مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

قومی شہری روزگار مشن (ڈی اے وائی-این یو ایل ایم) کو باوقار اسکوچ گورننس گولڈ ایوارڈ سے نوازا گیا

Posted On: 29 AUG 2019 7:28PM by PIB Delhi

مکانات اور  شہری امور کی وزارت کے تحت ایک اہم مشن دین دیال انتودے  یوجنا –قومی شہری روزگارمشن (ڈی اے وائی-این یو ایل ایم) کو آج یہاں کانسٹی ٹیوشن کلب آف انڈیا میں منعقدہ ایک تقریب میں سستے قرض اور امدادی سود تک رسائی سے متعلق اس کے  پورٹل(پی اے آئی ایس اے) کے لیے  باوقار اسکوچ گورننس گولڈ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

نومبر 2018 میں شروع کیا گیا  پی اے آئی ایس اے (پیسہ)ایک سینٹرلائزڈ آئی ٹی پلیٹ فارم ہے، جو اس مشن کے تحت سود سے متعلق امداد کے اجرا کو آسان بناتا ہے۔ یہ پلیٹ فارم ماہانہ بنیاد پر بینکوں سے سودی رعایت  کے دعوؤں پر عمل درآمد، ان کی ادائیگی، نگرانی اور ان کا پتہ لگانے کے لیے  ایک سرے سے دوسرے سرے تک کا آن لائن سالیوشن فراہم کراتا ہے۔  بینکوں کے ذریعے اپنا روزگار شروع کرنے کے پروگرام کے استفادہ کنندگان کے بارے میں  اپنے سی بی ایس(کور بینکنگ سالیوشن) کے ذریعے اعانت کے  دعوؤں کو اپ لوڈ کیا جاتا ہے۔جن کی یو ایل بی اور متعلقہ ریاست کے ذریعے تصدیق کی جاتی ہے اور انہیں منظور کیا جاتا ہے۔ منظور شدہ دعوے کی رقم ڈی بی ٹی موڈ کے ذریعے سیدھے استفادہ کنندگان کے قرض کھاتے میں بھیج دی جاتی ہے۔  استفادہ کنندہ کے موبائل نمبر پر ایک ایس ایم ایس بھیج کر امدادی رقم کے کھاتے میں بھیجے جانے کی اطلاع دی جاتی ہے۔  الہ آباد بینک کے ذریعے اس پورٹل کو ڈیزائن  اور تیار کرایا گیا ہے ۔ اب تک اس پورٹل پر 28 ریاستیں / مرکز کے زیر انتظام خطے اور سرکاری شعبے کے 21 ، 18 پرائیویٹ اور 35 علاقائی دیہی بینکوں سمیت 74 بینک پورٹل میں شامل ہوچکے ہیں۔  اب تک پی اے آئی ایس اے کے ذریعے تقریباً 1.5 لاکھ استفادہ کنندگان کو  سودی امداد کے طور پر 27 کروڑ روپے (تقریباً)ادا کیے گئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-3949



(Release ID: 1583588) Visitor Counter : 64


Read this release in: English , Hindi