صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ترمیم شدہ تپ دق پر قابو پانے کا قومی پروگرام

Posted On: 26 JUL 2019 3:48PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،26جولائی /      صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج یہاں لوک سبھا میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ڈبلیو ایچ اور عالمی تپ دق رپورٹ -2018 کے مطابق ہندوستان میں عالمی تپ دق معاملے 2017 میں بالکل درست تعداد 27 فیصد ہے۔ تاہم ، اگر ٹی بی کے معاملے فی لاکھ آبادی پر دیکھیں تو ہندوستان کا عالمی پیمانے پر 35 واں رینک ہے۔

 

تمام تپ دق کیسوں کا ریاستوں کے مطابق نوٹیفکیشن

 

نمبر شمار

ریاست ؍مرکز کے زیر انتظام علاقے

2016

2017

2018

1

انڈمان و نکوبار جزائر

534

292

556

2

آندھرا پردیش

74373

83118

91224

3

اروناچل پردیش

2788

3154

3419

4

آسام

40851

40174

42867

5

بہار

97001

96489

104886

6

چنڈی گڑھ

3413

5930

5704

7

چھتیس گڑھ

39484

41272

43026

8

دادر نگر حویلی

552

963

849

9

دمن اور دیو

487

457

499

10

دہلی

62706

65893

93488

11

گوا

1966

1935

2493

12

گجرات

126665

149061

154622

13

ہریانہ

47545

40751

65642

14

ہماچل پردیش

14961

16451

16482

15

جموں و کشمیر

9937

10476

12881

16

جھارکھنڈ

39515

44128

48450

17

کرناٹک

68462

81187

83069

18

کیرلا

47293

22754

24571

19

لکشدیپ

23

46

19

20

مدھیہ پردیش

129915

134333

160119

21

مہاراشٹر

195139

192458

209574

22

منی پور

2393

2805

2923

23

میگھالیہ

4586

3961

4867

24

میزورم

2205

2245

2567

25

ناگالینڈ

2821

3013

4260

26

اڈیشہ

43851

71131

50314

27

پڈوچیری

1421

1604

3495

28

پنجاب

39836

45313

54504

29

راجستھان

106756

105953

160085

30

سکم

1539

1271

1438

31

تمل ناڈو

96079

93327

105120

32

تریپورہ

2374

1693

2575

33

تلنگانہ

45003

39223

52314

34

اترپردیش

297746

311041

420236

35

اتراکھنڈ

15081

16760

22330

36

مغربی بنگال

89656

97297

104169

ہندوستان

1754957

1827959

2155637

 

  • ترمیم شدہ تپ دق پر قابو پانے کے قومی پروگرام (آر این ٹی سی پی ) کے تحت اونچے خطرے والی ریاستوں کی کوئی زمرہ بندی نہیں ہے۔
  • پروگرام کے رہنما خطوط کے مطابق قومی ریاستی اور ضلعی سطح پر وقتا ً فوقتاً جائزہ میٹنگیں کی جاتی ہیں ۔
  • جائزہ میٹنگوں کے دوران ، ریاست کی کارکر دگی کے مطابق ڈرگ سینسٹیو ٹیوبر کلوسس (ڈی ایس ٹی بی ) خدمات، ڈرگ رسزسٹینٹ ٹیوبر کلوسس(ڈی آر ٹی بی ) خدمات ۔(تشخیص اور علاج)، ٹی بی کو موربیڈیٹیز، انفرا اسٹرکچر، انسانی وسائل ، مالیت سمیت مختلف موضوعات پر نیز ڈرگس اور سپلائی چین مینجمنٹ ، میڈیکل کالجوں کا تعاون ، سپر ویژن اور نگرانی پر کام کیا جاتا ہے۔
  • حکومت ہند نے نومبر 2018 سے مئی 2019 تک تمام ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتطام علاقوں کا احاطہ کرتے ہوئے علاقائی جائزہ لیا جاتا ہے۔
  • اس کے نتیجے میں جنوری سے جون 2018 کے دوران 10.70 لاکھ کے مقابلے میں جنوری سے جون 2019 کے دوران آر این ٹی سی پی کے تحت رپورٹ کئے گئے کل ٹی بی کے معاملوں میں 12 فیصد سے 12.02 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔
  • وزارت نے ٹی بی کو 2025 تک ختم کرنے کے ہدف کے ساتھ تپ دق (25-2017) کے لئے قومی اسٹریٹجک منصوبہ (این ایس پی ) تشکیل دی اہے۔
  • توجہ مرکوز کرنے کے اہم میدان:
  • تمام ٹی بی مریضوں کی فوری تشخیص، معیاری دواؤں کی یقین دہانی کے ساتھ صحیح علاج اور مناسب مریض تعاون نظام کے ساتھ علاج کو دوبارہ شروع کرنے کو یقینی بنایا ہے۔
  • نجی شعبے مین دیکھ بھال حاصل کرنے والے مریضوں کے ساتھ جڑنا۔
  • روک تھام اور بچاؤ حکمت عملی جس میں زیادہ آبادی والے علاقوں بہت زیادہ خطرے والے علاقوں سرگرم معاملات کو کھوجنے اور رابطے کی ٹریسنگ سمیت روک تھام کی حکمت عملی۔
  • ہوا میں انفیکشن والے جراثیم پر قابو۔
  • سماجی ریسپونسیز کو مخاطب کرنے کے لئے کثیر شعبہ جاتی ڈیٹر مینینٹس۔
  • تغذیہ کی کمی کو پورا کرنے کے لئے ایک ڈی بی ٹی اسکیم، نکشے پوشن اسکیم (این پی وائی )، اپریل 2018 میں ترمیم شدہ تپ دق پر قابو پانے کے پروگرام (آر این ٹی پی سی پی ) کے تحت حکومت ہند کے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت ( ایم او ایچ ایف ڈبلیو ) کے ذریعےشروع کی گئی تھی۔یہ ٹی بی مریضوں کو علاج کی مدت کے لئے 500 روپئے ماہانہ کا تعاون فراہم کراتا ہے۔
  • یکم اپریل 2018 سے اب تک یعنی 23 جولائی 2019 کو 377.25 کروڑ روپئے کا تعاون ڈی بی ٹی کے ذریعہ 24.46 لاکھ مستفدین کو فراہم کیا گیا۔

 

 حکومت ہند نے درج ذیل اقدامات کئے ہیں :

  • ماس میڈیا اور مڈ میڈیا کے ذریعے بیداری کی سطح کو بڑھانے ، اسٹگما( خوف ؍ کلنک ) کو کم کرنے کے لئے مواصلاتی مہم
  • جلد تشخیص اور بیداری پیدا کرنے کے لئے ایکٹوکیس فائنڈنگ اور رابطہ  ٹریسنگ جیسی حکمت عملیاں۔
  • تمام تپ دق مریضوں کی جلد از جلد تشخیص کے لئے معیاری دواؤں اور علاج کو یقینی بنانے کے ساتھ صحیح علاج اور مناسب مریض تعاون نظام کے ساتھ علاج کو دوبارہ شروع کرنے کو یقینی بنانا۔
  • نجی شعبے میں دیکھ بھال کرنے والے مریضوں کے ساتھ رابطہ۔
  • سماجی ڈٹرمینیٹس کو طے کرنے کے لئے کثیر شعبہ جاتی ریسپونس۔

 

 

 

**************

( م ن ۔ ش ت ۔  م ف (

U-NO: 3460

 

 


(Release ID: 1580506) Visitor Counter : 68
Read this release in: English