وزارتِ تعلیم

صدر جمہوریہ ہند کل اساتذہ 2018 کے قومی ایوارڈ تفویض کریں گے


انسانی وسائل کی ترقی اور فروغ کے وزیر جناب رمیش پوکھریال‘ نشنک ’نے یوم اساتذہ کے موقع پر قومی اساتذہ ایوارڈ یافتگان سے گفت وشنید کی

Posted On: 04 SEP 2019 8:54PM by PIB Delhi

نئی دہلی،05؍ ستمبر/ صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند کل نئی دلی میں اساتذہ 2018 قومی ایوارڈ تفویض کریں گے۔ یہ قومی سطح کے ایوارڈ اساتذہ کو یوم اساتذہ کے موقع پر اس مقصد سے دیے جاتے ہیں تاکہ ملک میں کچھ نفیس ترین اساتذہ کے منفرد تعاون کا اعتراف کیا جاسکے اور ان اساتذہ کو اعزاز سے نوازا جائے، جنہوں نے اپنی فرض شناسی کے ذریعہ اسکولی تعلیم کو نہ صرف یہ کہ عمدگی کی سطح تک پہنچایا ہے بلکہ اپنے طلبا کی زندگیاں بھی سنواری ہیں۔

انسانی وسائل کی ترقی اور فروغ کے وزیر جناب رمیش پوکھریا ‘نشنک’ نے آج نئی دلی میں یوم اساتذہ کی ماقبل شام قومی اساتذہ ایوارڈ یافتگان سے گفت وشنید کی ہے۔

اس موقع پر وزارت فروغ انسانی وسائل کی جانب سے  اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر موصوف نے قومی ایوارڈ حاصل کرنے والے اسا تذہ کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ یہ اساتذہ آئندہ بھی تعمیر قوم کے اپنے تقاضوں پر پورے اترتے رہیں گے۔ وزیر موصوف نے سابق صدر جمہوریہ ہند ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک بار کہا تھا کہ اساتذہ تعلیمی عمارت کا بنیادی پتھر ہوتے ہیں۔  انہوں نے مزید کہا کہ مؤثر اساتذہ تعلیم کو افادی بنا کر پیش کرتے ہیں اور طلبا کی مجموعی ترقی میں اپنا کردار نبھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک سچا استاذ اپنے طلبا کی رہنمائی اس انداز میں کرتا ہے کہ وہ زندگی کے دشوار گزار ترین مراحل بحسن وخوبی طے کرسکیں اور اساتذہ اپنے طلبا کو علم کے بیش بہا خزانے سے بھی روشناس کراتے ہیں۔

وزیر موصوف نے کہا کہ لفظ گورو دو الفاظ کا مجموعہ ہے، جن میں‘ گو’ کے معنی ظلمت اور ‘رو ’کے معنی ظلمت سے باہر آنے کے ہیں۔ اپنے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ہمارے ملک میں ایک روایت یہ رہی ہے کہ اساتذہ کو اچھے برتاؤ کی ایک علامت کے طور پر دیکھا جائے۔ لہٰذا اساتذہ کو طلبا کی نظروں میں مثالی شخصیت بنے رہنے کے لئے بہترین اخلاقی صفات سے آراستہ ہونا چاہئے۔

حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے جناب دھوترے نے اساتذہ سے کہا کہ وہ ہر بچے پر یکساں توجہ مرکوز کریں اور ان کے اندر مضمر خام صلاحیتوں کو خلاقیت کی جانب موڑیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اساتذہ کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ نوجوان طلبا کے اذہان سے ہر طرح کی جھجھک، اندیشوں اور وسوسوں کا خاتمہ کریں اور انہیں دانشوری اور جذباتی بلوغت سے ہمکنار کریں۔ اسکولی تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے جناب دھوترے نے کہا کہ صرف اچھی طرح سے پروان چڑھائے گئے اور صحت مند پودے مضبوط ثمر آور درخت بنتے ہیں۔ انہوں نے ممتاز اساتذہ سے یہ بھی گزارش کی کہ وہ اپنے طلبا میں صحیح اقدار کی آبیاری کریں اور اپنے تجربات کو وسیع تر اساتذہ برادری کے ساتھ ساجھا بھی کریں۔

2018 کی ضلع ، ریاست اور قومی سطح پر یعنی سہ سطحی انتخابی عمل کے ذریعہ آن لائن از خود نامزدگی کا طریقہ اپنایا گیا تھا۔ آزاد قومی جیوری نے 46 اساتذہ کے ناموں کی سفارش کی۔کسوٹی یہ اپنائی گئی تھی کہ انہیں اساتذہ کا انتخاب کیا جائے، جنہوں نے اپنے فرائض  کی انجام دہی میں اختراع اور جدت طرازی سے کام لیا ہے اور اسکول اور طلبا میں عمدہ اقدار جیسی صفات پیدا کی ہیں۔ یہ نامزد اساتذہ وہی ہیں جنہوں نے ایک آزاد جیوری کے رو برو پرزنٹیشن پیش کیا ہے۔ اس جیوری میں معمر ماہرین تعلیم شامل ہیں۔ اس امر کو یقینی بنایا کہ وہ جیوری کے رو برو اپنا تعاون اور اپنی کارکردگی کی تفصیلات پیش کرسکیں۔ اب بنیادی نکتہ یہ ہے کہ اب نئی اسکیم کو شفاف، منصفانہ ہونا چاہئے اور اعزاز ان ہی اساتذہ کو ملنا چاہئے جو عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں اور جنہوں نے حالیہ اختراعات کے سلسلے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ مذکورہ ایوارڈ کے تحت چاندی کا ایک تمغہ، ایک سند اور 50 ہزار روپے کی رقم دی جاتی ہے۔

 

 

**************

 ( م ن ۔ ع ر  (

U. No. 4045

 


 



(Release ID: 1584191) Visitor Counter : 93


Read this release in: English