلومز (3-3فیصد) کولڈ رول(سی آر) کوئلس اور شیٹس بشمول نیرو اسٹرپ، ایم ایس کاسٹنگس،ایم ایس برائٹ بارس، اسٹینلیس اسٹیل بارس اور راڈز، بشمول فلیٹز، اسٹینلیس اسٹیل ٹیوبس اور ایم ایس وائر راڈز (2-2 فیصد) اور زنک میٹل؍بلاکس، دیگر فیرو ایلوئے، براس میٹل؍شیٹس؍کوائلس، ایلومینیم انگوٹ، ایلومینیم فوائل، ایلومینیم کاسٹنگ، کاپر میٹل؍کاپر رنگس، کاسٹ آئرن، کاسٹنگ، ایلومینیم میٹل اور ایلومینیم ایلوئس کی قیمت (1-1 فیصد) کی وجہ سے ہوا ہے۔ البتہ فیرو کروم، اسٹیل، فارجنگس-رف، فیرو مینگینس ، کاپر شیپس-بارس؍راڈز؍پلیٹس؍اسٹرپس، ایلوئے اسٹیل کاسٹنگس اور ریلزمیں (1-1فیصد)کا اضافہ ہوا ہے۔
فیبریکیٹڈ دھاتی مصنوعات با استثنیٰ مشنری اورسازو سامان کی تیاری سےمتعلق گروپ کےعدد اشاریہ میں 0.6فیصد کی کمی واقع ہوئی اور یہ گزشتہ ماہ کے114.8(عبوری)سے گھٹ کر 114.1(عبوری)پر پہنچ گیا ہے۔
الیکٹریکل سازوسامان کی تیاری سےمتعلق گروپ کے عدد اشاریہ میں0.2فیصد کی کمی آئی اور گزشتہ ماہ کے111.3(عبوری) سے کم ہو کر 111.1(عبوری) پر پہنچ گیا ہے۔
مشینری اور سازو سامان کی تیاری سےمتعلق گروپ کے عدد اشاریہ میں0.4فیصد کی کمی ہوئی اور یہ گزشتہ ماہ کے113.5 (عبوری)سے گھٹ کر113.1(عبوری) پر پہنچ گیا ہے۔
موٹر گاڑیوں،ٹریلرس اور نیم ٹریلرس گروپ کی تیاری سےمتعلق عدد اشاریہ میں0.4فیصدمیں کمی ہوئی اوریہ گزشتہ ماہ کے 114.0(عبوری) سے گھٹ کر113.5 (عبوری) پر آگیا ہے۔
دیگر ٹرانسپورٹ آلات گروپ کی تیاری کے عدد اشاریہ میں1.0 فیصد کا اضافہ ہوا اور یہ گزشتہ ماہ کے116.4(عبوری) سے بڑھ کر 117.6 (عبوری) ہو گیا ہے۔ ایسااسکوٹروں کی قیمت میں 2 فیصد کے اضافے اور موٹر سائیکلوں کی قیمت ایک فیصد کے اضافے کی وجہ سے ہوا، البتہ ٹینکر کی قیمت میں ایک فیصد کی کمی آئی۔
فرنیچر کی تیاری کے گروپ کے عدد اشاریہ میں2.1فیصدکا اضافہ ہوا اور یہ گزشتہ ماہ کے128.7(عبوری) سے اضافہ ہوا1131.4 (عبوری) پر آگیا ۔ایسا فوم اور ربڑ میٹریس کی قیمت میں 12 فیصد کے اضافے اور ہاسپٹل فرنیچر کے قیمت میں 2 فیصد کی اضافے کی وجہ ہوا ہے۔
دیگر مینوفیکچرنگ کے گروپ کے عدد اشاریہ میں1.8 فیصد کااضافہ ہوا۔یہ گزشتہ ماہ کے108.3(عبوری) سے بڑھ ہو کر 110.3 (عبوری) پر آگیا ہے۔ایسا چاندی کی قیمت میں6 فیصد کے اضافے،غیر میکینکل کھلونے کی قیمت میں 4 فیصد کے اضافے ، سونے اور زیورات کے قیمت میں 2 فیصد کے اضافے اور کرکٹ کی بال اورکرکٹ کے بلے، ربڑ کی اسپورٹ گڈس(کھیلوں کا سامان)، اور پلاسٹک کے مڑے ہوئے دیگر کھلونوں کی قیمت میں (1-1فیصد) کی اضافے کی وجہ سے ہوا ہے۔ البتہ سنتور، گٹار سمیت میوسیقی کے انسٹرومنٹ، فٹ بال اور تاش کے پتوں کی قیمت میں (1-1 فیصد) کی کمی آئی ہے۔
ڈبلیو پی آئی خوراک کا عدد اشاریہ (وزن 24.38 فیصد)
کھانے کی اشیاء پر مشتمل ڈبلیو پی آئی خوراک کے عدد اشاریہ پر مبنی افراط زر کی شرح، ابتدائی اشیاء کے گروپ اور خوراک کی مصنوعات سے، تیارشدہ کی مصنوعات کے گروپ میں جولائی 2019 میں4.54 فیصد سے بڑھ کر اگست 2019میں 5.75فیصد ہو گیا۔
جون2019 کے مہینے کا قطعی عدد اشاریہ (بنیادی سال: 2011-12=100)
جون کے مہینے 2019 کے لئے سبھی اشیاء کے لئے تھوک قیمتوں کا حتمی عدد اشاریہ (بنیادی سال 2011-12=100)121.2 (عبوری) 121.5 فیصدرہا۔اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
ماہ ستمبر 2019 کے لئے اگلی پریس ریلیز 14.102019کو جاری کی جائے گی۔
یہ پریس ریلیز ہمارے ہوم پیج http://eaindustry.nic.in پر دستیاب ہے۔
Annexure-I
Wholesale Price Index and Rates of Inflation (Base Year: 2011-12=100)
Annexure-II
Trend of Rate of Inflation for some important items during last six months
********
م ن۔ح ا ۔ن ع
U: 4181
(Release ID: 1585348)
Visitor Counter : 127