کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

فرٹیلائزر کا محکمہ پلاسٹک کے ایک بار استعمال کے صرف کو کم کرنے کیلئے


مقامی طور پر تیار کئے گئے کپڑے/جوٹ کے بنے تھیلوں کو فروغ دے گا

Posted On: 04 SEP 2019 5:15PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،4؍ستمبر۔کھادوں کا محکمہ پلاسٹک کے ایک بار استعمال کے صرف کو کم کرنے کیلئے اپنی بھرپور کوششیں کرنے کے تئیں پُرعزم ہے۔ چونکہ ان کے جراثیم نہیں مرتے، لہذا وہ ہمارے ماحول کو آلودہ کرتے ہیں۔ اگر مارکیٹ میں کوئی متبادل دستیاب ہے، تو ایک بار استعمال ہونےوالے پلاسٹک پر مؤثر پابندی ممکن ہے۔مقامی طور پر تیار کئے گئے کپڑے/جوٹ کے بنے تھیلے اور مصنوعات ایک پائیدارمتبادل ہو سکتے ہیں۔

خواتین کی اپنی مدد آپ کرنے والے گروپوں کو آسانی سے ٹیلرنگ کی تربیت دی جا سکتی ہے اور اس طرح کے تھیلوں کی فروخت کیلئے  انہیں مارکیٹنگ تک رسائی فراہم کی جا سکتی ہے۔

اس طرح کے مواقع  فراہم کراتے ہوئے کھادوں کے محکمے نے سووچھتا پکھواڑا اور سووچھتا ہی سیوا مہم کے دوران کپڑےکے تھیلے تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ نے کپڑے کے تھیلے  اپنے ملازمین کو دینے کا فیصلہ کیا ہے، جو  خواتین سیلف ہیلپ گروپ سری لکشمی دیوی سواسیا گروپ آف ویلیج ماراگونڈن ہلی گرام پنچایت راموہلی ڈسٹرکٹ کرناٹک نے نے تیار کئے ہیں۔

image001N17B.jpg

ایسی امید کی جاتی ہے کہ ملازمین اپنے روزمرہ کے استعمال کے لئے نہ صرف کپڑوں کے ان تھیلوں کا استعمال کریں گے، بلکہ وہ پلاسٹک کے استعمال کو کم کرنے کی سمت کارروائی میں دلچسپی لیں گے اور ایک بڑے پیمانے پر پلاسٹک کچرے کے بندوبست پر توجہ دیں گے۔ ساتھ ہی ساتھ      سیلف ہیلپ گروپوں کی طرف سے مقامی سطح پر تیار کئے گئے تھیلوں سے ان کی آمدنی کا ایک اضافی وسیلہ بننے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔پلاسٹک کے ایک بار کے استعمال کو کم کرنے کیلئے کھادوں کے محکمے کی طرف سے کیا جانے والا یہ چھوٹا قدم ہے اوریہ ایک پائیدار متبادل قدم عوام میں بیداری پیدا کرے گا، ساتھ ہی ساتھ ہندوستان کے دیہی علاقوں میں رہنے والی خواتین کی روزی روٹی اور آمدنی میں اضافہ کرے گا۔  

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔ ح ا ۔ک ا

U- 4034



(Release ID: 1584144) Visitor Counter : 71


Read this release in: English , Hindi , Bengali