بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
ایس ایم ای کے لئے پبلک پروکیورمنٹ پالیسی
Posted On:
25 JUL 2019 4:35PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 25 جولائی / بہت چھوٹی ، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتی اکائیوں کے وزیر جناب نتن گڈکری نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا ہے کہ حکومت نے بہت چھوٹے اور چھوٹے صنعتی اداروں کے لئے احکام ، 2012 ، جس کا تعلق ایم ایس ایم ای ڈی ایکٹ سے ہے ، سرکاری وصولیابی پالیسی کی مشتہری کی ہے ۔ اس پالیسی کے تحت مرکزی وزارتوں / محکموں / سرکاری دائرہ کار کی صنعتوں کے ذریعے 25 فی صد تک کی سالانہ پروکیور منٹ یا ضروری ساز و سامان کی خریداری ہر حال میں بہت چھوٹے اور چھوٹے صنعتی اداروں سے ہی کی جانی ہے ۔ اس پالیسی میں یہ بات بھی شامل ہے کہ خریداری کا کم سے کم 4 فی صدی حصہ ایسے ایم ایس ایم ای سے حاصل کیا جائے گا ، جو درج فہرست ذاتوں / درج فہرست قبیلوں کی ملیت میں ہے اور 3 فی صد حصہ ایسے ایم ایس ایم ای سے حاصل کیا جائے گا ، جو خواتین صنعت کاروں کے زیر ملکیت ہیں ۔
18-2017 ء ، 19-2018 ء اور رواں سال کے لئے 22 جولائی ، 2019 ء تک ایس سی / ایس ٹی سمیت سا زو سامان اور خدمات کی حصولیابی یا پروکیورمنٹ کی سالانہ تفصیلات کا گو شوارہ ، سمبندھ پورٹل پر اَپ لوڈ کر دیا گیا ہے ۔ اطلاعات کی تفصیلات درج ذیل ہیں :
سال
|
سی پی ایس ای کی تعداد
( جو بتائی گئی ہے )
|
مجموعی حصولیابی
( کروڑ روپئے میں )
|
ایم ایس ای سے کی گئی حصولیابی
( کروڑ روپئے میں )
|
درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبیلوں کے زیر ملکیت صنعتی اداروں سے کی گئی حصولیابی
( کروڑ روپئے میں )
|
2017-18 ء
|
170
|
114042.05
|
26357.46
|
544.72
|
2018-19 ء
|
162
|
152620.40
|
40303.26
|
823.87
|
2019-20 ء
( 22 جولائی ، 2019 ء تک )
|
77
|
22658.63
|
5631.38
|
100.38
|
سمبندھ پورٹل اِس غرض سے شروع کیا گیا ہے تاکہ پبلک پروکیورمنٹ پالیسی ، ایم ایس ایم ای کی موثر نگرانی ممکن ہو سکے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ ع ا ) (25– 07 – 2019 )
U. No.3431
(Release ID: 1580347)
Visitor Counter : 88