مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

منظوری اور نگرانی سے متعلق مرکزی کمیٹی (سی ایس ایم سی) کی 45 ویں میٹنگ میں پردھان منتری آواس یوجنا (شہری) کے تحت 1,40,134گھروں کی منظوری


پردھان منتری آواس یوجنا (شہری) کے تحت منظور شدہ گھروں کی مجموعی تعداد اب 85 لاکھ سے زائد
اترپردیش کو 54,277، مغربی بنگال کو 26,585، گجرات کو 26,183، مہاراشٹر کو 8,499، آسام کو 9,328، چھتیس گڑھ کو 6,507، راجستھان کو 4,947 اور ہریانہ کو 3,808گھر ملے

Posted On: 25 JUL 2019 6:29PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔25؍جولائی

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت نے پردھان منتری آواس یوجنا (شہری) کے تحت شہر میں سکونت پذیر غریبوں کے فائدے کے لئے تقریباً 1,40,134مزید سستے مکانات کی تعمیر کو منظوری دی ہے۔ یہ منظوری آج یہاں منعقدہ منظوری اور نگرانی سے متعلق مرکزی کمیٹی کی 45 ویں میٹنگ میں دی گئی۔ اس طرح سے پردھان منتری آواس یوجنا (شہری) کے تحت منظور شدہ گھروں کی کل تعداد اب 85,11,574 ہے۔

منظوری اور نگرانی سے متعلق مرکزی کمیٹی )سی ایس ایم سی( نے 8 ریاستوں، اترپردیش ک(54,277)، مغربی بنگال ( 26,585)، گجرات ( 26,183)، مہاراشٹر ( 8,499)، آسام ( 9,328)، چھتیس گڑھ ( 6,507)، راجستھان (4,947 )اور ہریانہ (3,808) کی تجاویز پر غور کیا۔

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے سکریٹری جناب درگا شنکر کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ میں 2,102 کروڑ روپے کی مرکزی امداد کے ساتھ 6,642 کروڑ روپے کے پروجیکٹ لاگت کے ساتھ کل 492 پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی۔

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔م ع۔ ع ر

U-3440



(Release ID: 1580337) Visitor Counter : 55


Read this release in: English , Bengali , Hindi