پوسٹ کرنے کی تاریخ:
23 JUL 2019 2:11PM by PIB Delhi
نئی دہلی،23 جولائی 2019 ؍ پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پریوجنا (پی ایم بی جے پی )کے تحت سستی جنرک دوائیں فروخت کرنے والے 5440 خردہ آؤٹ لیٹ ملک میں کام کر رہے ہیں۔ یہ اعداد و شمار 15جولائی 2019 تک کے ہیں ۔ ایسے آؤٹ لیٹ ریاست وار تفصیل حسب ذیل ہے:
|
15جولائی 2019 تک جن اوشدھی کیندروں کی ریاست وار تفصیل
|
|
نمبر شمار
|
ریاست کے نام
|
جن اوشدھی کیندروں کی تعداد
|
|
1
|
انڈمان اور نکوبار
|
2
|
|
2
|
آندھرا پردیش
|
181
|
|
3
|
اروناچل پردیش
|
24
|
|
4
|
آسام
|
79
|
|
5
|
بہار
|
155
|
|
6
|
چنڈی گڑھ
|
5
|
|
7
|
چھتیس گڑھ
|
206
|
|
8
|
دادر اور نگر حویلی
|
14
|
|
9
|
دمن اور دیو
|
4
|
|
10
|
دہلی
|
96
|
|
11
|
گوا
|
8
|
|
12
|
گجرات
|
494
|
|
13
|
ہریانہ
|
160
|
|
14
|
ہماچل پردیش
|
57
|
|
15
|
جموں و کشمیر
|
56
|
|
16
|
جھارکھنڈ
|
54
|
|
17
|
کرناٹک
|
524
|
|
18
|
کیرلا
|
465
|
|
19
|
لکشدیپ
|
0
|
|
20
|
مدھیہ پردیش
|
145
|
|
21
|
مہاراشٹر
|
358
|
|
22
|
منی پور
|
35
|
|
23
|
میگھالیہ
|
1
|
|
24
|
میزورم
|
19
|
|
25
|
ناگالینڈ
|
15
|
|
26
|
اڈیشہ
|
174
|
|
27
|
پڈوچیری
|
14
|
|
28
|
پنجاب
|
164
|
|
29
|
راجستھان
|
127
|
|
30
|
سکم
|
2
|
|
31
|
تمل ناڈو
|
539
|
|
32
|
تلنگانہ
|
117
|
|
33
|
تریپورہ
|
24
|
|
34
|
اترپردیش
|
840
|
|
35
|
اتراکھنڈ
|
176
|
|
36
|
مغربی بنگال
|
106
|
|
|
کل
|
5440
|
ڈرگس اینڈ کاسمیٹکس ایکٹ ،1940 اور اس کے تحت بنائے گئے ، 1945 کے ضوابط کے تحت جنرک یا برانڈیڈ دواؤں کی کوئی تعریف نہیں ہے۔ تاہم عام طور پر جنرک دوائیں وہ ہوتی ہیں جن کے یکساں خوراک میں یکساں سرگرم جزو کی یکساں مقدار کو اور جس کا استعمال اسی طریقہ کار سے کیاجانا ہو جس طرح سے برانڈیڈ دواؤں کا استعمال کیا جا تا ہے۔ مزید برآں ملک میں جو دوائیاں تیار کی جاتی ہیں چاہے وہ جنرک ہوں یا برانڈیڈ ، ان کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ ڈرگس اینڈ کاسمیٹکس ایکٹ 1940 اور اس قانون کے تحت 1945 میں بنائے گئے ضابطوں میں طے کئے گئے معیارات پر یکساں طور پر عمل کرتے ہیں۔ کیونکہ ان سے بھی یکساں اثرات کی توقع کی جاتی ہے۔
دواؤں کے غیر برانڈ شدہ جنرک ورژن کی قیمت عام طور پر متعلقہ برانڈیڈ دواؤں کے مقابلے کم ہوتی ہے کیونکہ جنرک ورژن کے معاملے میں کمپنیوں کو اپنے برانڈ کے پرموشن پر پیسہ خرچ نہیں کرنا پڑتا ۔ اسی طرح سے جنرک دواؤں کے فروخت کے معاملے میں دوا ساز کمپنیاں تھوک اور خردہ فروخت کنندگان کو بڑی رعایت دیتی ہیں۔
میڈیکل کونسل آف انڈیا (ایم سی آئی ) نے 21ستمبر 2016 کو اپنے نوٹیفکیشن کے ذریعے انڈین میڈیکل کونسل (پیشہ ورانہ برتاؤ ، اخلاق و اخلاقیات )ریگولیشنز 2002 کے کلاز 1.5 میں ترمیم کی ہے جو ترمیم یہ کہتی ہے کہ ہر فزیشین کو چاہئے کہ وہ دواؤں کے نام بڑے حروف میں ان کے جنرک ناموں کے ساتھ لکھیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ دواؤں کے استعمال کے بارے میں جو تشخیص کی جائے وہ معقولیت پر مبنی ہو۔ ایم سی آئی نے 21 اپریل 2017 کو ایک سرکلر بھی جاری کیا ہےجس کے تحت انڈین میڈیکل کونسل (آئی ایم سی ) قانون کے تحت رجسٹرڈ میڈیکل پریکٹشنروں یہ ہدایت دی گئی ہےکہ وہ مذکورہ بالا التزامات پر عمل درآمد کریں۔
یہ اطلاع صحت اور کنبہ بہبود کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
*************
( م ن ۔ م م ۔م ف (
U. No. 3353