زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
دوہزار اٹھارہ اُنیس (19-2018) کے لئے اہم فصلوں کی پیداوار کے چوتھے قبل از وقت تخمینے
Posted On:
19 AUG 2019 7:54PM by PIB Delhi
نئیدہلی 20 اگست ۔زراعت ،تعاون اورکسانوں کی فلاح وبہبودکے محکمے کی طرف سے 19 اگست 2019 کو 19-2018 کے لئے اہم فصلوںکی پیداوار کے چوتھے قبل از وقت تخمینے جاری کئے گئے ۔ مختلف فصلوں کے سلسلے میں یہ تخمینے ریاستوں سے ملنے والی معلومات اور دیگر ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کی تصدیق پر مبنی ہیں۔ 19-2018 کے لئے اہم فصلوں کی پیداوار کے چوتھے قبل از وقت تخمینوں کا موازنہ
06-2005 کے بعدکی پیداوار سے کیا گیا ہے ،جو مندرجہ ذیل ہے :
- 19-2018 کے دوران بڑی فصلوں کی پیداوار کا چوتھا قبل از وقت تخمینہ اس طرح ہے:
اناج:284.95 ملین ٹن
- چاول - 116.42 ملین ٹن(ریکارڈ )
- گیہوں - 102.19 ملین ٹن (ریکارڈ )
- موٹے اناج- 42.95 ملین ٹن ۔
- مکئی - 27.23 ملین ٹن ۔
- دالیں -23.40 ملین ٹن ۔
- چنا- 10.13 ملین ٹن ۔
- تور – 3.59 ملین ٹن ۔
- تلہن - 32.26 ملین ٹن ۔
- سویا بین – 13.79 ملین ٹن۔
- ریپسیڈ اورسرسوں کا تیل - 9.34 ملین ٹن ۔
- موم پھلی کا تیل -6.69 ملین ٹن ۔
- کپاس – 28.71 ملین گانٹھیں ( فی گانٹھ 170 کلوگرام ۔
- گنّا – 400.16 ملین ٹن (ریکارڈ )
19-2018 کے قبل ازوقت چوتھے جائزے کے مطابق ملک میں اناج کی کل پیداوار 284.95 ملین ٹن ہونے کی امید ہے ، جو پچھلے پانچ برسوں ( 14-2013 سے 18-2017 تک ) کی اناج کی اوسط پیداوار سے 19.20 ملین زیادہ ہے ۔
19-2018 کے دوران چاول کی پیداوار 116.42 ملین ٹن کی ریکارڈ سطح تک پہنچنے کی امید ہے ۔چاول کی پیداوار 18-2017 کی پیداوار 112.76 ملین ٹن کی پیداوار سے 3.66 ملین ٹن زیادہ ہوئی ۔ یہ پیداوار پانچ برسوں کی اوسط پیداوار 107.80 ملین ٹن سے 8.62 ملین ٹن زیادہ ہے۔
گیہوں کی پیداوار 102.19 ملین ٹن کی ریکارڈ سطح تک پہنچنے کی امید ہے ۔ جو 18-2017 کی 99.87 ملین ٹن کی پیداوار کے مقابلے میں 2.32 ملین ٹن زیادہ ہے ۔اس کے علاوہ 19-2018 کے دوران گیہوںکی پیداوار ، گیہوں کی اوسط پیداوار 94.61 ملین ٹن سے 7.58 ملین ٹن زیادہ ہے ۔
دالوں کی کل پیداوار 19-2018 کے دوران 23.40 ملین ٹن ہونے کی امید ہے ،جو پچھلے پانچ برسوں کی اوسط پیداوار 20.26 ملین ٹن سے 3.14 ملین ٹن زیادہ ہے ۔
ملک میں تلہن کی کل پیداوار 19-2018 کے دوران 32.26 ملین ٹن رہنے کی امید ہے ، جو 18-2017 کی پیداوار 31.46 ملین ٹن سے زیادہ ہے ۔اس کے علاوہ 19-2018 کے دوران تلہن کی پیداوار ، تلہن کی اوسط پیداوار سے 2.61 ملین ٹن زیادہ ہے ۔
18-2017 کے مقابلے میں 20.25 ملین اضافے کے ساتھ ملک میں گنے کی پیداوار 19-2018 کے دوران 400.16 ملین ٹن زیادہ ہونے کی امید ہے ۔ اس کے علاوہ 19-2018 کے دوران گنے کی پیداوار ، گنے کی اوسط پیداوار 349.78 ملین ٹن سے 50.38 ملین ٹن زیادہ ہے۔
کپاس کی پیداوار کا اندازہ 28.71 ملین گانٹھیں لگایا گیا ہے ،جن میں سے ہرایک گانٹھ کا وزن 170 کلوگرام ہوگا۔ پٹسن اور میستا کی پیداوار کا اندازہ 9.77 ملین گانٹھیں لگایا گیا ہے ،جس میں سے ہرایک گانٹھ کا وزن 180 کلوگرام ہوگا۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
U-3778
(Release ID: 1582388)