صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ڈاکٹر ہرش وردھن نے جدید ترین سہولیات سے لیس سی ڈی ایچ ایس بھون  کا افتتاح کیا ،یہ سی جی ایچ ایس خدمات 2022 تک 100شہروں  میں دستیاب کرائی جائیں گی

Posted On: 01 SEP 2019 5:27PM by PIB Delhi

نئی دہلی  02 ستمبر   ۔صحت اور خاندانی بہبودکےمرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے نئی  دلی کے آر کے پورم علاقے کے سیکٹر 13  میں جدید ترین سہولیات سے لیس سی جی ایچ ایس بھون کے افتتاح میں کہا:’’ سی جی ایچ ایس خدمات جودلی کے گول مارکیٹ علاقے سے 1954  میں شروع ہوئی تھیں،2014تک محض 25شہروں  میں فراہم کرائی جاسکیں  البتہ  پچھلے  پانچ سال میں این ڈی اے حکومت کے تحت یہ سہولیات  71 شہروں میں  فراہم کرادی گئیں۔یہ  پیش رفت  وزیر اعظم نریندر مودی کی  دوراندیش قیادت کے تحت کی گئی ،جو  واضح طورپر سب کے سامنے ہے۔ ہم صحت کے ہرشعبے میں  زبردست اصلاحات دیکھ رہے ہیں۔ تقریب میں  ممبرپارلیمنٹ محترمہ میناکشی لیکھی  بھی شریک ہوئیں۔ اس تقریب میں  ڈاکٹر ہرش وردھن نے  سی جی ایچ ایس  سے  بہرہ مند ہونے والے افراد  کی  صحت کی سالانہ جانچ  کی اسکیم کا بھی آغاز کیا،جو  75سال یا اس سے زیادہ عمر کے پنشن لینے والے افراد ہیں ۔اس موقع پر ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ سی جی ایچ ایس خدمات 2022 تک 100شہروں  میں دستیاب کرائی جانی چاہئیں۔ جیسا کہ  وزیر اعظم کی خواہش  ہے کہ یہ ایک  نئے بھارت کے  سبھی شہریوں کو دستیاب کرائی جائیں۔

          یہ نیا بھون سی جی ایچ ایس کا صدر دفتر ہے اور اس میں انتظامیہ سیکشن ، سی جی ایچ ایس  کارڈ سیکشن  اور انتہائی جدید سازوسامان سے لیس  تندرستی مرکز ہے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ سی جی ایچ ایس خدمات  میں قابل ذکر مثبت تبدیلیاں آئی ہیں۔ ضابطوںکو   آسان بنایا گیا ہے اور بہت سی عوام دوست سہولیات  بھی فراہم کرائی گئی ہیں۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا :’’  اس اسکیم میں   اتنی صلاحیت ہے کہ یہ دنیا کی بہترین   اسکیموں میں  سے ایک  شمار کی جاسکتی ہے۔ صحت کے مرکزی وزیر نے سی جی ایچ ایس  کے ڈاکٹرس کو  یقین دلایا کہ منصوبہ بندی میں سبھی  مثبت اصلاحات کو شامل کیا جائے گا۔ انہوں  نے  سی جی ایچ  ایس  سے مستفید ہونے والے افرادسے اپیل کی  کہ وہ ان خدمات میں بہتری کے لئے مثبت  مشورے ارسال کریں  ۔اس  کے علاوہ  انہوں  نے  ٹیلی فون کے ذریعہ  کال  کرکے  ، بہرہ مند ہونے والے 80سال سے زیادہ عمر کے  افراد کی صحت کے بارے  میں   پوچھنے  کے سی جی ایچ ایس کے قدم  کو  سراہا ۔  وزیر صحت نے  مریضوں کے تئیں  ڈاکٹروں  کے رویے میں  ہمدردی  اور عاجزی کی ضرورت پر زوردیا۔

          اس موقع پر ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ صحت کے شعبے میں اصلاحات حکومت کی ترجیحات میں سے ایک ہیں   اور وزیر اعظم کی سرپرستی  میں   اس میں  اس مثالی عہد کا   اظہار ہوتاہے کہ ان خدمات کو کافی آگے لے جایا جائے گا۔وزیر صحت نے یہ بھی کہا کہ نئے  ایمز  کی  تعمیر   کے ساتھ ہی مجوزہ ایمز  کی مجموعی تعداد  22 ہوگئی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ قومی  میڈیکل کمیشن  ایکٹ  2019  ،جسے  پارلیمنٹ کے  دونوں  ایوانوں  نے منظوری دے دی ہے ،ایک تاریخی اور نئی پیش  رفت ہے ۔حکومت کی طرف سے طبی تعلیم کے شعبے میں یہ ایک بہت بڑی اصلاح ہے اورآنے والے برسوں میں یہ ایک سنگ میل ثابت ہوگی۔ڈاکٹر ہرش وردھن نے  کہا کہ آیوشمان  بھارت  کے تحت  2022 تک  ایک لاکھ 50  ہزار  صحت اور تندرستی مراکز کی تعمیر کی   منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ 2014سے اب تک  مجموعی طور پر نئے  میڈیکل کالجوں  کو   اسکیم کے حصے کے طورپر منظوری دی جاچکی ہے ۔اس اسکیم کے تحت  ضلع اسپتالوں  کو  میڈیکل کالجوں  میں تبدیل کیا جائے گا۔  یہ میڈیکل کالج  تکمیل کے مختلف  مراحل  میں ہیں ۔

          صحت  کے محکمے کی سکریٹری محترمہ پریتی سودان  ، صحت کے محکمے کے خصوصی سکریٹری  جناب سنجیو کمار ، سی جی ایچ ایس  کے ڈائریکٹر  ڈاکٹر اتُل  پرکاش  ، سی جی ایچ ایس  کے صدر دفتر کے ایڈیشنل  ڈائریکٹر ؎ڈاکٹر سنجے جین  اور  وزارت  اور سی جی ایچ ایس کے  دیگر سینئیر افسران  بھی  اس موقع پرموجود تھے۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

U-3984


(Release ID: 1583849) Visitor Counter : 91


Read this release in: English , Hindi