وزارات ثقافت
للت کلا اکادمی نے 65واں یوم تاسیس منایا
للت کلا اکادمی نے جدید ، معاصر اور قدیم فنون کے فروغ میں
گرانقدر کردار ادا کیا ہے:پرہلاد سنگھ پٹیل
اکادمی میں ہندستانی مسلح افواج کے لئے وقف پوسٹ کارڈ وں کی منفرد نمائش
Posted On:
05 AUG 2019 6:23PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 5 اگست 2019/ للت کلا اکادمی نے 5 اگست 2019 بروز پیر نئی دہلی کے رویندر بھون کی للت کلا آرٹ گیلریز میں اپنا 65واں یوم تاسیس منایا۔ حکومت ہند کی وزارت ثقافت و سیاحت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب پرہلا د سنگھ پٹیل نے تقریبات کا افتتاح کیا۔
پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے جناب پرہلا د سنگھ پٹیل نے اکادمی کو مبارک باد دی اور کہا کہ یہ ایک اہم لمحہ ہے جب ہم للت کلا اکادمی کے 64برسوں کے سفر کا جائزہ لے سکتے ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت ہند اور ثقافت کی وزارت اکادمی کے ذریعہ نہ صرف جدید اور معاصر بلکہ قدیم ہندستانی فنون کے فروغ کے لئے کی گئی کوششوں کی ستائش کرتی ہے۔
وزیر موصوف نے فنون کو صلاحیتوں کو بروئے کار لانے والا عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ خدا سے جڑنے کا ایک طریقہ ہے ۔ میرا نے یہ کام بھجن گا کر کے کیا، تلسی نے یہ کام اپنی تحریروں کے ذریعہ کیا اور فنکار یہ کام اپنی تخلیقات کے ذریعہ کرتے ہیں۔ لہذا اس بات کو محسوس کیا جانا چاہئے یہ کام مثبت رویے ، سخت محنت اور تجسس پر مشتمل ہوگا۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ہمارا جو بھی مقصد ہے اس کے حصول کے لئے ہم مل جل کر کام کریں۔ انہوں نے ثقافت کی وزارت کے ذریعہ انجام دیئے جارہے کلچرل میپنگ پروجیکٹ کا بھی ذکر کیا ۔ 2019 میں مہاتما گاندھی کے 150ویں یوم پیدائش سے متعلق پروگرام کا آغاز موسیقی ریس بھجن سے کیا گیا۔ اس کے بعد گلدستہ اور سپاس نامے کے ذریعہ للت کلا اکادمی کے چیئرمین ڈاکٹر پچرنے ، نے مہمان خصوصی اور مہمان اعزازی کی عزت افزائی کی گئی ۔اس موقع پر اکادمی جنرل کونسل کے اراکین کی بھی عزت افزائی کی گئی۔
تقریب کے مہمان اعزازی اور سنسکار بھارتی کے بانی ، پدم شری ایوارڈ یافتہ جناب بابا یوگیندر جی نے کہا کہ ہندستانی فنون اور اس کی ثقافتی وراثت کی شاندار اور صدیوں پر مشتمل تاریخ ہے اور یہ بہت شاندار روایت ہے کہ للت کلا اکادمی اس وراثت کی حفاظت کرنے کی بہترین کوشش کررہی ہے۔ مہمان اعزازی اور آئی جی این سی اے کے رکن سکریٹری جناب سچیدا نند جوشی نے اس موقع پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی فن باقی نہیں رہ سکتا جب تک کہ وہ اپنے سماج اور لوگوں کی نمائندگی نہ کرے۔ یہ ایک انتہائی خوشی کی بات ہے للت کلا اکادمی کے ذریعہ جو اقدامات کئے جارہے ہیں اس کے ذریعہ وہ خود کو ایسا کرنے کا اہل ثابت کررہے ہیں۔
اس تقریب میں نیشنل مونومنٹ اتھارٹی کے چیئرمین جناب ترون وجے اور این جی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل جناب ادویت گن نائیک بھی موجود تھے۔
مشہور فنکاروں واسودیو کامت اور رویندر سالوے کے ذریعہ لائیو پنٹنگ ڈیمانسٹریشن پیش کی گئی۔ اس موقع پراودھیش امن کی ‘متھلا کی لوک چتر کلا’ نامی کتاب کا اجرا کیا گیا۔ بڑی تعداد میں فنکاروں ، فن کے ناقدین ، طلبا اور فن سے محبت کرنے والوں نے اس پروگرام میں شرکت کی۔
اپنی خوشی اور احسان مندی کا اظہار کرتے ہوئے للت کلا اکادمی کے چیرمین اتم پچرنے ،نے اکادمی کی شاندار تاریخ اور سفر کا اعادہ کرتے ہوئے اکادمی کی ٹیم فنکاروں ا ور فنی برادری سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیتوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اکادمی آج اپنے قیا م کے 65ویں سال میں داخل ہورہی ہے اور یہ سال ہندستان کی خواتین فنکاراؤ ں کے لئے وقف ہوگا۔ للت کلا اکادمی کے ذریعہ مستقبل میں منعقد کئے جانے والے پروگراموں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ للت کلا اکادمی یہ پروگرام جلد از جلد منعقد کرانا چاہتی ہے۔
65ویں یوم تاسیس کا جشن مناتے ہوئے اکادمی نے متعدد تقریبات کا انعقاد کیا ہے۔ جس نے ویمن -آرٹسٹس کیمپ اور خواتین فنکاروں کی پینٹنگس پر مشتمل ایک نمائش شامل ہے۔ ویمن کیمپ نے جن فنکاراؤں نے حصہ لیا ان میں سونل وارشنے ، گوری ویمولا ، سجاتا اچریکر ، ڈاکٹر نیتا یوگیندر پہاڑیا و دیگر شامل ہیں۔ مشہور فنکار رویندر سالوے پروگرام کے کنوینر ہیں۔ للت کلا اکادمی کی مستقل نمائش میں جن مشہور خواتین فنکاراؤں کے فن کو جگہ دی گئ ہے ان میں ارپتا سنگھ ، گوگی سروج پال مادھوی پاریکھ ، زرینہ ہاشمی اور دیگر شامل ہیں۔
اکادمی نے ہندستانی مسلح افواج کو وقف ایک منفرد پوسٹ کارڈ نمائش کا بھی اہتمام کیا ہے۔ اس نمائش میں فنکار اور ناقد بھوپیندر کمار استانہ اور ان کے این جی او سپریم فاؤنڈیشن کے ذریعہ تیار کئےگئے پانچ سو سے زیادہ پرنٹیڈ پوسٹ کارڈ کی نمائش کی گئ ہے۔
رویندر بھون کی للت کلا اکادمی گیلریوں میں لگائی گئی یہ نمائش لوگوں کے لئے 12 اگست 2019 تک صبح گیارہ بجے سے شام سات بجے تک روزانہ کھلی رہے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ م م ۔ ج۔
U- 3608
(Release ID: 1581318)
Visitor Counter : 115