امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

خریداری، ذخیرہ اور تقسیمی نظام نیٹ ورک کے لئے ایف سی آئی کو ادائیگی

Posted On: 26 JUL 2019 3:21PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،26جولائی /      امور صارفین ، خوراک اور عوامی تقسیم کے وزیر ممکت جناب دانوے راؤ صاحب دادا راؤ  نے آج یہاں راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ محکمہ خوراک اور عوامی تقسیم ، فوڈ کا رپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی ) کے اجناس کی خریداری ، ذخیرہ اور عوامی تقسیم کاموں کو چلانے کے لئے مکمل اخراجات برداشت کرتا ہے۔ محکمے نے مالی سال 19-2018 کے لئے فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کو 140098 کروڑ روپئے کی سبسڈی فراہم کی ہے۔ اس میں نیشنل اسمال سیونگس فنڈ ( این ایس ایس ایف) کا 70000 کروڑ روپئے کا قرض بھی شامل ہے۔ بجٹ میں خوراک سبسڈی کے طور پر مالی سال 20-2019 کے لئے ایف سی آئی کے لئے 151000.00 کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں ۔

 اس کے علاوہ اس فنڈ کے تحت ایف سی آئی کو سرمائے کی عملی ضرورت کے مطابق ڈیٹ اور اکویٹی کے مخلوط فنڈ کے ذریعے سرمایہ کاری کی جاتی ہے۔ یہ قرض نیشنل اسمال سیونگس فنڈ قرضوں اور ویز اینڈ مینز ایڈوانس جو دونوں ہی حکومت ہند نے فراہم کئے ہیں ۔ کیش کریڈ ٹ لمیٹ( سی سی ایل ) سہولیات اور طویل مدتی گورنمنٹ گارنٹیڈ بونڈس پر مشتمل ہیں ۔ ایف سی آئی شیڈولڈ بینکوں سے غیر محفوظ قلیل مدتی قرض بھی حاصل کر سکتی ہے۔

 

 

**************

( م ن ۔ ش ت ۔  م ف (

U-NO: 3461

 

 



(Release ID: 1580508) Visitor Counter : 92


Read this release in: English