دیہی ترقیات کی وزارت
دیہی نوجوانوں کی تربیت اور روزگار
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
23 JUL 2019 5:38PM by PIB Delhi
نئی دہلی،23؍جولائی،دیہی ترقی کے مرکزی وزیر جناب نریندرسنگھ تومر نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کا تحریری جوب دیتے ہوئے ایوان کو مطلع کیا کہ دیہی ترقی کی وزارت، قومی دیہی روزگار مشن (این آر ایل ایم) کے تحت ہنر مندی کے فروغ کے لئے دو اسکیمیں چلارہی ہے۔
دین دیال اپادھیائے گرامین کوشلیہ یوجنا (ڈی ڈی یو- جی کے وائی) ہنر مندی کے فروغ کا ملازمت دینے سے مربوط ایک پروگرام ہے، جس کے تحت پی پی پی طریقہ کار پر تربیت دی جاتی ہے اور کسی منظم شعبے میں مستقل ملازمت کی تقرری کی یقین دہانی کی جاتی ہے۔ سال 19-2018 کے دوران ، دو لاکھ دیہی نوجوانوں کی تربیت کا نشانہ رکھا گیا تھا جبکہ اس عرصے میں دو لاکھ 28 ہزار نوجوانوں کو تربیت دی گئی ہے۔
دیہی خود روزگار اور تربیتی اداروں کے ذریعے ہنر مندی کا فروغ (آر سیتی) کے ذریعے ہنر مندی کے فروغ سے تربیت پانے والے کو خود اپنا چھوٹا کام کرنے کے لئے بینک سے قرض مل سکتا ہے۔ اس طرح کے تربیت پانے والے تنخواہ پر ملازمت بھی کرسکتے ہیں۔ اس اسکیم کے تحت سال 19-2018 کے دوران 4.03 لاکھ نوجوانو ں کو تربیت دی گئی ہے جبکہ اس عرصے میں 3.95لاکھ نوجوانوں کو تربیت دینے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔
ڈی ڈی یو –جی کے وائی پروگرام دیہی ترقی کی وزارت کے ساتھ اندراج شدہ پروجیکٹ کو نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے ذریعے ملک بھر میں پی پی پی پروجیکٹ کے طور پر نافذ کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ ریاستی حکومتوں کے لئے بھی رہنما خطوط بھی جاری کئے گئے ہیں تاکہ وہ صلاحیت سازی کے پروجیکٹوں کو کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کی فنڈنگ کے ذریعے چلائیں۔
ڈی ڈی یو- جی کے وائی رہنما خطوط اقلیتی گروپوں کے درمیان قومی سطح کے فائدہ حاصل کرنے والوں کے لئے 15 فیصد کا فنڈ حاصل کرسکتے ہیں۔
ڈی ڈی یو – جی کے وائی اور آر سیتی کے تحت ملک کی تمام ریاستوں کے دیہی علاقوں کا احاطہ کیا جاتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(م ن-وا- ق ر)
U-3355
(ریلیز آئی ڈی: 1579982)
وزیٹر کاؤنٹر : 105