نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

گاندھی جی کی تعلیمات ابدی افادیت کی حامل ہیں: نائب صدر جمہوریہ ہند


نائب صدر جمہوریہ نے  ’گاندھی کتھا‘  میں شرکت کی

Posted On: 07 AUG 2019 7:49PM by PIB Delhi

نئی دلّی، 07 اگست / نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم۔ وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ مہاتما گاندھی کی تعلیمات اور تبلیغ ابدی افادیت کی حامل ہیں اور جاودانہ حیثیت رکھتی ہیں۔

            مہاتما گاندھی کے ذریعہ 09 اگست کو انگریزوں کے خلاف  بھارت چھوڑو کا نعرہ دینے  یعنی 77 ویں اگست کرانتی دوس کے موقع پر مشہور و معروف گاندھیائی، ڈاکٹر شوبھنا رادھا کرشنا کے ذریعہ بیان کی گئی ’گاندھی کتھا ’کے بعد ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے لوگوں سے قوم کی تعمیری سرگرمیوں میں تعمیری انداز میں حصہ لینے کے لئے کہا۔

            کتھا میں مہاتما گاندھی کے کچھ پسندیدہ بھجن پیش کئے گئے۔

            ثقافت اور سیاحت کے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل، ڈاکٹر سچدا نند جوشی، ممبر سیکریٹری، اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار آرٹس اور دیگر مقتدر شخصیات نے بھی نئی دلّی میں نائب صدر جمہوریہ ہند کی رہائش گاہ کے سردار ولبھ بھائی پٹیل کانفرنس ہال میں شرکت کی۔

۔۔۔۔۔۔

U.3637'



(Release ID: 1581507) Visitor Counter : 108


Read this release in: English , Hindi , Bengali