شہری ہوابازی کی وزارت

شہری ہوا بازی کا شعبہ ہماری معیشت کا وسیلہ ہوگا: ہردیپ سنگھ پوری ملک کے بلند ترین  اے ٹی سی کا افتتاح

Posted On: 02 SEP 2019 6:10PM by PIB Delhi

شہری ہوابازی(آزادانہ چارج)،  ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت  جناب ہردیپ سنگھ پوری  نے اندراگاندھی بین الاقوامی ہوائے اڈے میں ملک کے بلند ترین ایئر ٹریفک کاٹاور  کا دہلی ایئر ٹریفک سروس کمپلیکس (ڈی اے ٹی ایس) میں  افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ عظیم اور جامع ڈھانچہ جاتی سہولت،  ہوائی ٹریفک کے  بے روک انتظام و انصرام  کو یقینی اور موثر بنانے اور فضائی خدمات اور نظام کو آگے بڑھانے کی سمت میں ایک اہم قدم کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس افتتاحی تقریب میں شہری ہوابازی کے محکمے کے سکریٹری جناب پردیپ سنگھ کھرول، ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن جناب ارون کمار، ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے چیئرمین جناب انوج اگروال، ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا اورشہری ہوابازی کے سینئر افسران کے ساتھ شرکت کی۔

جناب ہردیپ سنگھ پوری نے اس موقع پر ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا کی کوششوں پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ  ہندوستانی ہوائی اڈوں پر فضائی مسافروں اور فضائی مال برداری میں اضافہ، ہندوستانی معیشت کی تیز رفتار نمو کا مظہر ہے۔ شہری ہوابازی کا شعبہ  آئندہ برسوں میں ہندوستانی معیشت کے نمو اور ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

اس موقع پر شہری ہوابازی کے محکمے کے سکریٹری جناب پردیپ سنگھ کھرولا نے کہا کہ  مشینوں کے پیچھے موجود افراد ہی کسی بھی کام کے لیے کلیدی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔ ہم ملک بھر کے عہد بستہ ان  ایئر ٹریفک کنٹرولس کو مبارک باد دیتے ہیں، جو آسمانوں میں ہماری پروازوں کو محفوظ بنانے میں کلیدی کردار ادا کرنے کے باوجود بھی گمنام رہتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001C2TV.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

U-3997


(Release ID: 1583944) Visitor Counter : 102
Read this release in: English , हिन्दी