بھارتی چناؤ کمیشن
بھارت کے انتخابی کمیشن نے ووٹروں کی تصدیق اور چھان پھٹک کے لیے مخصوص پروگرام کا آغاز کیا
Posted On:
01 SEP 2019 12:58PM by PIB Delhi
الیکٹرس ویری فکیشن پروگرام کے ملک گیر میگا ملین آغاز کے موقع پر ایک خصوصی کیمپ کا اہتمام یکم ستمبر 2019 کو بھارت کے انتخابی کمیشن کے صدر دفاتر میں کیا گیا۔اس موقع پر نیشنل ووٹرسروس پورٹل (https://www.nvsp.in/) اور ووٹر ہیلپ لائن ایپ لانچ کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر جناب سنیل اروڑا نے کہا کہ فہرست رائے دہندگان ہی وہ بنیاد ہے، جس پر الیکشن کمیشن آف انڈیا کا سارا نظام قائم ہے۔ میں ملک کے سبھی شہریوں سے اپیل کرتا ہوں کہ اس جانچ پڑتال اور تصدیق کے کام میں شرکت کریں، تاکہ الیکشن کمیشن آئندہ انتخابات میں بہتر انتخابی خدمات فراہم کراسکے۔
چیف الیکشن کمشنر جناب سنیل اروڑا اور الیکشن کمشنر جناب اشوک لواسا ووٹرسروس پورٹل اور ووٹر ہیلپ لائن ایپ لانچ کیے جانے کی تقریب میں۔
اس موقع پر اپنی تقریر میں الیکشن کمشنر جناب اشوک لواسا نے کہا کہ یہ ووٹروں کی تفصیلات، جانچ پڑتال اور تفتیش کا انتہائی اہم موقع ہے اور اس میں عوامی شرکت ہی اسے شاندار کامیابی سے ہمکنار کرسکتی ہے۔ میں تمام رائے دہندگان سے اپیل کرتا ہوں کہ غلطیوں اور نقائص سے پاک فہرست رائے دہندگان کی تیاری کو یقینی بنایا جائے، کیونکہ یہ انتخاب کے عمل میں مرکزی حیثیت کی حامل ہے۔
اس پروگرام کے انعقاد کا مقصد فہرست رائے دہندگان کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ شہریوں کو بہتر انتخابی خدمات فراہم کرانا اور کمیشن کے ساتھ ریاستی / مرکز کے زیرانتظام علاقے کی سرکاروں کے درمیان مماثلت میں اضافہ کرنا ہے۔ یہ پروگرام ریاستی / مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے مرکزی دفاتر سے لے کر سبھی سطحوں پر شروع کیا گیا ہے، جسے 32 چیف الیکشن افسران، ضلعی سطح کے تقریبا 700 ڈسٹرکٹس الیکشن افسران کے ذریعے بلاک کی سطح کے 10 لاکھ سے زائد پولنگ اسٹیشنوں پر بی ایل او / ای آر او افسران کے ذریعے شروع کیا گیا ہے، یکم ستمبر 2019 سے شروع کیا جانے والا یہ پروگرام 15 اکتوبر 2019 تک جاری رہے گا۔
الیکشن کمشنر جناب اشوک لواسا الیکشن کمیشن آف انڈیا کے مرکزی دفتر میں اہتمام کی جانے والی ایک تقریب میں اپنی تفصیلات کی جانچ اور تصدیق کرتے ہوئے۔
اب رائے دہندہ ووٹر ہیلپ لائن ایپ کے این وی ایس پی پورٹل یا کامن سروس سینٹر پر یا ملک میں کہیں بھی کسی بھی قریبی انتخابی دفتر سے این وی ایس پی پر لاگ آن کرکے درج ذیل خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔
- موجودہ تفصیلات کی تصحیح و تصدیق
- (1) ہندوستانی پاسپورٹ، (2) ڈرائیونگ لائسنس، (3) آدھار کارڈ، (4) راشن کارڈ، (5)کسی سرکاری یا نیم سرکاری دفتر کا شناختی کارڈ، (6)بینک کی پاس بک، (7)کسانوں کا شناختی کارڈ، (8) پین کارڈ، (9)آر جی آئی کا جاری کردہ اسمارٹ کارڈ (10) پانی/بجلی/فون/ گیس کنکشن کے بل کی تازہ ترین نقل میں سے کسی ایک کی اسکین کی ہوئی/ ڈیجی لاکر نقل پیش کرکے کسی بھی ووٹر انٹری کی جانچ پڑتال کی جاسکتی ہے۔
- اہل خانہ کی تفصیلات اور ان کی انٹریز کی بھی جانچ اور تصدیق۔
- ووٹر کے حیثیت سے پہلے سے ہی رائے دہندگان میں شامل ان اہل خانہ کی تفصیلات کی تازہ کاری، جو یا تو کہیں اور منتقل ہوچکے ہیں، یا جن کی موت ہوچکی ہے۔
- یکم جنوری 2001 کو یا اس سے قبل پیدا ہونے والے غیرمندرج اہل خانہ کی تفصیلات کا حصول ، اس کے ساتھ ہی 2جنوری2002 سے یکم جنوری 2003 کے درمیان پیدا ہونے والے اور اندراج یافتہ رائے دہندہ کے ساتھ رہنے والے متوقع رائے دہندگان کی تفصیلات بھی دستیاب کرائی جاسکتی ہیں۔
- بہتر انتخابی خدمات کے حصول کے لیے موبائل ایپ کے ذریعے مکان کی جی آئی ایس کوآرڈینیٹس تفصیلات کی دستیابی۔
- موجودہ پولنگ اسٹیشنوں سے متعلق آرا اور متبادل پولنگ اسٹیشنوں کی تجاویز کی پیشکش۔
تفصیلات کی ایک بار تصدیق اور اپنے رابطے کی تفصیل شیئر کرنے سے رائے دہندگان کو اپنی درخواست کی صورت حال کو آن لائن اپ ڈیٹ کرنے، ای پی آئی سی کی حالت ، الیکشن کے دن کے اعلان، اپنی رجسٹرڈ ای-میل ، موبائل نمبر پر ووٹر سلپ حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ نمبر شمار میں تبدیلی ، پولنگ اسٹیشن کی تفصیل کے بارے میں مستقل اطلاع، بی ایل او /ای آر او میں تبدیلی ، پولنگ اسٹیشن سے متعلق تمام تفصیل رائے دہندگان کو فراہم کرائی جائے گی۔
اس اقدام کو شروع کرتے ہوئے کمیشن کے ملازمین ، رائے دہندگان اور ان کے اہل خانہ کی تفصیل کی جانچ کریں گے اور اس کی تصدیق کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U-3987
(Release ID: 1583857)
Visitor Counter : 219