صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ڈاکٹر ہرش وردھن نے ایمس کے آگ بجھانے والے اقدامات کا جائزہ لیا


ایمس کو ایک خصوصی فائر آڈٹ انجام دینے کی ہدایت جاری کی
اسپتال کا علاقہ متاثرہ نہیں ہوا ہے ; کوئی جانی نقصان یا ہلاکت نہیں ہوئی ہے: ڈاکٹر ہرش وردھن

Posted On: 18 AUG 2019 6:39PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی، 18 اگست /  ”گزشتہ روز، میں نے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں آتش زدگی کے بعد میں نے صورت حال کا جائزہ لیا۔ آتش زدگی سے اسپتال کا علاقہ متاثر نہیں ہوا ہے اور انسانی زندگی کا کوئی نقصان یا ہلاکت نہیں ہوئی ہے۔

            صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے یہ بیان نئی دلّی میں واقع آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اسپتال  جا کر اور ایمس کے ڈائرکٹر اور سینئر فیکلٹی ممبران کے ہمراہ آج صبح موقع پر صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد جاری کیا۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے ایمس انسٹی ٹیوٹ کے اندر ایک جامع خصوصی فائر آڈٹ  انجام دینے کے لئے بھی ہدایت جاری کی۔

            مرکزی وزیر صحت نے ایمس میں مریضوں کی دیکھ بھال اور آگ بجھانے کی کوششوں کا ذاتی طور پر جائزہ لیا۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے بتایا کہ پیشگی احتیاطی اقدامات کے طور پر مریضوں کو اسپتال کے اے بی ونگ سے اسپتال کے دیگر مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ ”یہ مریض اب اے بی ونگ میں بالترتیب اپنے اپنے وارڈوں میں منتقل کئے گئے ہیں۔ “  ڈاکٹر ہرش وردھن نے تفصیلی طور پر بتایا کہ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ اور ایمرجنسی لیباریٹریاں اب مکمل طور پر  اپنا باقاعدہ کام کر رہی ہیں“۔

            ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ خصوصی دیکھ بھال کا ایک اعلیٰ ترین سہ سطحی ادارہ  ہونے کے ناطے ایمس ایک با قاعدہ اور آگ بجھانے کا عمدہ کام کرنے کے سسٹم کا حامل ادارہ ہے۔ آگ بجھانے والا عملہ  آگ بجھانے والے حفاظتی سسٹم کے ساتھ 24  گھنٹے تعینات رہتا ہے اور فائز ایگزٹ و کاریڈور نکاسی آزمائش سمیت آگ بجھانے والے سسٹم کی باقاعدہ جانچ کی جاتی رہتی ہے۔ اسپتال کے عملے کے ساتھ آگ بجھانے والے سسٹم کے تئیں بیداری، اقدامات وغیرہ کے بارے میں ریہرسل کی جاتی رہتی ہے۔

            ایمس انتظامیہ نے آگ لگنے کے اسباب کا پتہ لگانے اور تحفظاتی اقدامات کو مستحکم کرنے کے لئے بھی داخلی اقدامات کئے  ہیں۔  آتش زدگی، جس کے  بارے میں مائیکرو بایو لوجی لیباریٹری سے شڑوع ہونے کا شبہہ ہے، چند لیباریٹریوں اور دفاتر کے علاقے متاثر ہوئے ہیں۔

            ایمس، نئی دلّی کے ڈائرکٹر ڈاکٹر رن دیپ گلیریا نے آج ڈیپارٹمنٹ سربراہان اور انتظامیہ عملے کے ساتھ مریضوں کی دیکھ بھال خدمات کا جائزہ لینے کے سلسلے میں ایک میٹنگ منعقد کی۔ میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ او پی ڈی اور ایمرجنسی خدمات حسب معمول جاری رہیں گی۔ آپریشن تھیٹرکام کرتے رہیں گے اور طے شدہ جراحت یعنی سرجری کا کام حسب معمول ہو گا۔ پی سی ٹیچنگ بلاک میں متاثرہ خدمات کو مکمل طور پر بحال کرنے کے لئے ایک کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ مریضوں کی رہنمائی کے لئے اضافی عملہ بھی تعینات کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے ایمس میں موجودہ آگ بجھانے والے انتظامات پر بھی نظر ثانی کی اور انہیں مزید مستحکم کرنے کے لئے تبادلہ خیالات کیا۔

۔۔۔۔۔۔

U.3760


(Release ID: 1582302) Visitor Counter : 65


Read this release in: English , Hindi