وزارت دفاع

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے آئی ایم اے سی اور آئی ایف سی- آئی او آر کی کارکردگی کا جائزہ لیا

Posted On: 19 AUG 2019 6:43PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،19؍اگست،وزیر دفاع  جناب راج ناتھ سنگھ نے آج گرو گرام میں  واقع  اطلاعاتی بندو بست اور تجزئے کے مرکز  (آئی ایم اے سی)  اور  اطلاعاتی فیوزن  سینٹر  - بحر ہند  کے خطے  (آئی ایف سی  - آئی او آر )  کا دورہ کیا۔ انہوں نے  آئی  ایم اے سی اور آئی ایف سی – آئی او  آر  کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ بحری فوج کے سربراہ  ایڈمرل کرم بیر سنگھ سمیت بحریہ کے سینئر عہدے داروں نے انہیں قومی بحری بیداری پروجیکٹ  (این ایم بی اے)  کے تحت  دونوں مرکزوں کی صلاحیتوں میں  اضافہ کرنے کے بارے میں  معلومات فراہم کیں۔

این ایم ڈی اے پروجیکٹ کا آغاز  وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ساگر  (سکیورٹی اینڈ گروتھ  فار  آل ان دی ریجن)   کے نظریئے کے مطابق  کیا گیا تھا۔ آئی ایم اے سی  بحرہند سے گزرنے والے   ایک سال میں تقریبا ایک لاکھ 20 ہزار سے زیادہ  بحری جہازوں  کی آمد و رفت کی نگرانی کرتا ہے۔ ان جہازوں سے  لے جانے والے سامان میں  عالمی  خام تیل کا 66 فیصد حصہ  ، 50 فیصد کنٹینر  ٹریفک اور  33 فیصد  کارگو شامل ہے۔ اس طرح آئی ایم اے سی  جہاز رانی سے متعلق معلومات  کو یکجا کرنے ، ٹریفک کے رجحان کا تجزیہ کرنے  اور  متعلقہ ایجنسیوں کو معلومات میں ساجھیداری  کے لئے اہم رول ادا کرتا ہے۔

وزیر دفاع کو  آئی ایف سی – آئی او آر کے بارے میں بھی  تفصیلات فراہم کی گئیں۔ یہ  ادارہ  بھارتی بحریہ  کا  ساجھے دار ملکوں کے ساتھ ایک  مشترکہ پروجیکٹ ہے ، جس میں  بحری  معاملات سے متعلق بیداری  اور  بحری سکیورٹی  میں اضافے کے لئے  کثیر ملکی  ایجنسیاں شامل ہیں۔ امید ہے کہ مرکز  مستقبل قریب میں ساجھے دار ملکوں سے  بین الاقوامی  رابطہ عامہ کے عہدے داروں کی میٹنگ کی میزبانی کرے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(م ن-و ا- ق ر)

U-3770


(Release ID: 1582353) Visitor Counter : 92
Read this release in: English , Hindi