وزارت ثقافت

نائب صدر جمہوریہ نیشنل اسکول آف ڈراما کے جلسۂ تقسیم اسناد میں 200 سے زیادہ طلبا کو ڈپلومہ سے نوازیں گے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 02 AUG 2019 8:51PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،03  اگست /      نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو 05 اگست 2019 کو شام پانچ بجے نئی دلی میں نیشنل اسکول آف ڈراما کے ابھی منچ آڈی ٹوریم  میں منعقد ہونے والے نیشنل اسکول آف ڈراما (این ایس ڈی) کے جلسۂ تقسیم اسناد میں شرکت کریں گے۔  سال 2010 سے 2019 کے درمیان این ایس ڈی میں تین سال کا کورس مکمل کرنے والے 200 سے زیادہ طلبا کو جلسۂ تقسیم اسناد میں نائب صدر جمہوریہ ہند ڈپلومہ سے نوازیں گے۔

اس جلسۂ تقسیم اسناد میں نائب صدر جمہوریہ مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ ثقافت اور سیاحت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل معزز مہمان کے طور پر شرکت کریں گے۔ ثقافت کی وزارت کے سکریٹری جناب ارون گویل نیشنل اسکول آف ڈراما کے سابق چیئرمین جناب چندر شیکھر کامبرا اور ممتاز تھیئٹر شخصیت اور نیشنل اسکول آف ڈراما کے سابق ڈائریکٹر جناب رتن تھیئم بھی اس موقعے پر موجود ہوں گے۔ جبکہ این ایس ڈی سوسائٹی کے کارگزار چیئرمین ڈاکٹر ارجن دیو چرن اور نیشنل اسکول آف ڈراما کے ڈائریکٹر انچارج جناب سریش شرما بھی اس موقعے پر موجود ہوں گے۔

نیشنل اسکول آف ڈراما سے ڈرامے کے فنون میں کورس مکمل کرنے کے بعد مجموعی طور پر 237 طلبا اپنا ڈپلومہ حاصل کریں گے۔ این ایس ڈی دنیا میں سب سے اگلی صف کا  تھیئٹر  ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ہے جس کو حال ہی میں امریکہ کی سی ای او ورلڈ میگزین نے بہترین فلم اسکولوں کے درمیان 14واں درجہ دیا ہے۔

 

نیشنل اسکول آف ڈراما (این ایس ڈی) کے بارے میں:

نیشنل اسکول آف ڈرما 1959 میں قائم کیا گیا تھا۔ ہندوستان میں یہ اپنی طرح کی واحد اور خودمختار تنظیم ہے۔ حکومت ہند کی وزارت ثقافت اس کے لیے مکمل مالیاتی بندوبست کرتی ہے۔ دنیا میں سب سے آگے کی صف کےتھیئٹر کے تربیتی ادارے این ایس ڈی کا قیام سنگیت ناٹک اکیڈمی کے تحت کیا گیا تھا اور 1975 میں اِسے آزاد وجود حاصل ہوا۔  تھیئٹر کے ہر پہلو کے بارے میں تھیوری کو عملی طور پر نافذ کرنے پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے یہاں پر ایک تین سالہ کل وقتی رہائشی تربیتی پروگرام چلایا جاتا ہے۔ یہاں کے سابق طلبا اور فیکلٹی کے ارکان کے بڑے ناموں کی فہرست اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ اداکاری کے معاملے میں اس ادارے کی قائدانہ حیثیت برقرار رہے۔ اِس ادارے سے پاس ہونے والے تھیئٹر کی کئی شخصیات جن میں ڈراما نویس ، اداکار، ہدایت کار، سیٹ اور لائٹ ڈیزائنر اور موسیقی کے ہدایتکار شامل ہیں۔ انہوں نے ہندوستانی تھیئٹر کو مالا مال کیا ہے اور ان کا یہ عمل اب بھی جاری ہے۔ تھیئٹر کے علاوہ این ایس ڈی میں تربیت حاصل کرنے والوں نے دیگر میڈیا پر بھی اپنی امٹ چھاپ چھوڑی ہے۔  این ایس ڈی کے پرفارمنگ کے دو شعبے ہیں -  ریپرٹری کمپنی اور تھیئٹر ان ایجوکیشن کمپنی (ٹی آئی ای) جو کہ بتدریج 1964 اور 1989 میں شروع کیے گئے تھے۔ یونیورسٹی گرانٹ کمیشن نے 2005 میں نیشنل اسکول آف ڈراما کو ڈیمڈ یونیورسٹی قرار دیا تھا۔ لیکن نیشنل اسکول آف ڈراما نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ اس کو قومی اہمیت کا ایک ادارہ ہی قرار دیں۔ اس طرح ڈیمڈ یونیورسٹی کے درجے کو تسلیم نہیں کیا گیا۔

**************

( م ن ۔اگ ۔ م ت ح (

 

 U.No:3592

 

 


(ریلیز آئی ڈی: 1581243) وزیٹر کاؤنٹر : 64
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी