صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

مرکزی کابینہ نے 75 نئے میڈیکل کالجوں کو منظوری دی

Posted On: 28 AUG 2019 7:34PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 28  اگست / وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں اقتصادی امور سے متعلق کابینہ کمیٹی نے  22-2021 ء تک 75 اضافی گورنمنٹ میڈیکل کالجوں کے قیام کے لئے اپنی منظوری دے دی ہے ۔   یہ میڈیکل کالج مرکزی حکومت  سے اسپانسر شدہ جاری اسکیم کے مرحلہ III کے تحت  ضلعی / حوالہ جاتی اسپتالوں کے ساتھ مربوط ہوں گے ۔

          مذکورہ اسکیموں کے لئے ، جنہیں آج منظوری دی گئی ہے اور جن کا مقصد حفظان صحت  کے بنیادی ڈھانچے کی  دستیابی نیز افرادی قوت میں  اضافہ کرنا ہے ، کابینہ نے 22-2021 ء تک کے لئے 15 ویں مالیاتی کمیشن کی مدت کے مطابق 24375 کروڑ روپئے کے بقدر کے اخراجات کو بھی اپنی منظوری دی ہے ۔

          نئے میڈیکل کالجوں کا قیام ، جو موجودہ ضلعی / حوالہ جاتی اسپتالوں سے منسلک ہوں گے ، ان کے قیام کے بعد تعلیمی استعداد کے حامل صحتی پیشہ وران کی تعداد میں اضافہ ہو گا ۔ سرکاری شعبے کے تحت سہ سطحی حفظان صحت کی حالت بہتر ہو گی ۔ ضلعی اسپتالوں کے موجودہ بنیادی ڈھانچوں کو بہتر طور پر استعمال  کیا جا سکے گا اور ملک میں  قابل استطاعت طبی تعلیم کو فروغ حاصل ہو گا ۔

          یہ نئے میڈیکل کالجز ایسے علاقوں میں قائم کئے جائیں گے ، جہاں پہلے سے میڈیکل کالج یا تو بالکل نہیں ہیں یا اُن کا دائرۂ اثر ناکافی ہے ۔ اس کے تحت کم ا زکم 200 بستروں والے اسپتال قائم کئے جائیں گے ۔ توقعاتی اضلاع  اور ایسے ضلعی اسپتال ، جہاں 300 بستروں کا پہلے سے انتظام ہو گا ، ان کے ساتھ منسلک کرکے میڈیکل کالجوں کے قیام  کے عمل کو ترجیح دی جائے گی ۔  نئے میڈیکل کالجوں کے قیام کی اسکیم کے عمل میں آنے کے بعد ملک میں کالجوں کی تعداد میں ( 58+24+75) کی نوعیت کا اضافہ ہو گا اور اس کے نتیجے میں ایم بی بی ایس کی 15700 نشستیں بھی بڑھیں گی ۔

          حفظان صحت کے بنیادی ڈھانچے کی فراہمی پر  توجہ مرکوز کرتے ہوئے اور اس عمل کو جاری کرتے ہوئے حکومت نے اس سے پہلے ضلعی / حوالہ جاتی اسپتالوں کے ساتھ منسلک کرکے مرحلہ ایک کے تحت 58 نئے میڈیکل کالجوں نیز مرحلہ دو کے تحت 24 نئے میڈیکل کالجوں کے قیام کی منظوری دی تھی ۔  چنانچہ 39 میڈیکل کالجز پہلے مرحلہ ایک کے تحت مصروف عمل ہو چکے ہیں اور 19 میڈیکل کالجوں کو 21-2020 ء تک کارکردہ بنا دیا جائے گا ۔ مرحلہ دو کے تحت 18 نئے میڈیکل کالجوں کو منظوری دی گئی ہے ۔

         

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔  ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔  ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔  ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔

 ( م ن   ۔  ع ا  )  

U. No.3907

 


(Release ID: 1583332) Visitor Counter : 77


Read this release in: Tamil , English , Hindi