امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

سرکاری نظامِ تقسیم کا مربوط انتظام

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 23 JUL 2019 3:32PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 23  جولائی  / صارفین امور ، خوراک اور سرکاری نظامِ تقسیم کے وزیر مملکت جناب دانوے راؤ صاحب دادا راؤ نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا ہے کہ نشان زد سرکاری نظام تقسیم ( ٹی پی ڈی ایس )  کی ایک سرے سے لے کر دوسرے سرے تک کی کمپیوٹر کاری  آپریشنز کی اسکیم کے تحت  کی گئی اصلاحات کو برقرار رکھنے کے لئے  محکمے نے 19-2018 ء اور 20-2019 ء کے دوران نفاذ کے لئے ‘‘ سرکاری نظامِ تقسیم کا مربوط انتظام ’’ ( آئی ایم – پی ڈی ایس) نام کی ایک نئی اسکیم شروع کی ہے ۔ اس نئی اسکیم کے نفاذ کا اہم مقصد   قومی خوراک سلامتی ایکٹ ، 2013 ( این ایف ایس اے ) کے تحت راشن کارڈ ہولڈروں  کے مابین  قومی پیمانے پر پورٹیبلٹی متعارف کرانا ،  انہیں اپنے استحقاق کے اناج  ملک بھر میں کسی بھی ایف پی ایس سے اٹھانے کا اختیار دینا ، جس کے لئے انہیں نئے راشن کارڈ کی ضرورت نہ ہو اور اس کے لئے موجودہ پی ڈی ایس نظام / ریاستی پورٹلوں / مرکز کے زیر انتظام پورٹلوں کو مرکزی نظام سے مربوط کرنا  / این ایف ایس اے کے مرکزی ذخائر کے پورٹلوں سے مربوط کرنا یعنی  راشن کارڈ  حاملوں / استحقاق رکھنے والوں کو وَن نیشنل وَن کارڈ نظام کے تحت لانا ہے ۔   مرکزی کمپیوٹرائزڈ نظام ذخائر اس امر کو بھی یقینی بناتے ہیں کہ  ڈپلی کیٹ راشن کارڈ یا ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں این ایف ایس اے کے تحت  جعلی استفادہ کنندگان کا وجود نہ رہے ۔    اس سلسلے میں 26 ریاستوں / مرکز کے زیر انتطام علاقوں کے ساتھ  آئی ایم – پی ڈی ایس اسکیم کے نفاذ کے تحت مفاہمتی عرضداشتوں پر دستخط کئے جا چکے ہیں ۔

          فی الحال ، آندھر ا پردیش ، گجرات ، ہریانہ ، جھارکھنڈ ، کرناٹک ، کیرلا ، مہاراشٹر ، راجستھان ، تلنگانہ ، تری پورہ ، چھتیس گڑھ ( جزوی ) اور مدھیہ پردیش ( جزوی ) نے راشن کارڈ حاملین کے لئے  بین ریاستی  سطح کی پورٹیبلٹی کی سہولت فراہم کر دی ہے یعنی راشن کارڈ حاملین ریاست کے اندر کسی بھی ایف پی ایس سے اناج اٹھا سکتے ہیں ۔ 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

U. No. 3348


(ریلیز آئی ڈی: 1579993) وزیٹر کاؤنٹر : 76
یہ ریلیز پڑھیں: English