پوسٹ کرنے کی تاریخ:
01 AUG 2019 3:25PM by PIB Delhi
نئی دہلی،یکم اگست2019؍شمال مشرقی خطے کی ترقی (ڈونر)کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے آج یہاں محکمہ عملہ اور تربیت میں ہمدردی کی بنیاد پر منتخب کئے گئے امیدواروں کو پروانہ تقرری دیا۔محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات نیز محکمہ پنشن کے سیکریٹری جناب کے وی آپن اور وزارت کے اعلیٰ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔محکمہ عملہ اور تربیت (ڈی او پی ٹی)ایم ٹی ایس کے طورپر تقرری کے لئے منتخب ایسے 9 امیدواروں کو پروانہ تقرری دی گئی۔
اس موقع پر بولتے ہوئے ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ حکومت میں ہمدردی کی بنیاد پر تقرری کا ایک نظام ہے، جس کے تحت ان سرکاری ملازمین کے ورثہ کی تقرری کی جاتی ہے جو اپنی ملازمت کی مدت پوری کرنے سے قبل ہی فوت ہوجاتے ہیں۔یہ تقرری امیدوار کو اس کی حاجت مندی کی بنیاد پر اور ان کے ذریعہ معاش میں مدد کے طورپر انتہائی موزوں امیدواروں کو دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ڈی او پی ٹی کے ذریعے اس سلسلے میں زیر التوا عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچانے پر خوشی اور اطمینان ظاہر کیا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ یہ ایک انسانی مسئلہ ہے اور اس قدم سے ایسے کنبے کو اپنی ضرورتوں کی تکمیل میں مدد ملے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسی 18 اسامیاں خالی ہیں، جن میں سے 9 اسامیوں کے لئے امیدواروں کا انتخاب کیا گیا ہے اور انہیں آج پروانہ تقرری دیا گیا ہے۔ انہوں نے امیدواروں کو اپنے نیک خواہشات پیش کیں اور سرکاری نظام میں تعاون کے لئے سخت محنت کرنے کی حوصلہ افزائی کی۔
ایسی تقرریاں 2014ء میں ان اسامیوں پر کی گئی تھیں،جو 2011ء سے خالی تھیں۔موجودہ تقرری 2012ء کے بعد سے خالی پڑی اسامیوں کے لئے کی گئی ہیں۔ ان برسوں کے دوران کل 18 اسامیاں خالی تھیں، جن کے لئے 18 درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ ہمدردی کی بنیاد صرف ان ہی امیدواروں کی تقرری ہو، جو اس کے لئے مستحق ہوں۔ایک ذیلی کمیٹی نے 3؍مئی 2019ء کو اس سلسلے میں اپنی رپورٹ پیش کی تھی۔بالآخر 15 مئی 2019ء کو ایک جانچ کمیٹی کی میٹنگ ہوئی جس میں ہمدردی کی بنیاد پر تقرری سے متعلق رہنما خطوط کی بنیاد پر مناسب درخواست دہندگان کا جائزہ لیا گیا۔جانچ کمیٹی نے ذیلی کمیٹی کی رپورٹ پر بھی غور کیا اور 2012ء سے پیدا ہونے والی اسامیوں کے مقابلے میں ہمدردی کی بنیاد پر ایم ٹی ایس کے عہدے پر تقرری کے لئے انتہائی معقول امیدواروں کی سفارش کی تھیں۔
لہٰذا ڈی او پی ٹی میں ہمدردی کی بنیاد پر تقرری سے متعلق طویل عرصے سے زیر التوا مسئلہ کو بہت کم مدت میں حل کردیا گیا ہے، جس کے لئے متاثر ملازمین کا سوگوار کنبہ گزشتہ سات برسوں سے انتظار کررہا تھا۔
********
م ن۔ش س۔ن ع
U: 3555