نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
کھیلوں کے قومی ایوارڈس 2019 کااعلان
بجرنگ پونیا اور دیپا ملک کو راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ دیا جائے گا
Posted On:
20 AUG 2019 3:29PM by PIB Delhi
نئی دہلی،20 اگست۔ کھیلوں کے قومی ایوارڈس ہر سال کھیلوں میں غیرمعمولی کارکردگی کے صلہ میں دیئے جاتے ہیں۔راجیو گاندھی کھیل ایوارڈ 4 سال کی مدت میں کسی بھی کھلاڑی کو کھیلوں کے شعبوں میں شاندار کارکردگی اور غیرمعمولی صلاحیت دکھانےکے لئے دیاجاتا ہے۔ارجن ایوارڈ4 سال کی مدت میں مسلسل غیرمعمولی کارکردگی کے لئے دیاجاتا ہے جبکہ کوچز کے لئے درون آچاریہ ایوارڈ پروقار بین الاقوامی کھیل مقابلوں میں انعام اور تمغے جیتنے والے کھلاڑی تیار کرنے کے لئے کو چز کو دیا جاتا ہے۔ کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے تا عمر تعاون کے لئے دھیان چند ایوارڈ اور راشٹریہ کھیل پروتساہن پرسکار پرائیویٹ اور سرکاری سیکٹر کے کارپوریٹ اداروں اور افراد کو دیاجاتا ہے۔جنہوں نے کھیلوں کے فروغ اوراس کی ترقی میں نمایاں رول ادا کیا ہوگا۔ بین یونیورسٹی ٹورنامنٹس میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی یونیورسٹی کو مولانا ابوالکلام آزاد ٹرافی دی جاتی ہے۔
اس سال ان ایوارڈس کے لئے بڑی تعدادمیں نامزدگیاں حاصل ہوئی ہیں۔ جن کے بارے میں سابق ارجن ایوارڈ یافتگان، درون آچاریہ ایوارڈ پانے والوں، اسپورٹس صحافیوں/ ماہرین کمنٹیٹرس اور اسپورٹس منتظمین پر مشتمل سلیکشن کمیٹیوں کی طرف سے غور کیا گیا ہے۔ 2019کے کھیل ایوارڈس کے لئے سلیکشن کمیٹی کے سربراہ سپریم کورٹ کے ریٹائرجج جسٹس مکند کم شرما ہیں۔
کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر اور مناسب جانچ پرتال کے بعد حکومت نے حسب ذیل کھلاڑیوں( کھیل شخصیتوں) کوچز ، اداروں اور یونیورسٹی کو ایوارڈس عطا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
(ا)راجیو گاندھی رتن ایوارڈ
نمبرشمار
|
کھلاڑیوں کے نام
|
مخصوص کھیل کا نام
|
1.
|
بجرنگ پونیا
|
کشتی
|
2.
|
دیپا ملک
|
پارہ ایتھیلٹکس
|
(بی) دورن آچاریہ ایوارڈ
مستقل زمرہ
نمبرشمار
|
کوچز کانام
|
مخصوص کھیل کا نام
|
1.
|
ومل کمار
|
بیڈ منٹن
|
2.
|
سندیپ گپتا
|
ٹیبل ٹینس
|
3.
|
مہندر سنگھ ڈھلوں
|
ایتھلیٹکس
|
لائف ٹائم زمرہ
نمبرشمار
|
کوچز کانام
|
مخصوص کھیل کا نام
|
1.
|
مرزبان پٹیل
|
ہاکی
|
2.
|
رمبیر سنگھ کھوکھر
|
کبڈی
|
3.
|
سنجے بھاردواج
|
کرکٹ
|
(سی)ارجن ایوارڈ
نمبرشمار
|
کوچز کانام
|
مخصوص کھیل کا نام
|
1.
|
تیجندر پال سنگھ تور
|
ایتھلیٹکس
|
2.
|
محمد انس یحییٰ
|
ایتھلیٹکس
|
3.
|
ایس بھاسکرن
|
باڈی بلڈنگ
|
4.
|
سونیا لاتھر
|
مکے بازی
|
5.
|
رویندر جڈیجہ
|
کرکٹ
|
6.
|
چھنلین چھاناسنگھ
|
ہاکی
|
7.
|
اجے ٹھاکر
|
کبڈی
|
8.
|
گورو سنگھ گل
|
موٹر اسپورٹس
|
9.
|
پرمود بھگت
|
پیرا اسپورٹس( بیڈ منٹن)
|
10.
|
انجمن مد گل
|
نشانے بازی
|
11.
|
ہرمیت راجول دیسائی
|
ٹیبل ٹینس
|
12.
|
پوجا ڈھاندا
|
کشتی
|
13.
|
فواہاد مرزا
|
گھوڑے سواری
|
14.
|
گرپرت سنگھ
|
فٹبال
|
15.
|
پونم یادو
|
کرکٹ
|
16.
|
سوپنا برمن
|
ایتھلیٹکس
|
17.
|
سندر سنگھ گجر
|
معذوروں سے متعلق کھیل کود مقابلے(ایتھیلٹکس)
|
18.
|
بھامی دیپتی سائی پرنیت
|
بیڈ منٹن
|
19.
|
سمرن سنگھ شیر گل
|
پولو
|
(ڈی) دھیان چند ایوارڈ
نمبرشمار
|
نام
|
مخصوص کھیل کا نام
|
|
مینول فریڈرکس
|
ہاکی
|
|
اروپ باسک
|
ٹیبل ٹینس
|
|
منوج کمار
|
کشتی
|
|
نتن کرتنے
|
ٹینس
|
|
سی لال ریم سانگا
|
تیر اندازی
|
(ای) راشٹریہ کھیل پروتساہن پرسکار
نمبرشمار
|
زمرہ
|
راشٹریہ کھیل پروتساہن 2019 کے لئے سفارش کئے گئے ادارے کا نام
|
1.
|
نئے اور نوجوان با صلاحیت کھلاڑیوں کی شناخت اور پرورش
|
(i)کنگن نارنگ اسپورٹس پروموشن فاؤنڈیشن
(ii)گو اسپورٹس فاؤنڈیشن
|
2.
|
کارپوریٹ سوشل ریسپانسلیبٹی کے ذریعہ کھیلوں کے تئیں حوصلہ افزائی
|
---
|
3.
|
کھیل شخصیتوں کے لئے روزگار اور دیگر فلاحی اقدامات
|
---
|
4.
|
ترقی کے لئے کھیل
|
رائل سیما ڈیولپمنٹ ٹرسٹ
|
(ایف) مولانا ابوالکلام آزاد ٹرافی2019 پنجاب یونیورسٹی چنڈی گڑھ
ایوارڈ پانے والے 29 اگست 2019 کو راشٹر پتی بھون میں ایک خصوصی تقریب کے دوران صدر جمہوریہ سے اپنا ایوارڈ حاصل کریں گے۔
ایک تمغے اور ایک توصیف نامے کے علاوہ راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ پانے والا 7.5 لاکھ روپے کا نقد انعام حاصل کرے گا۔ارجن، درون آچاریہ اور دھیان چند ایوارڈ یافتگان چھوٹے مجسمہ، سرٹیفکیٹ اور پانچ پانچ لاکھ روپے کا نقد انعام حاصل کریں گے۔راشٹریہ کھیل پروتساہن پرسکار2019 میں ادارے کو ایک ٹرافی اور ایک توصیفی سرٹیفکیٹ دیاجائے گا۔راشٹریہ کھیل پروتساہن پرسکار حاصل کرنے والوں کو ٹرافیاں اور سرٹیفکیٹ دیئے جائیں گے۔ انٹر یونیورسٹی ٹورنامنٹس میں اعلی کارکردگی کرنے والی یونیورسٹی کو مجموعی طور پر 10 لاکھ روپے اور سرٹیفکیٹ دیئے جانے کے علاوہ مولانا ابوالکلام آزاد ٹرافی دی جائے گی۔
U-3984
(Release ID: 1582428)
Visitor Counter : 512