وزارت خزانہ

بجلی سے چلنے والی سبھی گاڑیوں پر جی ایس ٹی کی شرح 12 فیصد سے کم کرکے پانچ فیصد کی گئی اور بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے چارجروں اور چارجنگ اسٹیشنوں پر جی ایس ٹی کی شرح 18 فیصد سے کم کرکے پانچ فیصد کی گئی


مقامی انتظامیہ کے ذریعہ بجلی سے چلنے والی بسوں کو کرایے پر لینے کی شرح کو جی ایس ٹی سے چھوٹ دی گئی ہے

جی ایس ٹی کی شرحوں میں تبدیلی یکم اگست 2019 سے نافذ ہوں گے

Posted On: 27 JUL 2019 12:59PM by PIB Delhi

نئی دہلی،27 جولائی/            خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن کی صدارت میں آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ جی ایس ٹی کونسل کی 36 ویں میٹنگ منعقد کی گئی۔ میٹنگ میں ریوینیو سکریٹری جناب اجے بھوشن پانڈے اور وزارت خزانہ کے دیگر حکام کے علاوہ  خزانہ اور کارپوریٹ امور کے وزیر مملکت جناب انوراگ ٹھاکرنے بھی شرکت کی۔ کونسل نے حسب ذیل سفارشات پیش کیں۔

اشیا اور خدمات کی سپلائی پر جی ایس ٹی شرح سے متعلق تبدیلی

1۔       بجلی سے چلنے والی سبھی گاڑیوں پر جی ایس ٹی کی شرح 12 فیصد سے کم کرکے پانچ فیصد کردی گئی۔

2۔       بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے چارجروں یا چارجنگ اسٹیشنوں پر جی ایس ٹی کی شرح 18 فیصد سے کم کرکے پانچ فیصد کی گئی۔

مقامی انتظامیہ کے ذریعہ بجلی سے چلنے والی بسوں (12 سے زیادہ مسافرین کو لے جانے کی صلاحیت والی بسوں) کو کرایے پر لینے کی شرح کو جی ایس ٹی سے رعایت دی گئی ہے۔

1۔ جی ایس ٹی شرحوں میں تبدیلی کا نفاذ یکم اگست 2019 سے ہوگا

جی ایس ٹی قانون میں تبدیلی:-

1۔       7مارچ 2019 کی نوٹیفکیشن نمبر- 2/2019 مرکزی ٹیکس (شرح) کے تحت ٹیکس کی ادائیگی (خدمات کے مخصوص سپلایر کے ذریعے) کی گنجائش کا فائدہ اٹھانے کے لیے فارم جی ایس ٹی  سی ایم پی-02 میں اطلاعات دینے کی آخری تاریخ 31 جولائی 2019 سے بڑھا کر 30 ستمبر 2019 کی جائے گی۔

2۔       اپریل 2019 سے جون 2019 کی سہ ماہی کے لیے فارم جی ای ٹی، سی ایم پی-08 (کمپوزیشن اسکیم کے تحت ٹیکس دہندگان کے ذریعہ) میں خود تجزیاتی ٹیکس کی تفصیلات دینے کی آخری تاریخ 31 جولائی 2019 سے بڑھا کر 31 اگست 2019 کی جائے گی۔

(نوٹ: جی ایس ٹی کونسل کی سفارشات کو اس ریلیز میں سبھی مستفیدین کی اطلاع کے لیے آسان زبان میں پیش کیا گیا ہے۔ اسے مناسب سرکولر / نوٹیفکیشن کے توسط سے قانونی شکل میں مؤثر بنایا جائے گا۔)

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

U. No. 3473



(Release ID: 1580566) Visitor Counter : 142


Read this release in: English , Hindi , Tamil